geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پنجاب پولیس یا کلنک کا ٹیکہ

January 23, 2019 0 1 min read
Punjab Police
Share this:

Punjab Police

تحریر : روہیل اکبر

ساہیوال میں نہتے خاندان پر پولیس کی غنڈہ گردی نے پورے ملک کو رلا دیا ایسی بزدلانہ اور دہشت گردانہ کاروائی تو ان امریکیوں نے بھی نہیں کی تھی جنہوں نے اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے اسکی بیوی اور بچوں کو آنچ تک نہ آنے دی اور یہاں ہمارے ہی محافظوں نے ایک تیرہ سالہ بیٹی اریبہ کو چھ گولیاں مار دی اسکی ماں نبیلہ کو چار گولیاں والد خلیل کو 13 گولیاں اور والد کے دوست ذیشان کو 10گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا جسکے فوری بعد پولیس نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کی جھوٹی خبر چلوادی اور پھر جیسے جیسے سوشل میڈیا پر شہریوں نے مختلف ویڈیوز اپ لوڈ کرنا شروع کی تو پھر پولیس نے بھی اپنے بیانات بدلنے شروع کردیے اور رہی سہی کسر پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے پوری کر دی۔

انہوں نے اپنی ہی حکومت کی بنائی ہوئی انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ کا انتظار کیے بغیر سانحہ ساہیوال پر ایک عدد پریس کانفرنس کردی وزیر قانون کی اس پریس کانفرنس کے بعد استقلال پارٹی کے سربراہ سید منظور علی گیلانی سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں کی طرف سے وزیرقانون کے استعفے کا مطالبہ کردیا پہلے پولیس اور پھر بعد میں پنجاب حکومت کی جلد بازی سے نے انکی اپنی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دیے ہیں سانحہ ساہیوال کے بعد ہمارے سیاستدانوں نے بھی گرگٹ کی طرح رنگ بدلا اور پھر وقت نے ہمیں کیا کیا منظر دکھا ڈالے قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر اور نیب کے ملزم جناب میاں شہباز شریف صاحب اسمبلی میں سانحہ ساہیوال پر شعلہ بیانی فرما رہے تھے تو ایک لمحے یوں محسوس ہوا جیسے میں “تختِ پنجاب” پر دس سال مسلسل حکمرانی کرنے والے شخص کی نہیں بلکہ کسی عام پاکستانی کی پکار سن رہا ہوں جسے پہلے بار قومی اسمبلی میں آواز اٹھانے کا موقع ملا ہے اور وہ حکومت پر اپنا غم و غصہ نکال رہا ہے ، سوال کر رہا ہے کہ کیا اسکا اور اسکے ہم وطنوں کا خون اتنا ہی ارزاں ہے کہ یوں کسی کو بھی دہشتگرد کہہ کہ بربریت سے مار دیا جائے ؟

یوں آن کی آن میں کسی کا پورا خاندان برباد کر دیا جائے ؟ دل چاہتا تھا اس شخص کی گریہ زاری پر آنسو بہاوں ، اسکی بے بسی پر اشک بار ہو جاؤں ک مگر اچانک مجھے جھٹکا لگا کہ وہ شخص جو اس وقت چیخ چیخ کہ ساہیوال سانحہ پر حکومتِ وقت کو مجرم قرار دے رہا ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ پچھلے دس سال “صوبہ پنجاب ” پر مسلسل حکومت کرنے والا انسان ہے جنہوں نے “پنجاب پولیس” ایک ادارہ بنانے کی بجائے ایک “گالی” بنا دیا یہ پولیس اب وہ ادارہ بن چکاہے جس کی جبلت میں رشوت خوری سے لیکر مجرموں کی سرپرستی تک اور سیاسی بھرتیوں سے لیکر مظلوموں کو بلیک میل کرنے تک تمام خصلتیں شامل ہیں یہ وہ ادارہ ہے جسکے ماتھے پر ماڈل ٹاؤن , سانحہ قصور ، مخالف سیاسی کارکنوں کے قتل سمیت بے شمار کلنک کے ٹیکے آویزاں ہیں پنجاب کی عوام واردات ہونے کے بعد ایف آئی آر کٹوانے سے محض اسلیے گھبراتی ہے کہ کچھ تو وارداتیے لوٹ کرلے گئے اور باقی ماندہ پولیس والے چائے پانی کی غرض سے لوٹ لیں گے۔

