geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بارش سے متاثرہ تیسرا ون ڈے جنوبی افریقا کے نام، پاکستان کو 13 رنز سے شکست

January 26, 2019January 26, 2019 0 1 min read
South Africa vs Pakistan
Share this:

South Africa vs Pakistan

سنچورین (جیوڈیسک) جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف تیسرا ون ڈے 13 رنز سے جیت لیا۔ بارش سے متاثرہ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔

پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 318 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے کیا لیکن 25 کے انفرادی اسکور پر ہاشم آملہ حسن علی کی گیند پر بابراعظم کو آسان کیچ دے کر آؤٹ ہو گئے۔

کوئنٹن ڈی کوک کو 33 کے انفرادی اسکور پر شاداب خان نے شاندار تھرو کر کے رن آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقا نے 33 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے اور اسے جیت کے لیے 131 رنز درکار تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا اور بعدازاں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقا کو فاتح قرار دے دیا گیا۔

اس طرح پاکستان کے امام الحق کی شاندار سنچری، بابراعظم کے 69 اور محمد حفیظ کے 52 رنز بھی کام نہ آئے۔

کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔

فخر زمان ایک مرتبہ پھر امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام رہے اور جنوبی افریقا کی جانب سے اپنے ون ڈے کیرئیر کا پہلا میچ کھیلنے والے بیرن ہینڈرکس کی گیند پر غلط شاٹ کھیلتے ہوئے 2 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد بابراعظم وکٹ پر آئے اور انہوں نے امام الحق کے ساتھ محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، دونوں بلے بازوں کے درمیان 132 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

بابر اعظم 136 کے مجموعی اسکور پر 69 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ڈیل اسٹین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

محمد حفیظ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ امام الحق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی پانچویں سنچری اسکور کی۔

امام الحق نے ون ڈے کیریئر کی 19 ویں اننگز میں ایک ہزار رنز کا ہندسہ بھی عبور کیا اور وہ 101 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

امام الحق نے اپنے کیریئر کی سنچری اسکور کرنے کے بعد پویلین کی جانب دیکھتے ہوئے ہاتھوں کے اشارے سے ناقدین کو چپ رہنے کا اشارہ کیا جہاں چیف سلیکٹر پی سی بی اور ان کے ماموں انضمام الحق نے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ کھڑے ہو کر انہیں شاباش دی۔

شعیب ملک 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عماد وسیم نے 23 گیندوں پر 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیل اسٹین اور کگیسو ربادا نے 2،2 جب کہ تبریز شمسی اور بیرن ہینڈرکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو 1-2 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

Share this:
Roohi Bano
Previous Post لیجنڈری اداکارہ روحی بانو کی استنبول میں امانتاً تدفین
Next Post ایردوآن چند ماہ کے اندر شمالی شام میں سیف زون کے قیام کے حوالے سے پُر امید
Rajab Tayyip Erdoğan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.