geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تکبر کا مرض

January 25, 2019 0 1 min read
Takabar ka Maraz
Share this:

Takabar ka Maraz

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

انسان فطری طور پر خود پسندی میں جلدی مبتلا ہونے والا زی روح ہے یہی خود پسندی بڑھ کر جب غرور تکبر میں ڈھلتی ہے تو انسان کی دنیا و آخرت دونوں برباد ہو جاتے ہیں ‘ تاریخ انسانی کا ورق ورق سطر سطر ایسے عبرتناک واقعات سے بھری پڑی ہے جب اِس مشتِ غبار کو خود پسندی کے بعد غرور اور تکبر کا دورہ اِس طرح پڑا کہ کرہ ارض پر اِس جیسا انسان نہ تو آیا اور نہ ہی آئے گا ‘دنیا کے ہر الہامی مذہب میں اِس مرض کو شدت سے منع کیا گیا ہے لیکن انسان عبرت یا اصلاح لینے کی بجائے اندھا دھند اِس گڑھے میں گر کر اپنی دنیا اور آخرت دونوں برباد کر لیتا ہے حالانکہ خدا ئے بزرگ و برتر نے سختی سے انسان کو اِس بیماری سے روکا ہے لیکن یہ مشت غبار سمجھنے کو تیا ر ہی نہیں ہے۔

آقا کریم ۖ فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کبریائی میری چادر ہے اور عظمت میرا راز ہے جو شخص اِن دونوں میں مُجھ سے نزاع کر ے گا میں اُس کو توڑ دوں گا’ ارشاد باری تعالیٰ ہے میں ایسے لوگوں کو اپنے احکام سے دور رکھوں گا جو دنیا میں ناحق تکبر کر تے ہیں اور جو لوگ اپنے دلوں میں اپنے آپ کو بہت بڑا سمجھتے ہیں اور یہ لوگ انسانیت سے بہت دور نکل چکے ہیں ‘ محبوب خدا ۖ فرماتے ہیں وہ شخص جنت میں نہیں جائے گا جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی تکبر ہو گا وہ شخص دوزخ میں نہیں داخل ہو گا جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان ہو گا ۔اور جس شخص کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی تکبر ہو گا اُسے اللہ تعالیٰ منہ کے بل دوزخ میں ڈالے گا۔

درج بالا سطور میں شدت سے غرور اورتکبر کی حوصلہ شکنی کی گئی لیکن آجکل جب آپ میڈیا اخبارات میں حکمرانوں اور اُن کے میراثیوں کے تکبر سے بھرے الفاظ اور چہرے دیکھتے ہیں تو یہی لگتا ہے کہ یہ پہلے اور آخری حکمران ہیں نہ اِن سے پہلے کوئی ان جیسا آیا اور نہ ہی آئندہ آئے گا ‘ میں یہ کردوں گا وہ کردوں گا ‘ دن رات کام کو ئی نہیں صرف ایک پہاڑا پڑھتے نظر آتے ہیں ‘ گا گی گے اور کوئی کام نہیں ‘ کرہ ارض پر پیغمبروں کے بعد اولیا اللہ ہی خدا کے محبوب ترین بندے ہیں خدا نے تکبر ان کا بھی پسند نہیں کیا ‘ شیخ سعدی روایت کر تے ہیں کہ حضرت سہل تشتری نے راہ فقر اختیار کر لی۔

