geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وینزویلا : حکومت کے حامی اور مخالفین سڑکوں پر

February 4, 2019 0 1 min read
Nicolas Maduro
Share this:

Nicolas Maduro

کارکاس (جیوڈیسک) وینزویلا کے دارالحکومت کارکاس میں حکومت کے حامی اور مخالفین سڑکوں پر نکل آئے۔

ایک طرف صدر مادورو کی اپیل پر ہاتھوں میں وینزویلا کے پرچم لئے مظاہرین سڑکوں پر تھے تو دوسری طرف حزب اختلاف کے لیڈر ہوان گوآئیڈو کے حامی۔

مادورو کے حامی شاویز کے انقلابِ بولیوار کی 20 ویں سالانہ یاد کے موقع پر جمع ہوئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکہ کی زیر قیادت بعض ممالک مادورو کو سیاسی تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں لہٰذا انہوں نے ان ممالک کے خلاف بھی ردعمل کا مظاہرہ کیا۔

بولیوار اسکوئر میں جمع مظاہرین سے خطاب میں صدر مادورو نے کہا کہ قومی اسمبلی کے انتخابات رواں سال میں کروائے جائیں گے اور حزب اختلاف کے ساتھ ڈائیلاگ کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

واشنگٹن انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے مادورو نے کہا کہ ہم آپ کے سامنے ہتھیار نہیں پھینکیں گے۔

دوسری طرف حزب اختلاف کو اگرچہ فوج کی حمایت حاصل نہیں ہے تاہم وہ ڈائیلاگ کی طرف نہیں آ رہے۔

خود کو عبوری صدر اعلان کرنے والے ہوان گوآئیڈو نے حزب اختلاف سے 12 فروری کو متوقع “یوتھ ڈے” کے موقع پر دوبارہ بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپنے حامیوں سے خطاب میں ہوان گوآئیڈو نے کہا ہے کہ چند روز میں امریکی امداد ملک میں داخل ہو جائے گی۔

کولمبیا کی سرحد سے خوراک اور ادویات کی امداد کے ملک میں داخلے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس امداد کے ملک میں داخلے کے لئے فوجی مدد کی ضرورت ہو گی۔

ایسے وقت میں جبکہ ملک میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ایران کے صدر حسن روحانی نے واشنگٹن انتظامیہ کو وینزویلا انتظامیہ کے خلاف سازش کرنے کا قصور وار ٹھہرایا ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے سامنے جمع ہونے والے مظاہرین نے بھی امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وینزویلا پالیسی کے خلاف احتجاج کیا۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں جمع ہونے والے مظاہرین نے برطانوی پریس کو قصور وار ٹھہرایا اور کہا کہ بی بی سی وینزویلا کے حالات کو یک طرفہ شکل میں پیش کر رہا ہے۔

Share this:
Pope Francis
Previous Post پوپ فرانسیس کا یمن میں جنگ بندی کے احترام کی ضرورت پر زور
Next Post طالبان افغان اپوزیشن سے ملنے پر راضی ہو گئے
Taliban Negotiations

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.