geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 5, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Two Wheels, New Worries: The Hidden Stress of the Urban Cycling Boomسائیکلنگ کی سہولت یا خوف؟ فرانسیسی شہروں میں سائیکل سواروں کی بڑھتی پریشانیاں
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اولاد کا کوئی نعم البدل نہیں

January 22, 2019 4 1 min read
Parents and Children
Share this:

Parents and Children

تحریر : ملک امداد الٰہی

عالیشان محل، دولت کی ریل پیل ، عزیز و اقارب کا ساتھ، سب کچھ موجود ہو لیکن اگر اللہ نے اولاد کے میٹھے میوے سے محروم رکھا ہو تو تمام خوشیاں ماند پڑ جاتی ہیں ۔ اس منفرد انعام سے محروم گھرانے ویران نظر آتے ہیں ۔ بہت سے ایسے لوگ دیکھے ہیں جن کی شادیوں کو کئی سال کا عرصہ گزر چکا ہوتا ہے لیکن اولاد کی نعمت سے محروم ہوتے ہیں ، بجھے بجھے دکھائی دیتے ہیں اس کے برعکس صاحب اولاد خواتین و حضرات خوش باش ، پر سکون دکھائی دیتے ہیں ۔ چھوٹے چھوٹے پھول گھر کے باغیچے کو خوب رونق بخشتے ہیں اور پیارے انداز میں پیاری پیاری باتیں کرتے ہیں تو والدن صدقے واری جاتے ہیں اور اس خاص انعام پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں۔

اولاد اللہ تعالیٰ کی ایسی نعمت ہے جس کے باعث زوجین کے مابین محبت و الفت مزیدمستحکم و مضبوط ہوجاتی ہے۔اولاد میں سے بیٹے اللہ کی نعمت اور بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں۔والدین کی بیٹی سے محبت منفرد ہوتی ہے اور بیٹی کی باپ سے محبت جنون کی حد تک ہوتی ہے۔ بیٹی اپنی جان پر ہر دکھ برداشت کرنے کو تیار ہوجاتی ہے مگر اپنے والدین کو گرم ہوا بھی لگنے نہیں دیتی۔بیٹیاں بچپن سے ہی والدین سے خاص محبت کا ثبوت دینے لگ جاتی ہیں ۔ باپ سارا دن کام کاج کر کے تھکا ہارا گھر میں داخل ہوتا ہے تو ننھی منھی بیٹیاں باپ سے لپٹ جاتی ہیں۔ معصوم کلیوں کی مسکراہٹ اور اپنے باپ کو دیکھ کر خوش ہونا باپ کی سارے دن کی تھکان دور کردیتی ہے۔ باپ ننھی منھی بیٹیوں کو سینے سے لگاتا ہے تو دنیا کا ہر دکھ بھول جاتا ہے اور اپنی بیٹی کو ڈھیروں دعائیں دیتا ہے۔ اولاد کی خوشیاں والدین کے لیے ایسی منفرد خوشیاں ہیں جن کا دنیا میں کوئی بھی متبادل نہیں ہوسکتا۔ بچوں کی میٹھی میٹھی باتوں، ننھی ننھی شرارتوں اور مسکراہٹوں پر والدین خوشی اور فرحت سے پھولے نہیں سماتے۔

اس دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اُولاد جیسی نعمت سے محروم رہتے ہیں۔ اور اگر اس نعمت کی قدر پوچھنی ہے تو اس نعمت کی صحیح قدر ان لوگوں سے پوچھیے جو اس نعمت سے محروم ہیں اور جن کی ساری زندگی اس نعمت کی تمنا کرتے گزر گئی ہو۔ انسان جو اپنے آپ کو عقل کل سمجھتا ہے۔ انسان سمجھتا ہے کہ محنت کے بل بوتے پر دنیا جہان کی بہت سی نعمتیں حاصل کر لیتا ہے۔ حقیقت میں سب قدرت اللہ تعالیٰ کی ہی ہے اور سب اسی کی بادشاہی ہے۔ جسے جو چاہے عطا کر دے، جسے جو چاہے عطا نہ کرے۔ دنیا کی کوئی چیز اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی اور عطا نہیں کرسکتا، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی کچھ عطا کرسکتا تو وہ سیدھے راستے پر نہیں ہے۔اولاد اس کائنات کی خوبصورت ترین نعمت ہے اللہ تعالیٰ سب کو یہ نعمت عطا فرمائے اور صحیح معنوں میں اس کی قدر کرنے کی تو فیق عطا فرمائے۔