دن رات دنیا چھوڑ کر عبادت ریاضت مجاہدے نوافل تزکیہ نفس کرتے عبادت کا ذوق اتنا بڑھا کہ شیشہ قلب صاف ہو گیا سچے خواب آنا شروع ہو گئے قوت مکاشفہ بھی بیدار ہو گئی ‘ کشفی اطلاعات شیشہ قلب پروارد ہو نے لگیں تو یہ خیال گزرا کہ میں مرتبہ ولایت پر فائز ہو گیا ہوں ‘ یہ خیال بڑھتا بڑھتا تکبر میں ڈھل گیا حق تعالیٰ کا محبوب بندہ تھا اِس لیے اللہ تعالی نے تربیت دینے کا فیصلہ کیا الہام کیا کہ تم خراسان جائو وہاں ایک رئیس کی بیٹی جنون میں مبتلا ہے اُس کا علاج کر کے آئو ‘ آپ الہام کے ہو تے ہی خراسان کی طرف چل دئیے وہاں جاکر عظیم الشان محل دیکھا تو لوگوں نے بتایا یہ فلاں رئیس کا محل ہے آپ محل کے دروازے پر پہنچے جاکر پہرہ داروں سے کہا میں طبیب ہوں رئیس کی بیٹی کا علاج کر نا چاہتا ہوں ‘ جا کر رئیس کو میرے بارے میں بتائو نوکروں نے غور سے سہل تستری کی طرف دیکھا اور کہا ذرا محل کی دیوار کی طرف دیکھو جہاں بیسیوں کٹے ہو ئے سر نظر آئے پو چھنے پر لوگوں نے بتا یا یہ بھی سارے طبیب ہی تھے جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ رئیس کی جنونی بیٹی کا علاج کریں گے۔

رئیس نے اِس شرط پر اجازت دی کہ اگر علاج کامیاب نہ ہو ا تو سر قلم کر دیا جائے گا چنانچہ سارے کٹے ہو ئے سر اُن ناکام طبیبوں کے ہیں جنہوں نے علاج کیا ناکامی ہو ئی تو ان کے سر کاٹ کر نشان عبرت بنا دیا گیا ۔ اب اگر تم بھی اپنا سر کٹوانا چاہتے ہو تو ہم جاکر بتا دیتے ہیں ‘ حضرت سہل نے کہا مجھے منظور ہے مجھے رئیس کے پاس لے چلو جب رئیس کے سامنے پہنچے ‘ غلاموں نے بتایا کہ یہ صاحب بھی کو ئی طبیب ہیں ہم انہیں ساری بات بتا چکے ہیں لیکن یہ پھر بھی صاحبزادی کا علاج کر نا چاہتے ہیں تو رئیس بولا تم پہلے آنے والے طبیبوں کے کٹے سر دیوار پر لٹکے دیکھ آئے ہو تو حضرت سہل تشتری بولے بلکل دیکھ آیا ہوں ‘ میں تب بھی علاج کر نے کے لیے تیار ہوں۔

رئیس بہت خوش ہوا کہ یہ کو ئی بہت بڑا طبیب ہے جو سب کا عبرتناک انجام دیکھ کر بھی نہیں ڈرا اُس نے زنان خانے میں پیغام بھیجا کہ شہزادی کو تیا ر کرو کوئی طبیب اُس کا علاج کرنے آیا ہے پھر رئیس حضرت سہل کو لے کر زنان خانے میں داخل ہوا جب لڑکی کے کمرے کے قریب پہنچے تو لڑکی نے خادمہ کو آواز دی میرا نقاب لائو تاکہ میں پردہ کر لوں تو رئیس حیران ہو ااِس سے پہلے کتنے ہی طبیب آئے لیکن لڑکی نے کبھی بھی کسی سے پردہ نہیں کیا اِس طبیب میں وہ کو نسی خاص بات ہے جو وہ اِس سے پردہ کر رہی ہے تو لڑکی بو لی پہلے آنے والے مرد نہیں تھے مردیہ ہے جو آج آیا ہے رئیس حیرت سے یہ منظر دیکھ رہا تھا کہ آنے والا کونسا خاص طبیب اور مرد ہے کہ بیٹی اُس کو خاص عزت وقار دے رہی ہے۔

حضرت سہل تستری لڑکی کے قریب آکر بو لے السلام علیکم تو رئیس زادی نے سلام کا جوا ب دیا اور کہا اے پسر خاص آپ پر بھی سلامتی ہو تو حضرت سہل نے پوچھا تم نے یہ کیسے سمجھا کہ میں پسر خاص ہوں تو رئیس زادی بو لی جس نے تم کو یہاں بھیجا اُس نے مجھے تمہارے آنے سے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ تمہیں اللہ تعالی نے خاص مقام بخشا ہے جس کی وجہ سے روح کو تسکین ملتی ہے تمہاری اُس صفت خاص اور مقام و مرتبے سے میں حُجالت محسو س کر رہی ہوں ‘ لڑکی کا باپ اپنی بیٹی اور آنے والے طبیب کی عجیب و غریب گفتگو سن کر پتھر کے مجسمے کی طرح ساکت کھڑا تھا کہ میری بیٹی اور آنے والا طبیب یہ کیسی باتیں کر رہے ہیں اِس دوران حضرت سہل تستری بھی یہ جان چکے تھے کہ لڑکی کو کوئی جنون وغیرہ نہیں ہے اور نہ ہی کو ئی ایسی بیماری ہے بلکہ یہ تو کوئی اور ہی روحانی مسئلہ تھا۔

