geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملکہ کی خبریں 13/1/2019

January 13, 2019January 13, 2019 1 1 min read
Malka
Share this:

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان) سپین میں کے جزیرہ ماگا لوف میں مقیم چوہدری احسان گجر کی والدہ طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملیں ۔مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی گاوں بانیاں نزد فتح پور میں ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ماگا لوف میں مقیم پاکستانی کیمونٹی نے چوہدری احسان گجر سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔تعزیت کرنے والوں میں پی ٹی وی نیوز فرانس کے بیورو چیف زاہد مصطفی اعوان ،چوہدری افتخار ،چوہدری عدنان سپین ۔آفتاب چیمہ ماگالوف ،چوہدری انتصار علی ماگالوف،چوہدری افتیاز،لالہ ارشاد ،لالہ زمان ،منیر شاہ ماگا لوف،سیام جرال،ثاقب ماگا لوف،چوہدری شہباز گجر ماگا لوف،کے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستانی کیمونٹی شامل ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ملکہ (عمر فاروق اعوان)حکومت عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کا ایجنڈا لے کر آئے ہے 23جنوری کو منی بجٹ میں لگائے جانے والے نئے ٹیکسز سے عام آدمی بری طرح متاثر ہو گا نا اہل ٹیم معاشی طور پر ملک کو دیوالیہ کرنے کے در پے ہے نئے ٹیکس لگا کر اور ہر چیز مہنگی کرنے کے باوجود بھی حکمران جماعت کے وزراء کہتے ہیں کہ غریب پر کوئی بھی اثر نہیں پڑے گا ان خیالا ت کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضا ممبر قومی اسمبلی نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ گیس ، بجلی اور بنیادی ضروریات کی قیمتیں پہلے ہی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں ہسپتالوں کے گیس بلز اور ادویات کی قیمتوں میں 15فیصد اضافہ صحت دشمنی ہے حکمران نادار مریضوں سے زندہ رہنے کا حق چھیننے کے در پہ ہیں انھوں نے کہا سرمایہ دارانہ حکومت کا ہر دن غریبوں پر سونامی سے بد تر ثابت ہو رہا ہے حکمرانوں کا ہر دن غریبوں کی زندگی کو اجیرن بنا رہا ہے اور متکبر حکمران عوام کے غیض و غضب کو دعوت دے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ الیکشن میں بلند و بانگ دعوے کرنے والی جماعت درجنوں وزراء کے اخراجات پورے کرنے کیلئے عوام کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہے حکمران ٹولے کو اپنے مفادات عزیز ہیں عوام کا کوئی بھی پرسان حال نہیں حکمران جماعت کو عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کرنے ہوں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ملکہ (عمر فاروق اعوان)کھاریاں بار کے الیکشن ،راجہ نوید اسد گروپ کی شاندار کامیابی ،راجہ نوید اسد بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ،تفصیل کے مطابق راجہ نو ید اسد آف ملاگر کھاریاں بار کے 2019/2020کے لئے بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔جیت کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی وکلاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔اور راجہ نوید اسد کو مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔نومنتخب کھاریاں بار کے عہدیداران کی تفصیل کچھ اس طرح ہے ۔
راجہ نوید اسد صدر. چوہدری محفوظ سر فراز گل نائب صدر. چوہدری عمران خان جنرل سیکر ٹری. یاسر اقبال آف ملکہ جوائنٹ سیکر ٹری. سید کاظم علی نقوی فنانس سیکرٹری، عبد الغفار میر سیکرٹری لا ئبریری..مرزا عثمان فضل سیکرٹری برائے آڈیٹر.منتخب ہو گئے ہیں ۔ماسٹر خالد محمود اعوان یونان ۔زاہد مصطفی اعوان ،راجہ عابد حسین ملاگر ۔سید خالد حسین شاہ جھانٹلہ ۔طارق مصطفی اعوان ،عمر فاروق اعوان ،محسن ضیاء اعوان ،ثنا ء اللہ اعوان اوردوسرے افراد نے نومنتخب صدر کھاریاں بار راجہ نوید اسد اور ان کے تمام پینل کو جیت پر مبارکباد دی ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Share this:
Speech
Previous Post صحت مند سرگرمیاں وقت کی ضرورت ہیں، ملک احمد سعید
Next Post شاہ محمود مومند کا نوجوان نسل کے لیے بابائے قوم پر لکھی گئی کتاب نوجوانوں کے رہنما، قائداعظم
Tabsira Kutab

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.