geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستانی گارمنٹ فیکٹریاں، ملازمین کا استحصال جاری

January 24, 2019 0 1 min read
Brand in Bekleidungsfabrik in Pakistan
Share this:

 Brand in Bekleidungsfabrik in Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومتی کوششوں کے باوجود پاکستان میں لباس تیار کرنے والی مختلف فیکٹریوں کے ملازمین کو استحصال کا سامنا ہے۔ ان ملازمین کو جنسی استحصال کے علاوہ مارپیٹ کا بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی گارمنٹ انڈسٹری میں اصلاحات متعارف کرانے کا جو سلسلہ شروع کیا گیا تھا، وہ انجام کار ناکامی سے ہمکنار ہوا ہے۔ فیکٹریوں کے ملازمین کو ابھی بھی کئی اقسام کی استحصالی صورت حال کا سامنا ہے۔ انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے ان فیکٹریوں کے اندر پائی جانے والی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کارکنوں کے مطابق گارمنٹ فیکٹریوں کی اندرونی صورت حال انتہائی پریشان کن ہے۔ ایسی چھوٹی بڑی فیکٹریاں مناسب حفاظتی اقدامات سے محروم ہیں اور کسی بڑے حادثے کی صورت میں بڑے جانی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان فیکٹریوں کے ملازمین کو کم اجرتوں کے علاوہ کئی دوسرے معاشی مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی ایک خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی گارمنٹ انڈسٹری کے ساتھ پندرہ لاکھ افراد وابستہ ہیں اور انہیں پریشان کن حالات میں کام کرنا پڑتا ہے۔ یہ اپنے روزگار کے مقام پر خراب تر حالات میں کام کرتے ہیں اور اگر کوئی آواز بلند کرنے کی کوشش کرے تو اُسے ڈرانے دھمکانے کے ساتھ ساتھ نوکری سے بھی فارغ کر دیا جاتا ہے۔

انسانی حقوق کے ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت اپنی اس ذمہ داری سے چشم پوشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے کہ وہ کس طرح گارمنٹ فیکٹریوں کے ملازمین کے لیے بہتر حالات پیدا کرنے کے عملی اقدامات کرے۔

اس رپورٹ کو مرتب کرنے کے لیے انسانی حقوق کے ادارے نے قریب ڈیڑھ سو افراد کے انٹرویوز کیے ہیں۔ ان افراد کے مطابق ان کو جبراً ابھی بھی زیادہ اوقات کے لیے کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ خواتین ورکرز کو جنسی استحصال کے ساتھ مارپیٹ کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ ان ملازمین کو کم مدتی زبانی احکامات کے تحت روزگار مہیا کیا جاتا ہے۔

گارمنٹ انڈسٹری کی دو مرکزی تنظیموں نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حالات سازگار نہ ہوتے تو غیر ملکی ادارے اپنے لباس تیار کرنے کے لیے اِن فیکٹریوں سے رجوع نہ کرتے۔ ان تنظیموں کے مطابق فیکٹریوں کے ملازمین کو معیار کے مطابق اجرتیں دی جاتی ہیں۔

پاکستانی گارمنٹ انڈسٹری کو کراچی کی ایک فیکڑی میں سن 2012 میں لگنے والی آگ اور اس کی لپیٹ میں آ کر تین سو افراد کی ہلاکت کے بعد سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ اس تنظیم کے ایشین ڈائریکٹر بریڈ ایڈمز نے عام کی ہے۔

Share this:
Protest
Previous Post ہزاروں ڈرائیورز حالیہ فرانسیسی طرز پر مبنی (پیلی جیکٹ) احتجاج کی شکل اختیار کر گئے
Next Post سانحہ ساہیوال: ضرورت پڑی تو جوڈیشل کمیشن بنانے پر غور کر سکتے ہیں، وزیراعظم
Imran Khan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.