geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایرانی پالیسیاں اسرائیل کے لیے خطرہ ہیں، جرمن چانسلر میرکل

January 28, 2019 0 1 min read
Angela Merkel
Share this:

 Angela Merkel

برلن (جیوڈیسک) وفاقی جرمن دارالحکومت برلن سے پیر اٹھائیس جنوری کو ملنے والی نیوز ایجنسی کی رپورٹوں کے مطابق چانسلر میرکل نے یہ بات اتوار کی رات اسرائیل میں ایک ریڈیو سے نشر ہونے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔ انگیلا میرکل کا یہ انٹرویو اتوار ستائیس جنوری کو منائے جانے والے ہولوکاسٹ میموریل ڈے کے موقع پر نشر کیا گیا۔

میرکل نے اپنے اس انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل ایرانی پالیسیوں پر جس تشویش کا اظہار کر رہا ہے، وہ جرمنی کے لیے قطعی قابل فہم ہے اور یہ بات بھی انتہائی اہم ہے کہ اسرائیل کے لیے اس کے سلامتی سے متعلق مفادات کا تحفظ درست بھی ہے اور اس کا حق بھی۔

جرمن چانسلر نے دوسری عالمی جنگ کے دوران نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل عام یا ہولوکاسٹ کی یاد میں منائے جانے والے یادگاری دن کے موقع پر اسرائیلی ریڈیو کے ساتھ اپنے اس انٹرویو میں مزید کہا، ’’یہ درست ہے کہ ایران ایسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، جو اسرائیل کے لیے خطرات کا باعث ہیں۔‘‘

اسی انٹرویو میں جب جرمن سربراہ حکومت سے اسرائیل کے ہمسایہ اور خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں اسرائیل کی طرف سے ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے کیے جانے والے فضائی حملوں سے متعلق ایک سوال کیا گیا، تو چانسلر میرکل نے کہا، ’’اسرائیل کو لازمی طور پر اپنی بقا کا تحفظ کرنا ہے۔ اور شام کی صورت حال بھی ظاہر ہے کہ اسرائیل کے لیے بہت پرخطر ہے۔‘‘

حزب اللہ یا ’ خدا کی جماعت‘ کی بنیاد مذہبی رہنماؤں کی جانب سے جنوبی لبنان پر اسرائیل کے 1982ء میں کیے جانے والے حملے کے ردعمل میں ڈالی گئی تھی۔ اس جماعت کے دو گروپ ہیں۔ ایک سیاسی اور دوسرا عسکری۔

اسی پس منظر میں جرمن چانسلر نے اسرائیلی ریڈیو کو بتایا، ’’یہی وجہ ہے کہ ہم اس امر کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ، مثال کے طور پر، شام میں ایرانی دستے گولان کی پہاڑیوں کے قریب تک نہ پہنچیں۔‘‘ میرکل کے مطابق وہ اس بارے میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بھی بات چیت کر چکی ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ نے گزشتہ ہفتے شام میں ایرانی اہداف کو بڑے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے یہ حملے اس لیے کیے تھے کہ ان سے قبل گزشتہ اتوار کی رات جنگ زدہ شام سے گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کے شمالی حصے پر ایک راکٹ فائر کیا گیا تھا۔

اسرائیلی ایئر فورس اب تک شام میں مختلف اہداف پر متعدد مرتبہ حملے کر چکی ہے، جن کا مقصد اس کے مطابق یہ تھا کہ بڑے حریف ملک ایران کو شام میں اس کی مستقل فوجی موجودگی سے روکا جا سکے۔ شامی خانہ جنگی میں ایران اور روس صدر بشار الاسد کے بڑے سیاسی اور عسکری اتحادی ہیں۔

Share this:
Shahid Masood
Previous Post سپریم کورٹ کا اینکر شاہد مسعود کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
Next Post جعلی اکاؤنٹس کیس: زرداری و فریال کی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر
Faryal Talpur - Asif Ali Zardari

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.