geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بار ایسوسی ایشن انتخابات

January 15, 2019 0 1 min read
Bar Association Elections
Share this:

Bar Association Elections

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

پنجاب بھر کی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات2019 کا سلسلہ گزشتہ روز مکمل ہوگیا،وطن عزیز پاکستان میں جمہوری طریقہ سے اپنے عہدیداران کا انتخاب کرنے کا سلسلہ اگر کسی ادارہ میں تسلسل سے جاری رہا ہے تو وہ وکلاء بار کے انتخابات ہیں ملک میں مارشل لاء ،ایمر جنسی ہو یا منتخب حکومت کا دور وکلاء کی تحصیل بارایسوسی ایشن سے لے کر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن تک سالانہ انتخابات کا انعقاد جمہوری روایت پر یقین رکھنے والوں کے لئے ہمیشہ حوصلہ افزا اور قابل فخر رہا ہے۔

وکلاء برادری نے ہمیشہ ملک میں جمہوری سیٹ اپ کے قیام کے لئے تحریکیں بھی چلائیں اور قربانیاں بھی دیں مارشل لاء ،ایمر جنسی کے دور میں وکلاء نے جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا یہ ہی نہیں بلکہ اپنی برادری کے عہدیداران کے انتخاب کے لئے بھی جمہوری طریقہ اختیار کرتے ہوئے ووٹ کوعزت دی یہ ہی وجہ رہی کہ بار ایسوسی ایشنوں کے انتخابات میں وکلاء کے مختلف گروپس میں مقابلہ تو ہوتا ہے لیکن جیسے ہی انتخاب کا سلسلہ مکمل ہوتا ہے تمام وکلاء جیتنے والوں کو اپنے نمائندے اور عزت دیتے ہیں ہارنے والے کسی قسم کی توڑ پھوڑ والی سیاست نہیں کرتے بلکہ جیتنے والے کو بار کا منتخب نمائندہ قرار دیتے ہیںوکلاء کی مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ وابستگی عام سی بات ہے لیکن جب بار ایسوسی ایشن کے ووٹرز اپنا نمائندہ منتخب کرنے کے لئے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہیں تو اُس وقت سیاسی جماعتوں سے وابستگی ثانوی حثیت اختیار کر جاتی ہے۔

وکلاء اپنے نمائندوں میں سے اُس کا انتخاب کرتے ہیں جو وکلاء میں اپنا ایک خاص مقام رکھنے کے ساتھ ساتھ پروفیشنل صلاحیتوں کا مالک بھی ہو ایسابارہا ہوا کہ کسی گروپ کے نمائندہ کو کسی بڑی سیاسی جماعت کی حمایت حاصل ہونے کے باوجود وہ کامیابی حاصل نہ کرسکا ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے سالانہ انتخابات 2019میںمعروف وکیل رہنما ،سیاسی سماجی شخصیت سابق صدر بار لالہ جاوید اشرف گجر اب کی بار پھر میدان میں اُترے آپ وکلاء برادری میں اپنا ایک الگ مقام رکھنے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی بڑی سیاسی جماعتوں میں بھی مقبول ہیں برسر اقتدار سیاسی جماعت پی ٹی آئی سمیت پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن )کے مشترکہ امیدوار بھی تھے لیکن آپ کو اب کی بار بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جبکہ میاں محمد شفیق بھنڈارہ ،چودھری آصف ستار ،نعیم اللہ چودھری،اظہار الحق طور ،سید زاہد عباس بخاری ،رائے اعجاز احمد کھرل ، رائے محمد شفیع کھرل ،رائے محمد ارشد،اختر حسین بھٹی ،چودھری محمد اسلم جاوید،خان ضیا اللہ خان ، حفیظ اللہ خان ،ضیغم قریشی اور دیگر کے مشترکہ پینل پروفیشنل لائرز گروپ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی رائے عبدالغفور کھرل چھ سو چھتیس ووٹ لے کر صدر اور چودھری محمد ریاض نے پانچ سو اکسٹھ ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مد مقابل لالہ جاوید اشرف گجر اور چودھری آصف الرحمان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے رجسٹرڈ بارہ سو اٹھانوے ووٹر میں سے دس سو چوراسی ووٹر نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا رائے عبدالغفور کھرل صدر اور چودھری محمد ریاض جنرل سیکرٹری کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی جیتنے والے پینل کے حامی وکلا ء نے ڈھول کی تھاپ پر رقص اور بھنگڑے ڈالے شہر بھر میں آتش بازی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں خواتین وکلاء کا کرداربھی انتہائی اہم رہا ایک سو پچاس سے زائد خواتین نے اپنے نمائندوں کی کامیابی کے لئے بھر پور کمپین چلائی اور کامیابی کے لئے مرد وکلاء کے شانہ بشانہ جمہوری طریقہ سے انتخاب میں حصہ لیا سابق سینئر نائب صدر بارایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ،چودھری رضوان رشید ایڈووکیٹ نے نو منتخب صدر رائے عبدالغفور کھرل اور جنرل سیکرٹری چودھری محمدریاض کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ آپ وکلاء برادری کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے وکلاء کی فلاح کے ساتھ ساتھ بار اور بنچ کے درمیان تعلقات کو مثالی بنائیں گے۔
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
Supreme Court
Previous Post سپریم کورٹ نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
Next Post تبلیغی جماعت کا مقصد مخلوق کو اللہ تعالیٰ سے جوڑنا ہے، مفتی محمد نعیم
Mufti Mohammad Naeem

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.