حضرت سہل تستری نے قرآن مجید کی ایک آیت پڑھی تاکہ رئیس زادی کو سکون میسر ہو لڑکی نے جیسے ہی آیت سنی غش کھا کر گر پڑی اور بے ہوش ہو گئی تھوڑی دیر بعد جب ہوش میںآئی تو حضرت سہل بولے آ تجھے سر زمین اسلام لے چلتا ہوں تو رئیس زادی بولی سر زمین اسلام میں وہ کونسی خاص شے ہے جو یہاں نہیں ہے تو حضرت سہل بولے اسلام میںخانہ کعبہ ہے جو یہاں نہیں ہے تو لڑکی نے جواب دیا اگر تو کعبہ دیکھ لے تو اُسے پہچان لے گا اور کیا کعبہ صرف سر زمین اسلام میں ہی ہے کسی اور جگہ نہیں ہو سکتا میرے سر کے اوپر نگاہ ڈالو اور دیکھو تمہیں کیا نظر آرہا حضرت سہل نے لڑکی کے سر کے اوپر نگاہ ڈالی تو حیران کن منظر دیکھا لڑکی کے سر کے اوپر خانہ کعبہ نظر آرہا تھا جو لڑکی کے سر کا طواف کر رہا تھا حضرت سہل اِس منظر کی تاب نہ لا سکے اور بے ہوش ہو کر گر پڑے کہ اِس لڑکی کا روحانی مقام کیاہوگا جس کے سر کا طواف خانہ کعبہ کر رہا تھا۔

تھوڑی دیر بعد جب ہوش میں آئے تو پوچھا اے لڑکی تو نے یہ مقام کیسے حاصل کیا تو لڑکی بو لی تمہیں پتہ ہو نا چاہیے کہ جو شخص اپنے پائوں کے ساتھ خانہ کعبہ جاتا ہے وہ کعبہ کا طواف کر تا ہے اور جو اپنے دل کے ساتھ کعبہ جاتا ہے تو کعبہ خود اُس کا طواف کر تا ہے اور تجھے یہ اب جان لینا چاہیے کہ تو ابھی خدا سے ایک قدم دور ہے اگر تمہاری خواہش ہو تو تمہیں ہر خاص راز بتا دیتی ہوں اگر تم جاننا چاہتے ہو تو بتا دوں ‘ حضرت سہل یہ سن کر چیخ اٹھے میری جان تم پر قربان مجھے جلدی بتائو ورنہ میں پاگل دیوانہ ہو جائو ں گا تو باکمال رئیس زادی بو لی تو سنو پھر وہ راز یہ ہے کہ جس نے اپنے نفس کو جان لیا اُس نے اپنے رب کو پہچان لیا عارفہ با کمال لڑکی کے جواب نے حضرت سہل تستری کے ہوش ٹھکانے لگا دئیے یہ سن کر سار ے حجابات اٹھ گئے اور ساتھ میں یہ راز بھی کھل گیا کہ اِس دنیا میں اللہ کے ایک سے بڑھ کر ایک نیک بندے ہیں جو اُن سے کہیں عظیم و اعلیٰ مقام پر فائز ہیں اُسی وقت تو بہ کی دل سے بڑائی اور ولایت کا خیال نکال دیا اس طرح حق تعالیٰ نے اِس واقع کے ذریعے اپنے نیک بندے کو غرور تکبر کی آفت سے بچا کر صراط مستقیم کی راہ دکھا دی۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

Share this:
Roohi Bano
Previous Post ماضی کی مشہور اداکارہ روحی بانو انتقال کر گئیں
Next Post ننھے مدد گار ۔۔۔ زمین پر
Orphan Support

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.