geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سوشل میڈیا کی یلغار اور ہماری زندگی ۔۔ حصہ دوئم

January 24, 2019 0 1 min read
Social Media
Share this:

Social Media

تحریر : محمد جواد خان

قلم نگار، فلم ساز اور دیگر پیشہ ہائے زندگی کے لوگ بھی سوشل میڈیا کا استعمال بڑی تیزی کے ساتھ کر تے ہوئے اپنی مقبولیت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا بہت آسان اور سستا ذریعہ ہے جس سے آپ کسی کے ساتھ بھی باآسانی معلومات کی ترسیل اور روابط قائم کر سکتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر آج ہر قسم کے گروپ بن چکے ہیں مثال کے طور پر باغبانی ، شاعری ، کھانا پکانا ، خرید و فروخت العرض کہ آپ جس طرح کے گروپ میں شامل ہو نا چاہتے ہیں ،جس طرح کی معلومات سے آگاہی اور لوگوں سے آپ معلومات کے حامل اور خواہش مند ہیں اسی طرح کے لوگ آپ کو مل جائیں گئے۔ سوشل میڈیا سے کسی بھی قسم کے سوال کا جواب آپ کو باآسانی مل جائے گا ۔ ہر قسم کے ایکسپرٹ افراد آپ کو مل سکتیں ہیں۔ اور اکثر اساتذہ سوشل میڈیا پر فری تعلیم دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا کاروبار کو فروغ دینے کا بہت اچھا ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا کے نقصانات: سب سے پہلی بات ادھر یہ بیا ن کرتا جائوں کہ ہم انسان کی فطرت ہے کہ ہم ہر چیز کے اچھے مقاصد اور خوائص کو چھوڑ کر اس چیز کے غلط استعمال کی طرف جلدی راغب ہو جاتے ہیں۔ یہ ہی حال ہم نے سوشل میڈیا کے ساتھ بھی کیا اور اس قدر غلط استعمال کیا گیا کہ اب صرف سوشل میڈیا کی برائی ہی برائی نظر آتی ہے باقی کچھ نہیں ۔سوشل میڈیا کی سب سے پہلی بُری چیز تو میں اسی بات کو سمجھتا ہوں کہ سوشل میڈیا نے روابط کے فاصلے کم کر دیئے مگر دلوں سے پیار و محبت کے جذبات کو ختم کر دیا۔ احساسات اور جذبات کی سوچ و فکر کو معاشرے میں سے ختم کر دیا جو کہ ہمارے اسلامی اور اخلاقی معاشرے کے لیے بہت سنگین مسلئہ ہے۔

سوشل میڈیا کا لوگوں کو نشہ ہو گیا ہے اور اس قدر خطرناک حد تک نشہ ہو گیا ہے کہ اکثر نوجوان ہر وقت سوشل میڈیا سے جڑے رہنے کی وجہ سے معاشرے سے بالکل لا تعلق ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سب سے بری بات تو یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر وہ خبریں زیادہ شائع ہوجاتی ہیں جو کے بغیر تصدیق کے ہوتی ہیں جب کے ان خبروں کے حقائق سامنے آتے ہیں تو تب اُس وقت تک بے تحقیق خبریں پھیل چکی ہوتی ہیں۔ مذاق سے ذراہٹ کر ایک بات کر تا جائو ں کہ ہمارا نوجوان جس کو اقبال رحمتہ اللہ نے شاہین بنا کر پیش کیا آج و شاہین اسی سوشل میڈیا پر شیلا کی جوانی اور منی بدنام ہوئی پر بحث کر رہا ہوتا ہے ۔ وہ نوجوان جس کو انقلابی سوچ کا پیکر بنایا گیا تھا وہی انسان آج سوشل میڈیا پر فضول لغویات میں محو نظر آتا ہے۔ وہ نوجوان جو کل کو بزرگوں کے سامنے اونچی آواز کرنا تو دور کی بات ان کی بات پر بحث کرنا گوارا نہیں سمجھتا تھا آج وہ نوجوان سوشل میڈیا پر ہر اس موضوع پر گفتگو کرتا نظر آتا ہے جس کا کوئی نہ تو جواز بنتا ہے اور نہ ہی کوئی سود و فائدہ ۔۔۔ جب کہ معاشرے کی ترقی کا انحصار تعلیم و تربیت اور معاشرے کے افراد کے رحجانات پر منحصر ہوتا ہے مگر ہم نے ۔۔۔تعلیم و تربیت کو چھوڑ کر سوشل میڈیا پر اپنے قیمتی اوقات کو اس طرح برباد کر رہے ہیں کہ جس طرح گویا کہ ہم شاہِ عالم بن گئے ہیں ۔۔۔

