geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 5, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Two Wheels, New Worries: The Hidden Stress of the Urban Cycling Boomسائیکلنگ کی سہولت یا خوف؟ فرانسیسی شہروں میں سائیکل سواروں کی بڑھتی پریشانیاں
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بنگلہ دیش: نئی پارلیمان کا پہلا اجلاس، اپوزیشن کی ضد نئے الیکشن

January 31, 2019 1 1 min read
Bangladesch Parlament
Share this:

Bangladesch Parlament

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں ملک کی نو منتخب قومی پارلیمان کا اولین اجلاس منعقد ہوا لیکن اپوزیشن تاحال اپنی اس ضد پر قائم ہے کہ ایک ماہ قبل کی جانے والی ’بہت زیادہ دھاندلی‘ کے باعث دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں۔

ملکی دارالحکومت ڈھاکا سے ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق 30 دسمبر کو ہوئے گزشتہ عام الیکشن میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کو ایسے نتائج حاصل ہو گئے تھے کہ وہ مسلسل تیسری مرتبہ بھی سربراہ حکومت بن جائیں، کیونکہ ان انتخابات میں ان کی جماعت عوامی لیگ کو 96 فیصد رائے دہندگان کی تائید حاصل ہوئی تھی۔

ریپڈ ایکشن بٹالین (RAB) سن 2004 میں قائم کی گئی تھی تاکہ بنگلہ دیش میں فروغ پاتی اسلام پسندی کو قابو میں لایا جا سکے۔ اس فورس نے ابتداء میں چند جہادی عقائد کے دہشت گردوں کو ہلاک کیا یا پھر گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس فورس کی شہرت بتدریج داغ دار ہوتی چلی گئی اور یہ خوف کی علامت بن کر رہ گئی۔ اسے موت کا دستہ یا ’ڈیتھ اسکواڈ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

لیکن ٹھیک ایک ماہ قبل کرائے گئے ان انتخابات کے بارے میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی یا بی این پی کی قیادت میں قائم اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے اتحاد کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان انتخابات میں ’بہت زیادہ دھاندلی کر کے ان کے نتائج کو چرا لیا‘ گیا تھا۔

اسی لیے آج ڈھاکا میں جب قومی اسمبلی کی عمارت میں نو منتخب ارکان اسمبلی کا اولین اجلاس منعقد ہوا تو اپوزیشن اتحاد کی طرف سے کہا گیا کہ اس کے ارکان اس پارلیمان کی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے اور اس وقت تک اپنے بھرپور احتجاجی مظاہرے بھی جاری رکھیں گے، جب تک کہ اگلے چھ ماہ کے اندر اندر ملک میں نئے سرے سے عام انتخابات منعقد نہیں کرائے جاتے۔

گزشتہ برس کے آخری اتوار کے دن ہونے والے اس الیکشن میں بی این پی سمیت اپوزیشن اتحاد کو اتنے برے نتائج حاصل ہوئے تھے کہ نئی پارلیمان میں اب اس کے ارکان کی تعداد بہت ہی کم ہو کر صرف آٹھ رہ گئی ہے۔ اسی لیے ڈھاکا میں جب آج نو منتخب پارلیمان کا اولین اجلاس شروع ہوا، تو سینکڑوں کی تعداد میں اپوزیشن کارکنون نے احتجاجی مظاہرے بھی کیے۔ اس موقع پر شہر میں پولیس اہلکاروں کی بہت بڑی نفری تعینات کی گئی تھی۔

اس جنوبی ایشیائی ملک میں گزشتہ عام انتخابات کے بارے میں ملکی اپوزیشن اتحاد کے علاوہ بہت سے ناقدین اور کئی بین الاقوامی مبصرین کا بھی یہی کہنا ہے کہ اس جمہوری انتخابی عمل سے قبل اور اس کے دوران بھی بہت سی بےقاعدگیاں دیکھنے میں آئی تھیں۔

