geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ماضی کے دشمن آج کے دوست

January 19, 2019 3 1 min read
Shahbaz Sharif Meeting
Share this:

 Shahbaz Sharif Meeting

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

تحریک انصاف حکومت آنے کے بعد بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی ،اپوزیشن اور حکومتی اراکین میں کئی بار اجلاسوں ، ٹاک شوز میں الفاظی جنگ ہوئی لیکن پھر بھی تبدیلی کا سفر جاری اور ساری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کئی سابق روایات کو ختم کرکے ایک نئی نظام کی بنیاد رکھی جس کو آج اپوزیشن ’’یو ٹرن ‘‘ کا نام دے رہے ہیں ۔شائد وزیراعظم عمران خان قومی مفادات کی خاطر ’’یوٹرن ‘‘ نہ لیتے تو اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف ، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں شریک نہ ہوتے ، الیکشن مہم کے دوران ایک دوسرے پر الزام ترشی کرنے والے معززین آج اتحاد محروم رہتے ۔

سیاست میں ماضی کے دشمن آج کے دوست کیسے بنے ؟چندروزقبل اسلام آباد میں پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن سمیت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہواجس کی صدارت میاں شہبازشریف نے کی ،جس مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومتی معاشی پالیسیاں قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہیں۔حکومت کی نااہلی، ناتجربہ کاری اور بے حسی کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہوچکے ہیں،حکومت نے بدانتظامی اور نالائقی کی وجہ سے عوام کو بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے دوچار کردیا،ناقص پالیسیوں کی بدولت میڈیا صنعت کوشدید بحران کا سامنا ہے ،بڑی تعداد میں میڈیا ورکرز اور صحافی بے روزگار ہورہے ہیں،پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تیسرے منی بجٹ کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔

اپوزیشن اتحاد کیوں ہوا؟ امید ہے کہ جلد حقیقت عوام کے سامنے آجائے گی ، اپوزیشن کے درمیان یہ اتحاد وقتی ہے یا مستقل ؟ مقاصد کیا ہیں ؟ حکومت سیاسی سطح پر اپوزیشن کا مقابلہ کر پائے گی ؟ فوجی عدالتوں کے تسلسل کیلئے اپوزیشن حکومت کا ساتھ دے گی اور یہ کہ آنے والے وقت میں سیاسی و معاشی استحکام قائم ہو پائے گا ؟ جہاں تک اپوزیشن کی سر جوڑنے کا سوال ہے تو ماضی میں بھی حکومتوں کے خلاف اپوزیشن اتحاد بنتے رہے ہیں لیکن یہ عمل حکومتی مدت کے تقریباً ڈیڑھ دو سال کے بعد شروع ہوتا تھا۔ جب حکومتیں ڈلیور کرنے میں ناکام ہوتی نظر آتی تھیں اور عوام کے اندر مایوسی اور بے چینی جنم لینا شروع ہوجاتی تھی۔
دوسری جانب جن بنیادوں پر اپوزیشن اتحاد قائم ہواہے تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی ’’ آصف علی زرداری‘‘ کے دور میں بجلی اور گیس لوڈشیدنگ کا کیا حال تھا ،اور اسی طر ح مسلم لیگ ن ’’ میاں نوازشر یف ‘‘کے دورمیں میڈیا اور عدالیہ کے ساتھ کیا سلوک ہوا ،دونوں جماعتوں کی قیادت خصوصاً میاں شہبازشریف موجودہ اپوزیشن لیڈر نے شہید بے نظیر بھٹواور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے ساتھ کیا کیا سلوک کیے ۔یہ سب کچھ آج بھی عوام کویاد ہوگا ۔

