geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

واقعہ ساہیوال کا نہ ختم ہونے والا روگ

January 31, 2019January 31, 2019 0 1 min read
Sahiwal Tragedy
Share this:

Sahiwal Tragedy

تحریر : ثمرین زاہد

آج کیسی بے چینی ہے۔ آنکھیں کس کو ڈھونڈ رہی ہیں۔دل کیوں اتنا بے قرار ہورہا ہے۔یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے کسی نے میری روح’ میرا دل اپنی مٹھی میں لے لیا ہو۔تھوڑی تھوڑی دیر بعد آنکھیں گھڑی کی طرف متوجہ ہو جاتی ہیں کہ شاید چار بج گئے ہیں۔آج چار بجے کا اتنی شدت سے انتظار تھا جیسے کسی بھوکے کو کھانا ملنے کا انتظارہوتا ہے۔اس کی وجہ یہ تھی کہ آج آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ساتھ واقعہ ساہیوال کے یتیم بچوں سے ملنے جانا تھا۔

چاربجے ہماری تنظیم ”APWWA” کا وفد سر پرست اعلیٰ زبیر احمد انصاری کی قیادت میں ان کے گھر کے باہر موجود تھے۔محلے اور گلی کی ویرانی بتا رہی تھی کہ گھر کے لوگوں کے دلوں کا کیا حال ہو گا۔ابھی سات دن پہلے خلیل اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ کیسے خوشی خوشی بورے والا اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے اس گھر سے نکلا ہو گا۔ اس وقت بچے کیسے جھوم جھوم کر اپنے ماں باپ سے اٹھکیلیاں کر رہے ہوں گے۔بچوں کا شوروغل سن کر کوئی ہمسایہ بھی گھر سے باہر آیا ہو گااوراس نے دیکھا ہو گا کہ کیسے بن سنور کے’نئے نئے کپڑے پہن کر شادی پر جانے کے لئے بچے تیار ہیں۔ ہنسی خوشی جانے والے چند ہی گھنٹوں بعد ٹی وی کی ہیڈلائن میں مقتول بن کر آنے لگے۔ایک دن بعد جب اس محلے میں تین تین لاشیں آئیں ہو گی تو اس محلے کی درودیوار چیخوں سے گونجی تو ہوں گی۔جنازے اٹھنے کے بعد جب بچے اس محلے میں اکیلے واپس آئے ہوں گے تو زمین اور آسمان نے بھی ان کی یتیمی پر بین تو کیا ہو گا۔بادل بھی خوب بارش کی صور ت میں روئے ہوں گے۔

جب ہم وہاں پہنچے تومحلے کا ہر شخص ہی سوگوار تھا۔یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے یہ ایک خاندان کا دکھ نہیں’ بلکہ ہر سوزے دل رکھنے والے انسان کا دکھ ہے۔کیسے پتا لگتا کہ پیچھے رہ جانے والے بچوں کے ورثاء کون ہیں؟ تھوڑے انتظار کے بعد مقتول خلیل کے بڑے بھائی محترم جلیل سے ملاقات ہوئی۔ان سے اظہارِ افسوس کرنے کے بعد ہم نے بچوں سے ملاقات کا کہا۔انہوں نے ہمیں اپنے ساتھ اندرآنے کا کہا اورہم ان کے پیچھے چلتے اس کمرہ تک پہنچے جہاں وہ بچے موجود تھے۔کمرہ رشتے داروں سے بھرا ہوا تھا۔ ہمیں دیکھ کر بیٹھنے کی جگہ خالی کی گئی۔میری پہلی نظر اس معصوم بچے عمیر پر پڑی جو ان بچ جانے والے بچوں میں سب سے بڑا تھا۔ٹانگ میں گولی لگنے کی وجہ سے زخم تھا اور وہ کمبل میں لیٹا ہوا تھا۔چہرہ ایسا پیلا زرد تھا جیسے کسی نے خون نچوڑ لیا ہو۔آنکھیں ویران تھی اور خوشی کی لہروں سے کوسوں دور اور سوالوں سے بھری ہوئی تھیں۔لبوں پہ خاموشی کا تالا لگائے جی، ہاں جی، ٹھیک ان الفاظوں کے سوا اور کچھ نہ تھا۔