قدر سے مراد یہ ہے اللہ تعالیٰ جن کو نعمت اولاد سے نوازے وہ بیٹوں اور بیٹیوں میں کسی بھی قسم کی تفریق نہ کریں کیونکہ ہمارے یہاں زیادہ تر لوگ بیٹیوں کو کمتر سمجھتے ہیں۔ بیٹیوں کی پرورش کرتے وقت سوچتے ہیں کہ یہ تو پرائی ہیں انہوں نے تو شادی کے بعد کسی دوسرے گھر چلے جانا ہے۔ ان کو زیادہ پڑھانے لکھانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ارے بے وقوف انسان ذرا غور کر اگر تیری بیٹی نے بیاہ کر دوسرے گھر جانا ہے تو تیرے گھر بھی تو کسی کی بیٹی نے آنا ہے۔ اگر تو اپنی بیٹی کو پڑھا لکھا کر باشعور بنا کر کسی کے گھر بھیجے گا تو پھر تیرے گھر آنے والی بہو بھی پڑی لکھی اور باشعور ہوگی جو تیری آنے والی نسل کو اس دنیا میں سر اٹھا کر جینے کے گرُ سکھائے گی۔ اگر تو اپنی بیٹی کو تعلیم سے محروم رکھتا ہے تو پھر پڑی لکھی بہو کی ڈیمانڈ کیوں کرتا ہے۔

افسوس صد افسوس کہ آج ہمارے معاشرے میں لڑکے اور لڑکی میں تفریق کی فرسودہ رسم نے پھر سے جنم لے لیا ہے جس کی چودہ سو سال پہلے نبی کریم ۖ نے جڑیں اکھاڑ کر مسلمانوں کو بیٹی کی عزت وتعظیم کا حکم دیتے ہوئے فرمایا کہ (ترجمہ) تم اپنی اولاد کے درمیان مساوات کرو تم اپنی اولاد میں عدل سے کام لو اپنی اولاد میں عدل وانصاف سے کام لو۔ چنانچہ قرآن کریم کے اس حکم اور نبی کریمۖ کی اس رہنمائی کوجب تاریخ کی ابتدا اور ہر زمانے میں والدین نے اپنی اولاد کے سلسلہ میں اس بنیادی نقطہ نظر کو سامنے رکھا جس نے عدل مساوات محبت والفت و رحم اور برابری کا سبق دیا تاکہ لڑکے اور لڑکیوں میں کوئی امتیاز اور تفریق نہ برتی جائے۔ یعنی اسلام میں مسلمانوں کو بیٹے اور بیٹی کی پرورش بلا امتیاز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہر کسی کو نیک اولاد سے نوازے اور اسے بہتر تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
Malik Imdad

تحریر : ملک امداد الٰہی

Share this:
Supreme Court
Previous Post کراچی کو 40 سال پرانی حالت میں بحال کرنے کا حکم، جتنی عمارتیں ہوں سب گرائیں: سپریم کورٹ
Next Post سوشل میڈیا کی یلغار اور ہماری زندگی (حصہ ۔۔اول)
Social Media

Related Posts

UNICEF Warns Attacks on Water Systems in Conflict Zones Have Tripled Since 2021

تنازعات میں پانی کے نظام پر حملے تین گنا بڑھ گئے، یونیسف کی سنگین انتباہ

November 5, 2026
Hong Kong Court Hands Joshua Wong 10 More Years in Prison Under Security Law

ہانگ کانگ: جوشوا وونگ کو مزید 10 سال قید کی سزا، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت

November 5, 2026
Westminster Palace at Risk of Notre-Dame-Style Disaster, MPs Warn

ویسٹ منسٹر پیلس: نوٹر ڈیم جیسے بڑے حادثے کا خدشہ، برطانوی ایم پیز کی سنگین وارننگ

November 5, 2026
Democrats Warn Tech Giants: "Prepare Your Lawyers" as Data Center Probes Loom

امریکی وسط مدتی انتخابات: ڈیٹا سینٹرز اور اے آئی کمپنیوں کے لیے بڑا خطرہ

November 5, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.