geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیا پاکستان اور پرانا کراچی

January 29, 2019January 29, 2019 0 1 min read
Karachi Extensions
Share this:

Karachi Extensions

تحریر : مہک سہیل، کراچی

پاکستان ماحولیاتی آلودگی میں شامل سرفہرست ملکوں میں شمار ہوتا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ہی تجاوزات ہیں۔ پاکستان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز 2 سال قبل عدالتی احکامات کے پیش نظر کراچی میں لگے بل بورڈز ہٹانے سے ہوا تھا، یہ بل بورڈز شہر کی خوبصورتی کو پھیکا کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی جان و مال کے لیے بھی خطرے کا باعث تھے۔جب دھیان تجاوزات کی جانب گیا تب تک بہت دیر ہوگئی اور جب تک سندھ بلڈنگ کنٹرو ل اتھارٹی نے اندھادھندعمارتیں بنانے کی اجازت دیکر شہر کا حلیہ بگاڑ دیا سندھ، پنجاب دیگر جگہوں پر چلے جائیں تو پتہ چلے گا کہ کاغذوں کی طرح عمارتیں تعمیر ہوئی ہیں پھر غیر قانونی طریقے سے بلند و بالا تعمیرات کی اجازت دی گئی ان اجازت ناموں کا اجرا حکومت سندھ کیلئے شرم کا باعث بن رہا ہے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران آنکھیں بند کر کے کمائی کر رہے ہیں،جنہیں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے۔

رہائشی جگہ کسی اور مقصد کے لئے استعمال کرنا اور کوئی کاروبار کرنا جرم ہے صرف کراچی ہی نہیں پنجاب اور سندھ کے دیگر اضلاع میں تجاوزات اور قبضہ مافیہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا لاہور میں ماڈل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، انارکلی، ٹاؤن شپ سمیت متعدد علاقوں میں تجاوزات ختم کر دی گئیں، آپریشن کے دوران کرینوں کے ذریعے سڑکوں اور بازاروں میں غیر قانونی ٹھیلے، دکانیں اور دیواریں گرادی گئیں۔دوسری جانب جن عمارتوں کو گرانے کا حکم دیا گیا ہے ان کی تعداد ہزاروں میں ہے گزشتہ ک? برسوں میں تجاوزات اور خلاف ضابطہ عمارتوں کی تعمیر سے ملک کا کوئی بھی شہر محفوظ نہیں رہا۔کراچی تجاوزات بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں سپریم کورٹ نے کراچی میں 500 عمارتیں اور شادی ہالز گرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کوئی عمارت اور شادی ہال نہیں توڑیں گے البتہ غیر قانونی شادی ہالز گرائے جائیں گے رہائشی علاقوں میں قائم شادی ہالز کو نہ توڑا جائیگا لیکن رہائشی عمارتیں نہیں توڑیں گے،سعید غنی نے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے اپوزیشن بھی اس کی سخت مخالفت کرتے دکھائی دے رہی ہے۔تجاوزات قائم کرنا ایک غیر قانونی عمل ہے، کسی جگہ پر دہائیوں سے قابض رہنا اس بات کی ہرگز دلیل نہیں کہ آپ اْس زمین کے مالک بن چکے ہیں۔ ملک میں حال ہی میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن سے لوگوں کو یہ سبق تو مل گیا ہے کہ تجاوزات چاہے کتنی ہی پرانی کیوں نہ ہوجائیں انہیں قانونی ہونے کی سند نہیں مل سکتی۔1979ء میں کراچی شہر میں گنی چنی چند کچی بستیاں تھیں جو 40سا ل میں بڑھ کر اتنی زیادہ ہو گئیں کہ آج نالے بھی ان سے محفوظ نہیں رہے۔