جب کہ ہم معاشرے کے ساتھ ساتھ خود کو ایک ان دیکھی تباہی کی راہ پر کامزن کیے ہوئے ہیں۔ آج ہم نے ہر کام ہر فنگشن اور ہر رسم و رواج کو سوشل میڈیا کی نظر پیش کر کے رکھ دیا ہے کہ بس سوشل میڈیا پر ڈال دیا ہے اب ہو جائے گا۔۔ اور ایسے ہی ہو جائے کے چکر میں ہم سست اور کاہل بنتے جا رہے ہیں۔ ایسے ہی ہو جائے کے چکر میں آئے روز ہم اپنے حقوق کی حق تلفی کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے ہی ہو جائے کے چکر میں ہم تمیز اور اخلاقیات کے دائرے میں سے نکلتے ہو ئے نظر آرہے ہیں ۔ایک سادہ سی مثال دیکھ لیں آپ کا عوامی نمائندہ آپ کو سوشل میڈیا پر بھرپور طریقے سے کام کرتا دیکھائی دے گا مگر عوامی مسائل کا اور حقیقت سے وہ نا آشنا اور لا تعلق ہو گا اور اس قدر بے پرواہ ہو گا کہ اس کو عوامی تکلالیف کا کوئی اندازہ ہی نہیں ہو گا اور نہ ہی وہ عوامی مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہو گا ۔۔۔

ہو گا تو صرف سوشل میڈیا پر اپنا Status لگانے میں۔۔۔ اس لیے سوشل میڈیا نے عوام کے درمیان سے ان کے عوامی لیڈروں کو نکال کر سوشل میڈیا کی نظر تک محدود کر کے رکھ دیا ہے ۔ سوشل میڈیا کی تقریبا َہر ایک اپلیکشن پر عام آدمی سے لے کر اعلیٰ حکام تک کے جعلی اکائونٹس بنا کر لوگوں کو با آسانی گمراہ کیا جارہا ہے جس سے معلومات اور آگاہی میں غلط رحجانات کی بھرمار زیادہ نظر آتی ہے۔ سوشل میڈیا تو گویا بے حیائی کا ایک کھلا دروازہ ہے جس میں سے جس طرح جس کی مرضی چاہے داخل ہو جائے، آئے روز نت نئے آنے والی اپلیکشنزنت نئی فحاشی اور بے حیائی کے فروغ کو اجاگر کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

ایک زمانہ تھا کہ انسان باہر سے تھکا ہارا آتا تو والدین، بہن بھائیوں اور اولاد کے ساتھ وقت گزار کر اپنی زندگی کے بوجھ اور پریشانیوں سے اپنے آپ کو ہلکا کر لیتا تھامگر سوشل میڈیا نے آکر وہ وقت تو برباد کیا ہی مگر اس کے ساتھ وہ غم اور اندیشے بوجھ بن کر انسان کو بوجھل اور نفسیاتی بنا رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا اس وقت نوجوان نسل کومذہبی ، معاشی اخلاقی ا ور ذہنی امراض کا شکار بنا تا جا رہا ہے جسکی بدولت نوجوان نسل غلط کاریوں کی طرف راغب ہوتی جا رہی ہے ۔ زمانہ جس برق رفتاری سے آگے بڑھتا جا رہا ہے ہمارا نوجوان اسی تناسب سے پیچھے کی طرف جاتا دیکھائی دے رہا ہے ، جذبات اور احساسات کے لحاظ سے نوجوان اس قدر پیچھے کی طرف جا رہا ہے ، اخلاقیات اور احساسات اور اپنائیت معاشرے میں سے ختم ہوتی جارہی ہے ، سوشل میڈیا پر انسان جس قدر اخلاق اور خلوص کا مظاہرہ کرتا نظر آتا ہے جاری ہے۔۔۔۔۔
Mohammad Jawad Khan

تحریر : محمد جواد خان

aoaezindgi@gmail.com

Share this:
Naqeebullah Mehsud - Rao Anwar
Previous Post مقابلہ جعلی قرار: اے ٹی سی نے نقیب کیخلاف درج مقدمات ختم کرنے کی رپورٹ منظور کر لی
Next Post غربت کے چسکے اور مینڈیٹ کا نشہ
Inflation in Pakistan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.