geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کر لی

January 14, 2019 1 1 min read
FBR
Share this:

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام ریجنل ٹیکس آفسز سے ٹیکس ایئر 2019 ء کے لیے 7 بڑے ود ہولڈنگ ایجنٹس کو جاری کردہ شوکاز اور ان کے خلاف جاری کردہ آرڈرز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

اس ضمن میں ایف بی آر کے سینئر افسر نے ایکسپریس کو بتایا کہ اضافی ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے ایف بی آر نے تمام فیلڈ آفسز کو بروقت ود ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کروانے والے ود ہولڈنگ ایجنٹس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی اور ریجنل ٹیکس آفسز کی جانب سے بڑے ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 161 اور سیکشن 205 کے تحت نوٹسز جاری کرکے کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے فیلڈ آفسز سے متعدد مرتبہ رپورٹ مانگی جاچکی ہے مگر ابھی تک اس بارے میں پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا گیا جس پر ایف بی آر نے 8 جنوری کو فیلڈ فارمیشنز کو دوبارہ لیٹر لکھا ہے جس میں فیلڈ فارمیشنز سے کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی مذکوہ شقوں کے تحت ٹیکس ایئر 2019ء کے لیے جن لوگوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ان کی فہرست فراہم کی جائے اور 7 بڑے کیسوں میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی رپورٹ فراہم کی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے بیرون ممالک جائیدادیں رکھنے والے جن لوگوں کے خلاف فیلڈ آفسز کی جانب سے کارروائی شروع کر رکھی ہے اس بارے میں بھی رپورٹ مانگی گئی ہے۔ علاوہ ازیں فیلڈ آفسز کی طرف سے بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والے جن 21 پاکستانیوں سے 63 کروڑ روپے کی ریکوری کے لیے اسیسمنٹ آرڈرز جاری کیے تھے، اس کے بارے میں بھی رپورٹ مانگی گئی ہے کہ اب تک کتنے لوگوں سے ریکوری ہوئی ہے اور مزید کتنے افراد کے خلاف اسیسمنٹ آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں گذشتہ ماہ ایف بی آر کی جانب سے اربوں روپے کی جائیدادوں و گاڑیوں کی خریداری پر ٹیکس ادا نہ کرنے والے اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ایبٹ آباد، کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والے مزید 167 امیر ترین لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی لسٹیں بھجوائی تھیں، اس کے بارے بھی پراگریس رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان امیر ترین لوگوں کا سْراغ لگا کر ان کے کوائف پر مبنی فہرستیں مرتب کرکے کارروائی کے لیے متعلقہ ریجنل ٹیکس آفسز کو بھجوائی ہیں جس میں ان لوگوں کے نام، کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبرز، مالی سال 14-2013ء سے اب تک کی سالانہ قابل ٹیکس آمدنی اوراس پر واجب الادا ٹیکس واجبات سمیت دیگر تفصیلات کے علاوہ مجموعی قابل ٹیکس آمدنی و مجموعی ٹیکس واجبات کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں اور آر ٹی اوز کی جانب سے ان لوگوں کو نوٹس جاری کرکے ان سے ذرائع آمدن پوچھے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اربوں روپے کی جائیدادوں کی خریدو فروخت پر ٹیکس ادا نہ کرنے والے ان امیر ترین لوگوں میں سے 24 کا تعلق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اور 23 کا تعلق کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آف لاہور سے ہے جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ،ایبٹ آبار کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس، کراچی، حیدر آباد، بہاولپورسے 20 بیس امیر ترین لوگ شامل ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے خلاف جائیداد کی خریداری کے علاوہ گاڑیوں کی خریداری و دیگر مد میں بھی ٹیکس واجبات ہیں فیلڈ فارمیشنز کی جانب سے ان لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔

Share this:
Imran Hashmi
Previous Post عمران ہاشمی کا نقل مار کر امتحانی پرچہ حل کرنے کا اعتراف
Next Post امریکی وزیر خارجہ کی خطے کے دورے کے اگلے مرحلے میں الریاض آمد
Mike Pompeo

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.