geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اخوت و بھلائی کے فروغ کی ضرورت

January 10, 2019 1 1 min read
Akhwat
Share this:

Akhwat

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

بلاشبہ اسلام اللہ ربّ العزت کا وہ پسندیدہ دین ہے جو ایک طرف بندوں کا رشتہ معبود حقیقی سے مضبوط کرتا ہے تو دوسری طرف انسانوں کے درمیان محبت وبھلائی اور بھائی چارے کی فضا قائم کرتا ہے۔یہی وہ ضابطہ حیات ہے جو بحیثیت انسان ہر ایک کو محترم سمجھتا اور انسانیت کی اعلیٰ قدروں کا تحفظ کرتا ہے ۔قرآن مجید فرقان حمید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ”مسلمان تو آپس میں بھا ئی بھائی ہیں،سو دو بھائیوں کے درمیان صلح کروا دیا کرو،اور اللہ سے ڈرتے رہا کرو۔تاکہ تم پر رحمت کی جائے۔ (سورة الحجرات آیت نمبر 10)۔ اس آیت میں جہاں اللہ تعالیٰ نے ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان سے باہمی تعلق اور رشتہ بیان فرمایا ہے ، وہاں دو لڑنے والوں کے درمیان اختلاف اور لڑائی میں صلح کرانے کی تلقین فرمائی ہے ، اور باہمی تعلقات میں خوف الٰہی سے کام لینے کو موجب رحمت قرار دیا ہے۔در حقیقت اسلام دین فطرت ہے اور اس کے مادے میں امن اور سلامتی اور صلح و صفائی کا وسیع معنی موجود ہے۔

چنانچہ اس دین نے ایک دوسرے کے خون کے پیاسوں کو آپس میں بھائی بھائی بنادیا، صدیوںپرانی دشمنیوں کو گہری دوستی میں تبدیل فرما دیا۔سورة آل عمران میں ارشاد باری تعالیٰ ہے”اور سب مل کر اللہ کی رسی کو تھامے رکھو اور تفرقے میں نہ پڑو۔اور تم پر اللہ تعالیٰ کا جو انعام ہے اس کو یاد کرو۔جب کہ تم (ایک دوسرے کے ) دشمن تھے ،پس اللہ تعالیٰ نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی۔سو خدا کے فضل سے آپس میں بھائی بھائی بن گئے”۔ مومن کے باہمی تعلق کو خود حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ارشادات کے زریعے مذید واضح انداز سے بیان فرمایا ہے۔مسند احمد میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا”مومن سراپا محبت والفت ہے ،اس شخص میں کوئی خیر نہیں جو کسی کی الفت نہ رکھتا ہو، اور نہ کوئی اس سے انسیت رکھتا ہو”۔صحیح بخاری و مسلم میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک کامل مومن نہیں ہو سکتاجب تک کہ اپنے مسلمان بھائی کے لیے وہی نہ چاہے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے۔سنن ابوداؤد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے”ایک مومن دوسرے مومن کا آئینہ ہے،اور ایک مومن دوسرے مومن کا بھائی ہے،ضرر کو اس سے دفع کرتا ہے،اور اس کی پاسبانی اور نگرانی کرتا ہے۔

صحیح بخاری و صحیح مسلم میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ایک مسلمان پر دوسرے مسلمان کے پانچ حقوق ہیں(1) سلام کا جواب دینا، (2) مریض اور بیمار کی عیادت کرنا، (3) جنازے کے ساتھ چلنا ،(4) دعوت قبول کرنا، (5) چھینکنے والے کے لیے الحمدللہ کہنے پر اسے یرحمک اللہ کہنا”۔ صحیح مسلم میں حضرت نعمان بن بشیررضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔”سارے مسلمان ( ایک اللہ، ایک رسول ، اور ایک دین کو ماننے کی وجہ سے )ایک شخص (کے اعضاء و بدن ) کے مانند ہیں۔کہ اگر ایک کی آنکھ درد ہوتی ہے تو سارا بدن بے چین ہو جاتا ہے۔ اور اگر اس کا سر درد کرتا ہے تو اس کا سارا بدن تکلیف محسوس کرتا ہے”۔

اسی طرح ایک مسلمان کی تکلیف کا کرب سارے مسلمانوں کو محسوس کرنا چاہیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا”مسلمان تو وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرا مسلمان محفوظ ہے۔” اسی طرح ایک مسلمان کی تکلیف کو سارے مسلمانوں کو محسوس کرنا چاہیے۔لیکن غور طلب ہے کہ آج ہم دین اسلام کی ان بہترین تعلیمات اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے پیا رے ارشادات کے باوجود کیا کر رہے ہیں، کس طرف جا رہے ہیں۔ آج نہ تو کوئی مسلمان دوسرے مسلمان کی اذیت اور تکلیف سے محفوظ ہے اور نہ ہی اس کا مال اور جان محفوظ ہے۔در حقیقت آج بہت کم مسلمان اسلام کی ان روشن تعلیمات پر عمل پیرا اور متحد ہیں ، اور بہت سے مسلمان مذہبی اور سیاسی بنیادوں پر تفرقہ بازی کا شکار ہو کر گروہ در گروہ بٹتے چلے جا رہے ہیں، اور صرف ذاتی نظریات کی بناہ پر ایک دوسرے کے قتل تک کو جائز سمجھ لیا ہے ۔قومیت اور عصبیت کی آڑ میں معاشرتی قدروں کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

بعض مسلمان تو تعصب میں اتنا آگے بڑھ گئے ہیںکہ نبی پاک محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کو بھی فراموش کر دیا، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ” وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو لوگوں کو عصبیت کی طرف بلائے ،اور وہ شخص بھی ہم میں سے نہیںہے جو عصبیت کی خاطر جنگ وجدال کرے ،اور وہ شخص بھی ہم میں سے نہیںجو عصبیت کی خاطر لڑتا ہوا مارا جائے”۔ پس اپنے ایمان کی مضبوطی خاطر ہمیں باہمی اخوت اور بھلائی کو فروغ دینا چاہیے ، نفرتوں کی بجائے محبتوں کو فروغ دینا چاہیے ، اور اللہ تعالیٰ کی رسی کو مظبوطی سے تھا متے ہوئے آپس کے بے جا اختلافات کو بھلا کر ، بغض ، کینہ و عناد کو سینے سے نکال کر باہم اخوت اور بھائی چارے اور امن و سلامتی کو فروغ دینا چاہیے ۔جب ہی ہم اچھے انسان اور اچھے مسلمان اور محسن انسانیت نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے اچھے امتی بن سکتے ہیں۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل: ra03009230033@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Imran Khan
Previous Post خارجہ پالیسی کی اہمیت، پاکستان کی خارجہ پالیسی
Next Post روحانی صحت کیلئے ظاہری و باطنی پاکیزگی بنیادی حیثیت رکھتی ہے، پیر ولی اللہ شاہ
Pir Wali Ullah

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.