اسی طرح اب تک شہر کے بیسیوں پارک، کھیل کے میدان، سرکلر ریلوے ٹریک اور دیگر پبلک مقامات قبضہ مافیا کے پاس ہیں جہاں مکانات، مارکیٹیں بنا کر ان سے کمرشل فائدے حاصل کئے جا رہے ہیںے۔حالات اتنے سنجیدہ ہے کہ غریب کے پاس سر چھپانے کی جگہ نہیں اور امیر رہائشی زمینوں کو کمرشلی استعمال کر کے پیسا بنارہے ہیں. عوام دو حصوں میں بٹ گئی ہیں ایک وہ جو دو کمروں کے گھر مسمار ہونے کے ڈر سے رورہی ہے تو دوسری جانب ہزاروں ایکڑ زمینوں پر قبضہ جمائی مافیہ کے وہ لوگ ہیں جن کی آنکھوں میں کوئی حیا نہیں غریبوں کے نام پر زمینے لے کر ان زمینوں کو کمرشلی رجسٹڑڈ کرواکے شادی حال مارکیٹ اور بڑے بڑے مالز تعمیر کرتے ہوئیجنہیں زرابھی غریب کا خیال نہہیں آتا اور جن غریبوں کے نام پر زمین لی گئی وہی غریب انہیں مالز اور مارکیٹ کے باہر بھیک مانگ رہے ہوتی ہیں۔تجاوزات کا خاتمہ ایک ضروری اقدام ہے جسکے خاتمے پر کر کراچی اصل شکل میں واپس آجائیگا۔

یہاں ایک سوال قابلِ غور ہے کہ اگر 40سال پرانے پاکستان کی بات کی جارہی ہے تو کیا آج پاکستان کی آبادی 40 سال جیسی ہے؟ جس طرح آبادی میں اضافہ ہورہاہے اسی طرح حکومت کی موجودہ حکمت عملی بھی ہونی چاہیے کہیں پچاس لاکھ گھر ملنے کا دعوے صرف خواب بن کر تو نہیں رہ جائے گا؟ مکمل تجاوزات گرانے کا اصل مقصد تب پورا ہو گا جب پورا شہر آلودگی اور کوڑے کچرے سے پاک ہوگا اور سڑکوں پر ٹریفک بلاکسی رکاوٹ کے رواں دواں ہو گی۔

گھروں سے محروم لوگوں کی آبادی بہرحال بڑھ رہی ہے جبکہ ہماری پالیسیاں اور ہمارے اقدامات بتدریج اس آبادی کی ضروریات پوری کرنے سے کترا رہی ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں ایسے مواقع آئے ہیں جب حکومتوں نے کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے یا پھر چھوٹے دکانداروں کو باقاعدہ لائسنس جاری کرنے کے وعدے کیے ہیں۔ مگر ان وعدوں پر کبھی بھی مکمل طور پر عمل نہیں کیا جاتا اور اس دوران ہمارے منصوبہ بندی کے نظام میں موجود غریب مخالف تعصب زیادہ سخت ہوتا جاتا ہے جبکہ امیر اپنی مرضی کے مطابق تجاوزات قائم کرنا جاری رکھتے ہیں۔

شہروں کی خوبصورتی ضرور بحال کروائیں لیکن مختلف محکموں میں بیٹھے ان تجاوزات کو قائم کروانے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی ضرورت ہے۔ساتھ ہی جن لوگوں کی دکانیں ختم کی گئی ہیں انہیں متبادل جگہ فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو جلدازجلد یقینی بنایاجائے عوامی مقامات پر تجارت یا رہائش کے لیے قبضہ کرنا ایک مزاحمتی قدم ہے ان اقدامات سے پاکستان کو پاک کرنا ہے امید کی جاسکتی ہے کہ یہ اقدامات آنے والے وقت میں کارآمد ثابت ہونگے۔
Mehak Sohail

تحریر : مہک سہیل، کراچی

Share this:
Sindh Assembly
Previous Post سیاسی ماحول اور سرمایہ کاری
Next Post انسداد پولیو حکومت پاکستان کی کوششیں
Polio Campaign

Related Posts

When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?

جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘

May 25, 2026
SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitch

اسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر

May 25, 2026
Runner Dies During Paris Race Amid Heatwave

پیرس میں دوڑ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 53 سالہ رنر ہلاک، گرمی کی لہر نے بڑھائی مشکلات

May 25, 2026
Historic May Heatwave Triggers Alerts Across France

مئی میں تاریخ ساز گرمی: فرانس کے 18 صوبے یلو الرٹ پر، پیرس میں بھی پارہ 30 ڈگری کے پار

May 25, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.