نئی پارلیمان کا پہلا اجلاس شروع ہونے کے موقع پر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار مودود احمد نے اے ایف ہی کو بتایا، ’’ہم نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ حکومت مستعفی ہو جائے اور پارلیمان کو تحلیل کر دیا جائے کیونکہ اسے ملک کے عوام نے منتخب نہیں کیا۔‘‘ مودود احمد نے مزید کہا، ’’ان انتخابات اور ان کے نتائج کو چرا لیا گیا تھا، جس کے لیے بہت زیادہ دھاندلی کی گئی تھی۔‘‘

اسی انتخابی عمل کے بارے میں یہ بات بھی اہم ہے کہ اس دوران بہت سے پرتشدد واقعات بھی دیکھنے میں آئے تھے، اپوزیشن کے بےشمار کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا تھا اور کئی مقامات پر ووٹروں کو ڈرانے دھمکانے کے علاوہ ناقدین کی طرف سے یہ الزامات بھی لگائے گئے تھے کہ متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر تو بیلٹ باکس دھاندلی کرتے ہوئے پہلے سے ہی بھر دیے گئے تھے۔

کرپشن کے خلاف کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق اس انتخابی عمل کی چھان بین کے دوران جن 50 انتخابی حلقوں کی صورت حال اور وہاں ووٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا تھا، اس میں سے 47 حلقوں میں انتخابی بےقاعدگیوں کا پتہ چلا تھا۔

اس کے علاوہ یورپی یونین بھی یہ کہہ چکی ہے کہ 30 دسمبر کا انتخابی عمل ’داغدار‘ تھا اور حکمران عوامی لیگ اور اپوزیشن کی بی این پی کو جمہوری انتخابی جنگ میں مساوی امکانات مہیا کیے ہی نہیں گئے تھے۔

انتخابات کے دوران ووٹروں کے ہراساں کیے جانے کی قابل اعتماد رپورٹوں پر امریکا نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

ان جملہ الزامات کے برعکس عوامی لیگ کی سربراہ اور مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بننے والی شیخ حسینہ کا کہنا ہے کہ قریب ساڑھے سولہ کروڑ کی آبادی والے اس ملک میں کوئی انتخابی دھاندلی نہیں کی گئی تھی اور شروع سے آخر تک انتخابی عمل کی نگرانی ملکی الیکشن کمشین نے کی تھی۔

شیخ حسینہ کی عمر اس وقت 71 برس ہے، وہ اب تک دو مرتبہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر اپنی جو مدت پوری کر چکی ہیں، اس دوران بنگلہ دیش میں اقتصادی ترقی کی شرح تو ریکارڈ حد تک زیادہ رہی ہے لیکن ان کا دور اقتدار کافی متنازعہ سیاسی اور حکومتی فیصلوں کے علاوہ خود پسندانہ طرز سیاست سے بھی عبارت رہا ہے۔

Share this:
Ashraf Ghani
Previous Post اشرف غنی کا پاکستان پر ایک اور الزام
Next Post بھارت: جادو ٹونے کے الزام میں ماں اور بچوں کا قتل
Black Magic

Related Posts

UNICEF Warns Attacks on Water Systems in Conflict Zones Have Tripled Since 2021

تنازعات میں پانی کے نظام پر حملے تین گنا بڑھ گئے، یونیسف کی سنگین انتباہ

November 5, 2026
Hong Kong Court Hands Joshua Wong 10 More Years in Prison Under Security Law

ہانگ کانگ: جوشوا وونگ کو مزید 10 سال قید کی سزا، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت

November 5, 2026
Westminster Palace at Risk of Notre-Dame-Style Disaster, MPs Warn

ویسٹ منسٹر پیلس: نوٹر ڈیم جیسے بڑے حادثے کا خدشہ، برطانوی ایم پیز کی سنگین وارننگ

November 5, 2026
Democrats Warn Tech Giants: "Prepare Your Lawyers" as Data Center Probes Loom

امریکی وسط مدتی انتخابات: ڈیٹا سینٹرز اور اے آئی کمپنیوں کے لیے بڑا خطرہ

November 5, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.