پنجاب پولیس کا “گلو بٹ” چہرہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا پنجاب پولیس کے اس رویے کاذمہ دار عثمان بزدار ہے یا عمران خان ؟ چونکہ آج قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی آو و بکا سے تو یونہی محسوس ہوا کہ رنجیت سنگھ کہ بعد پنجاب کا اقتدار سیدھا عثمان بزدار کی جھولی میں ہی گرا اور ہائے بد بخت بزدار آج تک پولیس میں اصلاحات نہ کر پایا !!!! سانحہ ساہیوال کے بعد جو بات انتہائی قابل تعریف تھی وہ تحریک انصاف کے حامیوں اور سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کا رویہ تھا کیونکہ جہاں تک میری نظر پڑی کسی ایک شخص نے بھی اس واقعہ پر حکومت وقت کا دفاع کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ سب کا یہی موقف تھا کہ اگر سانحہ ساہیوال کے مجرمین نشانِ عبرت نہ بنائے گئے تو موجودہ حکومت ہو بہو ویسے ہی ذلیل ہو گی جیسے کہ ان سے پچھلے ہوئے یہی وجہ ہے کہ حکومت پر اچھا خاصا دباؤ پڑا اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وعدہ کیا کہ قطر سے واپسی پر وہ اس معاملے کو انجام تک پہنچائیں گے۔

اب یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ سانحہ ساہیوال کے مجرمان سزا پاتے ہیں یا پچھلے ادوار کی طرح اعلی عہدوں پر ترقی پاتے ہیں یا بیرون ملک بھیج دیے جاتے ہیں مگر اس ملک پر دہائیوں سے حکومت کرنے والی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں اور انکے حمایت گان پر بہر حال آفرین ہے یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان صاحبان نے تازہ تازہ “انسانیت” قبول کی ہے ورنہ وہ آنسو جو ماڈل ٹاؤن میں حاملہ عورت کے پیٹ پر سیدھا فائر کرنے پر نہ نکلے ، وہ آنسو جو نقیب اللہ کے قتل پر نہ چھلکے وہ آج اچانک کیسے رواں ہیں ؟ یہ وہی لوگ ہیں جنکے منہ سے آج سے پہلے پولیس کی کسی بربریت کسی نا اہلی پر ایک لفظ نہ نکلا اور آج یوں واویلا مچا رہے ہیں جیسے پچھلے کئی سال سے عمران خان حاکم اور یہ سب محکوم تھے۔

مجھے یقین ہے ساہیوال سانحہ پاکستان میں پولیس اصلاحات کا باعث بنے گا اور اس حوالے سے یہ ایک “ٹرننگ پوائنٹ” ثابت ہو گامگر جن مخالفین کی آنکھوں سے “سیاسی آنسوؤں ” کا طوفان رواں سے ان سے میری درخواست ہے کہ ایک بار اپنے گریبان میں جھانک کہ دیکھنے کی کوشش کریں تا کہ آپ کو معلوم ہو کہ یہ سب شاخسانہ آپ کے ہی عظیم طرز حکومت کا ہے نہ کہ اس میں عثمان بزدار یا عمران خان کا کوئی قصور ہے ہاں ایک اور بات کہ ابھی پانچ ماہ میں عمران خان سے پولیس جیسے ادارے میں اصلاحات مانگنا احمقانہ پن ہے مگر پھر بھی عوام مانگے تو مانگے دس سال کے حکمران، ماڈل ٹاؤن کے قاتلین کس منہ سے اصلاحات مانگتے ہیں ؟ انکو یہ معلوم نہیں شاید کہ جس روز اس ملک میں حقیقی معنوں میں انصاف ہوا سب سے پہلے انکا بوریا بسترا گول ہو گا اور انکی منزل پھانسی گھاٹ ہو گی لہذا انکو اصلاحات یا انصاف کی بات کرنے سے پہلے سو دفعہ ڈرنا چاہیے اپنے سیاسی آنسوؤں پر قابو رکھنا چاہیے اور اپنے اندر کی انسانیت کو اب اندر ہی دفن رکھنا چاہیے کیونکہ اب انسان بننے کا وقت گزر چکا۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

03004821200

Share this:
Rescue 1122 Birthday
Previous Post ریسکیو 1122 ۔۔۔ لاجواب سروس
Next Post فوجی عدالتیں ایک قومی مسئلہ! مخالفین ہوش کے ناخن لیں
Military Courts

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.