geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 5, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Two Wheels, New Worries: The Hidden Stress of the Urban Cycling Boomسائیکلنگ کی سہولت یا خوف؟ فرانسیسی شہروں میں سائیکل سواروں کی بڑھتی پریشانیاں
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بریگزٹ: برطانوی وزیر اعظم کو پارلیمانی ووٹنگ میں بڑی شکست

January 10, 2019 1 1 min read
British Parliament Votes
Share this:

British Parliament Votes

برطانیہ (جیوڈیسک) لندن سے موصولہ نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کو، جنہیں بریگزٹ سے متعلق پہلے ہی بہت سے سیاسی مشکلات اور تنقید کا سامنا ہے، لندن کی پارلیمان میں برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے طریقہ کار سے متعلق ایک بہت اہم رائے شماری میں بڑی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

نو جنوری بدھ کے روز ہونے والی یہ رائے شماری اس بارے میں تھی کہ اگر بریگزٹ ڈیل پر اگلے ہفتے ہونے والی پارلیمانی ووٹنگ میں برطانوی دارالعوام کے ارکان کی اکثریت نے اسے مسترد کر دیا، تو مے حکومت کو نئے متبادل امکانات کی تلاش کے لیے ملنے والی مہلت کا دورانیہ کتنا اور طریقہ کیا ہونا چاہیے۔

اس بارے میں ویسٹ منسٹر میں ارکان پارلیمان نے آج بدھ کو 297 کے مقابلے میں 308 ووٹوں کی اکثریت سے یہ قرارداد مسترد کر دی۔ اس قرارداد میں بریگزٹ ڈیل پر آئندہ پارلیمانی ووٹنگ ممکنہ طور پر ناکام رہنے کے بعد پارلیمانی فیصلہ سازی کا طریقہ کار بدلنے کی بات بھی کی گئی تھی۔

برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کا فیصلہ ملکی عوام نے ایک ریفرنڈم میں کیا تھا اور اس بارے میں لندن حکومت کی برسلز میں یورپی یونین کے ساتھ ایک ڈیل بھی طے پا چکی ہے۔

مے حکومت نے اس طے شدہ بریگزٹ ڈیل کی برطانوی پارلیمان کی طرف سے منظوری کے لیے رائے شماری کی خاطر پندرہ جنوری کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔ لیکن یہ بات قطعی غیر یقینی ہے کہ آیا اس رائے شماری میں برطانوی ارکان پارلیمان اس ڈیل کی منظوری دے دیں گے۔

اس سے قبل اسی ڈیل پر یہ رائے شماری دسمبر میں کرانے کا پروگرام بنایا گیا تھا۔ تاہم وزیر اعظم مے نے یہ رائے شماری اس لیے ملتوی کر دی تھی کہ تب انہیں کافی حد تک یقین تھا کہ پارلیمانی ارکان لندن اور برسلز کے مابین طے پانے والے اس انتہائی اہم معاہدے کو مسترد کر دیں گے۔

برطانیہ کے بارے میں سیاسی ماہرین کے یہ خدشات بھی اب عام ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ لندن کو برسلز میں یورپی قیادت کے ساتھ کسی باقاعدہ معاہدے کے بغیر ہی یورپی یونین سے نکل جانا پڑے، جس کے لیے ’سوفٹ بریگزٹ‘ کے متضاد کے طور پر ’ہارڈ بریگزٹ‘ کی اصلاح بھی استعمال کی جا رہی ہے۔

Share this:
Children Abused
Previous Post بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش
Next Post اقوام متحدہ نے سعودی شہری راہف محمد القانون کو قانونی طور پر پناہ گزین کا درجہ دے دیا
Rahaf al-Qunun

Related Posts

UNICEF Warns Attacks on Water Systems in Conflict Zones Have Tripled Since 2021

تنازعات میں پانی کے نظام پر حملے تین گنا بڑھ گئے، یونیسف کی سنگین انتباہ

November 5, 2026
Hong Kong Court Hands Joshua Wong 10 More Years in Prison Under Security Law

ہانگ کانگ: جوشوا وونگ کو مزید 10 سال قید کی سزا، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت

November 5, 2026
Westminster Palace at Risk of Notre-Dame-Style Disaster, MPs Warn

ویسٹ منسٹر پیلس: نوٹر ڈیم جیسے بڑے حادثے کا خدشہ، برطانوی ایم پیز کی سنگین وارننگ

November 5, 2026
Democrats Warn Tech Giants: "Prepare Your Lawyers" as Data Center Probes Loom

امریکی وسط مدتی انتخابات: ڈیٹا سینٹرز اور اے آئی کمپنیوں کے لیے بڑا خطرہ

November 5, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.