geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چین اسلامی اقدار میں ’ترامیم‘ سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟

January 9, 2019 1 1 min read
China Hui-Chinesen in Peking - Eid al-Fitr
Share this:

 China Hui-Chinesen in Peking - Eid al-Fitr

بیجنگ (جیوڈیسک) چینی حکومت ایک ایسے پلان پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت اسلامی اقدار کو چینی سیاسی ترجیحات کے تحت مسلمانوں میں عام کرنا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف صوبوں کی مسلم تنظیموں کو ببیجنگ میں منعقدہ ایک سمینار میں مدعو کیا گیا تھا۔

اس مجوزہ چینی منصوبے کی تفصیلات بیجنگ حکومت کی نگرانی میں شائع ہونے والے انگریزی اخبار گلوبل ٹائمز میں شائع ہوئی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق آٹھ چینی صوبوں میں آباد مسلمانوں کی مذہبی تنظیموں کے نمائندوں کو دارالحکومت بیجنگ میں منعقد کیے گئے ایک سمینار میں مدعو کیا گیا۔ شرکاء پر واضح کیا گیا کہ حکومت اسلامی اقدار کو ’چینی خطوط‘ پر آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ اس سمینار میں مسلم تنظیموں کے نمائندوں پر یہ بھی واضح کیا گیا کہ بیجنگ حکومت مسلمانوں کے بنیادی سیاسی موقف کو اس انداز میں آگے لے جانا چاہتی ہے، جس سے کمیونسٹ پارٹی اُن کی قیادت کر سکے۔

امریکا کی اوکلاہاما یونیورسٹی کے چینی امور کے ماہر ڈیوڈ اسٹروپ کا اِس نئی پیش رفت پر کہنا ہے کہ چینی حکومت اسلامی گروپوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا چاہتی ہے اور مختلف مقامات پر سے غیر ملکی آثار کو ہٹانے کے اقدامات کرنا چاہتی ہے۔ ڈیوڈ اسٹروپ کا مزید کہنا ہے کہ اس سے مراد عربی رسم الخط کے نشانات بھی ہیں، جو عموماً مساجد کا حصہ ہوتے ہیں۔ اسٹروپ کا خیال ہے کہ چینی حکومت مسلمانوں کے عقیدے پر بھی کنٹرول کی کوشش میں ہے اور اس سلسلے کو روکنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ کو بڑھانا ضروری ہو گیا ہے۔

یہ چینی حکومتی پلان اُن پولیس چھاپوں کے چند روز بعد سامنے آیا ہے، جو تین غیر رجسٹرڈ مساجد پر مارے گئے تھے۔ یہ مساجد جنوب مغربی صوبے یُننان میں واقع تھیں۔ پولیس کے چھاپوں کے دوران مسلمانوں اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں زخمی بھی ہوئے اور کم از کم چالیس افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

کئی اور ناقدین کا بھی خیال ہے کہ اسلام کو چینی رنگ دینا بھی مسلمانوں پر وسیع کریک ڈاؤن کا سلسلہ ہے اور خاص طور پر اس کا نشانہ سنکیانگ کا علاقہ ہے۔ ایسا رپورٹ کیا گیا ہے کہ سنکیانگ میں دس لاکھ مسلمانوں کو مختلف کیمپوں میں نظربند کر کے رکھا گیا ہے۔ ان اقدامات نے چین کے بقیہ مختلف صوبوں میں آباد مسلمانوں میں بھی تشویش پیدا کر دی ہے اور یہ خوف لاحق ہے کہ بیجنگ حکومت چینی اقدار میں رنگا ہوا اسلام اُن پر مسلط کرنا چاہتی ہے۔

امریکا ہی کی فراسٹ برگ اسٹیٹ یونیورسٹی سے منسلک تاریخ کی پروفیسر ہے یُون ما کا خیال ہے کہ نئے چینی اقدامات اِس حکومت کی اجانب دشمنی پر مبنی ہیں اور چینی اقدار میں رنگے اسلام کی بنیاد کمیونسٹ پارٹی لادینیت پر رکھنا چاہتی ہے۔ ما کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیجنگ حکومت عرب اثرات کو بھی خطرناک خیال کرتی ہے اور چینی مسلمانوں کی زندگیوں میں سے عرب اثرات کو مٹانے کی خواہش رکھتی ہے۔

Share this:
Pakistan Fluggesellschaft PIA Premier
Previous Post پی آئی اے نے اہم شخصیات کے لیے پروٹوکول ختم کر دیا
Next Post اپنے آپ کا محاسبہ کریں
Muhammad Ali Jinnah

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.