geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دو کھرب سے زائد کا قرضہ، عوام کے لیے نئی مشکلات کے اشارے

January 8, 2019 0 1 min read
Debt over two trillion
Share this:

Debt over two trillion

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے دو کھرب سے زیادہ کا قرضہ لینے پر ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آنے والے وقتوں میں معاشی مسائل مزید بڑھیں گے اور عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان کو فوری طور پر پندرہ بلین ڈالرز کی ضرورت ہے جب کہ ملک کی اندرونی معیشت کو چلانے کے لیے بھی اربوں ڈالرز چاہییں۔ حالیہ ہفتوں میں پاکستان پر مختلف عالمی مالیاتی اداروں کی طرف سے مختلف نوعیت کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں، جس کی وجہ اسلام آباد کو چار بلین ڈالرز سے زائد کی رقم ادا کرنی ہے۔

سابق وفاقی وزیر برائے خزانہ سلمان شاہ نے ان قرضوں کی وجوہات پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا، ’’ہمارا کرنٹ اکاونٹ خسارہ تقریباً پندرہ بلین ڈالرز ہے۔ مالی خسارہ چھ سے سات فیصد ہے۔ تو قرضہ لینا آپ کی مجبوری ہے اور آپ کو مزید قرضہ لینا پڑے گا۔ باوجود اس کے کہ ہم تقریباً پندرہ سے بیس بلین ڈالرز چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے حاصل کرنے کی بات کر رہے ہیں لیکن اس کے بعد بھی قرضے کی ضرورت پڑے گی کیونکہ ٹیکسز بڑھ نہیں رہے، سرمایہ کاری نہیں ہورہی اور برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہورہا ہے ۔ تو عوام کے لیے مشکلات یقینا ہیں۔‘‘

کئی ماہرین کہتے ہیں کہ روپے کی قدر کم کرنے سے بھی قرضوں کا حجم بڑھا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ اسلام آباد اگر آئی ایم ایف کے پاس جاتا ہے تو ان قرضوں میں مزید اضافہ ہوگا ۔

سابق سیکریٹری خزانہ وقار مسعود کے خیال میں آئی ایم ایف اصلاحات کا مطالبہ کرے گا، جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں مزید کمی کرنی پڑے گی،’’پندرہ فیصد سے زیادہ قرضوں میں اضافہ صرف روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہوا۔ اب اگر ہم آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں تو اس میں مزید کمی کرنی پڑے گی، جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ سود کی شرح میں اضافہ کی وجہ سے بھی معیشت متاثر ہوگی کیونکہ سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی ہوگی۔ آنے والے وقتوں میں قرضہ مزید بڑھے گا۔‘‘

نون لیگ اور دوسری سیاسی جماعتیں پی ٹی آئی کو ان قرضوں کا ذمہ دار قرار دے رہی ہے لیکن کئی معیشت دانوں کے خیال میں ان قرضوں کا گہرا تعلق پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی معاشی پالیسیوں سے ہے۔ معروف معیشت دان ڈاکڑ عذرا طلعت کے خیال میں معاشی پالیساں تمام حکومتوں کی ایک جیسی ہیں اور یہ پالیسیاں عوام دوست نہیں ہیں،’’تمام سیاسی جماعتیں نجکاری اور ڈی ریگولیشن کی پالیسیوں پر یقین رکھتی ہیں۔‘‘

عذرا طلعت کے بقول نواز شریف نے بھی ان پالیسیوں کو فروغ دیا اور پی ٹی آئی بھی یہ ہی کر رہی ہے۔ لہذا صرف پی ٹی آئی کو اس کا موردِ الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا،’’ہم نے ایسے عالمی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جن کے تحت ہمیں ہر حالت میں چیزیں درآمد کرنی ہیں۔ زراعت کو نقصان پہنچانا ہے اور توانائی کی قیمت بڑھانی ہے۔ تو جب تک ہم یہ پالیسیاں نہیں بدلیں گے، حکومت کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ بہرحال آنے والے وقت میں عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا ہوں گی ۔‘‘

Share this:
Imran Khan
Previous Post اپنوں کو ہی گراں گزری ہے
Next Post پاکستان ٹیم کے کوچ یا کپتان کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑے گا: وسیم اکرم
Waseem Akram

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.