چھوٹی منیبہ ایک ہاتھ پر پٹی باندھے اور دوسرے ہاتھ سے زخمی ہاتھ کو سنبھالتی گم سم سی حیران و پریشان نظر آئی۔ہادیہ کبھی کسی کی گود میں ماں کی محبت ڈھونڈ رہی ہے تو کبھی کسی کی گود میں باپ کی شفقت یہ دیکھ کر دل اس قدر بے چین تھا اور آنکھوں سے آنسو سیلاب کی طرح رواں تھے۔دماغ یہ سوچ رہا تھا کہ کیا ہے یہ زندگی؟؟ گھر سے خوشی کے ساتھ اپنے ماں باپ اور بہن کے ساتھ نکلے تھے اور اب واپس آئے ہیں تو نہ ماں نظر آئی نہ باپ اور نہ بڑی بہن۔

بچوں نے تو آخری باراپنے والدین کو بس اس وقت دیکھاتھا جب وہ خون میں لت پت’بے یارومددگار گاڑی میں پڑے تھے۔عمیر اپنے منہ پر پڑنے والے ماں کے خون کے چھینٹے کیسے دھونے دے کہ یہی تو ماں کی آخری نشانی ہے۔دکھوں کی تصویر بنے یہ بچے اپنے والدین کو کھونے کے بعد ابھی تک انصاف سے محروم ہیں۔جے آئی ٹی کی ٹیم کو ابھی تک مجرموں کے خلاف مکمل ثبوت نہیں مل رہے۔اس بے گناہ خاندان کو اتنی سفاکی اور بے دردی سے مارنے کے لئے تو چند سیکنڈ ہی لگے تھے’لیکن انصاف دینے کے لئے اتنے دن گزر گئے مگر انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔اُلٹاانصاف کے نام پر انہیں ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے۔صدر مملکت اور چیئرمین سینٹ سے ملاقات کے نام پر انہیں سارا دن اسلام آباد کی سڑکوں پر گھمایا گیا اور بغیر ملاقات کروائے آدھی رات کو واپس لاہور چھوڑ دیا گیا۔انہیں ذہنی طور پر ٹارچر کیا جا رہا ہے تاکہ یہ تنگ آ کر صلح کی بات پر آ جائیں اوروقت گزرنے کے ساتھ لوگ بھول جائیں تاکہ اس کیس کو بھی دوسرے کیسوں کی طرح دبایا جاسکے۔

قارئین!یہ وقت بڑی بے رحم چیز ہے۔یہ گزر تو جاتا ہے لیکن اپنے نشان چھوڑ جاتا ہے۔یہ ظاہری زخم تو بھر جائیں گئے’ لیکن جو زخم دل اور روح پر لگے ہیں شاید یہ مرتے دم تک نہیں بھریں گے۔رشتے داروں کا پیار اور ہمدردی وقت کے ساتھ ساتھ ماند پڑ جائے گا’ ہر کوئی اپنے کاموں اور اپنے اپنے بچوں میں گم ہو جائے گا۔میں جب سے وہاں سے واپس آئی ہوں’میرے لبوں پر تو بس یہی دعا ہے :”ستر ماؤں سے بھی زیادہ پیار کرنے والا اللہ ربّ العزت توان بچوں کی حفاظت فرما’لوگوں کے دلوں کو ان بچوں کے لئے نرم فرما اور ان کے لئے بہتر راستے کھول دے۔آمین!!
Samreen Zahid

تحریر : ثمرین زاہد

Share this:
Sahiwal Incident
Previous Post سانحہ ساہیوال: کار پر فائرنگ ہم نے نہیں کی، سی ٹی ڈی اہلکاروں کا جے آئی ٹی کو بیان
Next Post برما میں لٹتی ہوئیں حوازادیاں
Burma Womens

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.