geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لو افیئر یا کچھ اور ملائیشیا کے بادشاہ نے تخت چھوڑ دیا

January 8, 2019 2 1 min read
Sultan Muhammad V
Share this:

Sultan Muhammad V

جکارتا (جیوڈیسک) ملائیشیا کے حکمران بادشاہ اپنے تخت و تاج سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ یہ تاریخی فیصلہ بادشاہ محمد پنجم کی ’نئی محبت‘ کی افواہوں کے منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

ملائیشیا کے بادشاہ محمد پنجم اتوار کے روز اپنے تاج سے دستبردار ہو گئے ہیں اور حکام کی جانب سے اس کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔ ملائیشیا کے قومی محل سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ’’عزت ماب نے بطور پندرہویں بادشاہ کے استعفیٰ دے دیا ہے اور یہ چھ جنوری سے نافذ العمل ہو گا۔‘‘

تاہم اس بیان میں تاج سے دستبرداری کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ سن 1957ء میں ملائیشیا کی برطانیہ سے آزادی کے بعد سے ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ حکمران بادشاہ نے پانچ سالہ مدت سے پہلے ہی اپنے عہدے سے دستبرداری اختیار کر لی ہو۔

محمد پنجم کو اکتوبر دو ہزار سولہ میں سربراہ حکومت منتخب کیا گیا تھا۔ محمد پنجم ملائیشیا کے کیلانتن صوبے کے سربراہ بھی ہیں۔ یہ ملک کی نو صوبوں میں سے ایک ہے۔ ملائیشیا کے بادشاہ چند روز پہلے چھٹیوں پر چلے گئے تھے۔ اس کی وجہ انہوں نے طبیعت کی خرابی بتائی تھی۔

گزشتہ چند ہفتوں سے برطانوی اور روسی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے روس کی ایک سابق بیوٹی کوئین سے شادی کر لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ شادی روس میں ہوئی تھی۔ دریں اثناء بادشاہی محل کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اگرچہ ملائیشیا میں بادشاہ کا عہدہ رسمی نوعیت کا ہے لیکن عوام اپنے بادشاہ کو بے حد احترام سے دیکھتے ہیں۔

1957ء میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے والے اور 28 ملین کی آبادی کے حامل ملائیشیا میں مسلمانوں کا تناسب تقریباً ساٹھ فیصد ہے جبکہ وہاں چینی اور ہندوستانی اقلیتیں بھی آباد ہیں۔ بادشاہت کا منصب پانچ سال کے لیے ہوتا ہے اور یہ منصب ملائیشیا کی اُن نو ریاستوں کے حصے میں باری باری آتا رہتا ہے، جہاں قیادت اب بھی شاہی خانوادوں کے پاس ہے۔

Share this:
Protest
Previous Post کراچی میں اردو بازار سے تجازوزات کے خاتمے کی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز
Next Post طلاق سے قبل بیوی کو مطلع کرنا لازمی ہو گیا
Saudi Women

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.