اس حقیقت میں کوئی شک نہیں کہ قومی اسمبلی میں فوجی عدالتوں اور خصوصاً ملک کو در پیش معاشی بحران پر اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ہونے والا اتحاد اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا عزم یہ ظاہر کر رہا ہے کہ ملکی سیاسی تاریخ کے برعکس بہت پہلے بلکہ ابتدائی چند مہینوں میں ہی اپوزیشن جماعتوں کا سر جوڑنا اور حکومت کے مقابل آ کھڑا ہونا خطرے سے خالی نہیں اور اس کا کریڈٹ اپوزیشن جماعتوں کو نہیں بلکہ حکومت اور خصوصاً بعض وزرا کو دیا جا سکتا ہے جن کے طرز عمل اور غیر ذمہ دارانہ بیانات نے ایک دوسرے کی جان کے دشمن اور ایک دوسرے کو سڑکوں پر پھینکنے اور اپنے انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کرنے والوں کو ساتھ ساتھ بیٹھنے پر مجبور کر دیا ہے اور اپوزیشن جماعتوں کا یہ اقدام منتخب حکومت کیلئے واضح پیغام ہے جسے وہ کس حد تک سمجھ پاتی ہے یہ آنے والے وقتوں میں پتہ چلے گا۔وقتی طور پراب ایوان کے اندر اپوزیشن اتحاد کی وجہ سے نہ صرف حکومت پر دباؤ آئے گا بلکہ خود نیب پر اسکے اثرات ہوں گے اور اپوزیشن غیر جانبدارانہ اور بلا امتیاز احتسابی عمل کو ہتھیار بناتے ہوئے احتساب کو چیلنج کرتی نظر آئے گی۔ جہاں تک اپوزیشن اتحاد کے وقتی اور مستقل ہونے کا تعلق ہے تو اس کا انحصار بھی حکومت کے طرز عمل پر ہوگا۔

ماہرین ، مبصرین کا کہنا ہے کہ اچھا ہوتا کہ اگر حکومت اپوزیشن کی مخالفت کے ساتھ ساتھ عوام کو کسی حد تک ریلیف مہیا کرتی۔ گورننس قائم کرتی، سیاسی تبدیلی کا عمل نظر آتا۔ یعنی عوامی سطح پر اطمینان پایا جاتا تو اپوزیشن پر پرزے نہ نکالتی۔ لوگ ان کی باتوں پر توجہ نہ دیتے اور نہ ہی وہ حکومت کے خلاف اکٹھے ہوتے نظر آتے۔ کیونکہ ابھی تک اپوزیشن کے کسی ذمہ دار رہنماء نے یہ نہیں کہا کہ ہم حکومت گرائیں گے یا اسے چلنے نہیں دیں گے۔ لیکن خود حکومتی حالات عوامی سطح پر مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث پیدا شدہ رجحانات اور سیاسی محاذ پر درجہ حرارت میں اضافہ سے اپوزیشن کو سر جوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔

اجلاس کے شرکا میں سے کسی نے کہا کہ ایشوز پر اتفاق رائے ہوا ہے، کوئی بولا کہ اتحاد ہو سکتا ہے اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اتحاد ہوگیا۔ یعنی کہ یہ سیاسی محاذ پر ایک بڑی پیش رفت سے جہاں تک فوجی عدالتوں کے مستقبل اور تسلسل کا سوال ہے تو سیاسی جماعتوں نے تمام تر تحفظات کے باوجود بالآخر فیصلہ فوجی عدالتوں کے حق میں ہی کرنا ہے۔ کیونکہ دہشت گردی کے خاتمہ میں بڑا کردار فوج کے ساتھ ان فوجی عدالتوں کا بھی ہے، اس عمل سے ہی اسٹیبلشمنٹ اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگا۔ کیونکہ فوج کبھی نہیں چاہے گی کہ دہشت گردی کے حوالے سے اپنی کامیابی کو خطرہ میں ڈال دے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت اور وزیر اعظم عمران خان ’’ماضی کے دشمن آج کے دوست‘‘ اتحاد کا اعزازحاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی رہنماؤں اور خصوصاً بعض وزراء کے طرز عمل اور غیر ذمہ دارانہ بیانات میں تبدیلی پر غور کریں۔
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:
Opposition
Previous Post نئی تزویراتی تبدیلیوں سے مقابلہ کی ضرورت
Next Post آخری بند
Flood

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.