geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وینزویلا کا بحران، فوج مادورو کی حمایت میں، مظاہرے جاری

January 25, 2019 1 1 min read
Venezuela Protesters
Share this:

Venezuela Protesters

وینزویلا (جیوڈیسک) جنوبی امریکی ملک وینزویلا کی فوج نے ملکی صدر کو مکمل حمایت اور وفاداری کا یقین دلایا ہے۔ دوسری جانب مظاہرین اور پولیس کی جھڑپوں میں کم از کم بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

وینزویلا کی فوج کے مختلف علاقائی کمانڈروں نے صدر نکولاس مادورو کے ساتھ مکمل وفاداری کا اظہار کیا ہے۔ فوج کے سینیئر افسر میجر جنرل وکٹو پلاسیو نے واضح کیا ہے کہ فوج ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والے کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔ پلاسیو ان اعلیٰ فوجی افسروں میں شامل ہیں، جو ریاستی ٹیلی وژن پر مادورو کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ملکی پارلیمنٹ کے اسپیکر خوان گوائیڈو نے حکومت مخالف مظاہرین سے خطاب میں ایک مرتبہ پھر آزاد و شفاف انتخابات کا مطالبہ کرنے کے علاوہ جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ مادورو مخالف مظاہرین اس وقت دارالحکومت کاراکس کی گلیوں اور سڑکوں پر جمع ہیں۔

سیاسی انتشار کے حامل ملک وینزویلا کے حالات و واقعات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ وینزویلین آبزرویٹری برائے سماجی تنازعات کے کوآرڈینیٹر مارکو پونس کے مطابق حکومت مخالف مظاہرین پر گولیاں چلانے سے کم از کم بارہ افراد مارے گئے ہیں۔

پونس کے مطابق دارالحکومت کاراکس اور گرد و نواح میں مسلسل تین راتوں سے لوٹ مار کے ساتھ ساتھ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صدر مادورو سے درخواست کی ہے کہ وہ مظاہرین کے حقوق کا احترام کریں اور ریاستی جبر کے سلسلے کو ترک کریں۔

اس وقت اس ملک میں صدر نکولاس مادورو اور پارلیمنٹ کے نوجوان اسپیکر خوان گوائیڈو کے درمیان اقتدار کی رسہ کشی شدت اختیار کر چکی ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ رسہ کشی کسی بڑے جانی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

مادورو کی حکومت کی مخالفت میں ایک طرف امریکا اور کینیڈا ایسے ممالک ہیں، جو سیاسی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دوسری جانب روس، چین، کیوبا، ترکی اور کئی ملکوں نے مادورو حکومت کی حمایت کا بھی اظہار کیا ہے۔

جرمن حکومت نے بھی نواجوان لیڈر خوان گوائیڈو کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے قابل اعتبار انتخابات کو ملکی استحکام کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔ جرمن حکومت کے ترجمان اشٹیفان زائیبرٹ کے مطابق وینزویلا کے بہادر عوام اپنے ملک کے مستقبل کے لیے جد و جہد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Share this:
Pakistan and South Africa
Previous Post پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
Next Post گھٹنے ٹیکنے کی ضرورت نہیں، پاکستان آزاد ملک ہے کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔ اسد عمر
Asad Umar

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.