geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نسل پرستانہ جملوں پر کپتان سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی

January 27, 2019January 27, 2019 0 1 min read
Sarfaraz Ahmed
Share this:

Sarfaraz Ahmed

دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نسل پرستانہ جملے کسنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی عائد کر دی۔

آئی سی سی نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد پر 2 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی پابندی عائد کی جس کے بعد وہ جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقایا میچز سمیت تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے ابتدائی دو میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

آئی سی سی کی جانب سے سرفراز احمد پر لگائی گئی پابندی کا باضابطہ طور پر اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔

آئی سی سی نے سرفراز احمد کے خلاف نسل پرستانہ جملوں پر کارروائی کی اور اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی کپتان ‘آئی سی سی اینٹی ریس ازم کوڈ’ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق سرفراز کو نسل پرستی کے خلاف تعلیمی پروگرام میں بھی شرکت کرنا ہوگی اور یہ تعلیمی پروگرام کب اور کہاں ہوگا اس کے لیے آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ رابطے میں رہیں گے۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ ریچرڈسن کا کہنا ہے کہ اس قسم کے رویے پر آئی سی سی ‘زیرو ٹالیرنس’ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، سرفراز احمد نے اپنے ایکشن پر سب کے سامنے معافی مانگی اور اپنے کیے پر افسوس کا اظہار کیا اس وجہ سے اُن پر کم سے کم سزا کا اطلاق ہوا۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سرفراز احمد نے جنوبی افریقا کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل فیلوک وایو کو نسلی تعصب پر مبنی جملہ کہا تھا جو انہوں نے سنا بھی نہیں۔

سرفراز احمد نے اپنے جملے پر کھلاڑی سے معافی مانگی اور انہیں اینڈوائل فیلوک وایو نے معاف بھی کیا تاہم اس کے باوجود آئی سی سی نے کپتان سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی لگا دی۔

Share this:
Shah Mehmood Qureshi
Previous Post امریکا اور افغانستان کے درمیان معاہدہ بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیر خارجہ
Next Post کرپشن کی وجہ سے ملک چھوڑ کر جانے والے سرمایہ کار واپس آ گئے: وزیراعظم
Imran Khan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.