geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Two Wheels, New Worries: The Hidden Stress of the Urban Cycling Boomسائیکلنگ کی سہولت یا خوف؟ فرانسیسی شہروں میں سائیکل سواروں کی بڑھتی پریشانیاں
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری گونگی بہری کیوں

February 4, 2019 1 1 min read
Indian Army in Kashmir
Share this:

Indian Army in Kashmir

تحریر : قرة العین ملک

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ کہا،کشمیر حقیقت میں پاکستان کی شہہ رگ ہے جس پر سات دہائیوں سے بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔پاکستان کو دلیل کی بنیاد پر مسئلہ کشمیر کا مقدمہ لڑنا ہوگا، مفاد کی بنیاد پر بات کرنے سے اپنا موقف کمزور کریں گے۔ کیا وجہ ہے کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری گونگی اور بہری بنی ہوئی ہے۔

پاکستان مسئلہ کشمیر کا فریق بھی اور وکیل بھی ہے کشمیریوں نے اس مسئلے کے لیے جان عزت و آبرو کی قربانیاں دی ہیں خون سے تحریک آزادی کو زندہ رکھا ہے، پاکستانی قوم اس کے شانہ بشانہ ہے۔کشمیر کے معاملے میں بین الاقوامی برادری مداخلت کرے، مسئلہ کشمیر کا حل استصواب رائے میں ہے، جب سکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں ہو سکتا۔ کشمیر پاکستان کے لئے ناگزیر، اس پر پاکستان کا موقف اصولوں پر مبنی ہے، عالمی برادری مسئلہ کشمیرپرکیوں گونگی اوربہری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ بھارتی فوجیوں کی موجودگی سے مسئلہ انتہائی شدت اختیار کرتا جا رہا ہے کشمیری قوم بھارتی تسلط قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔کشمیریوں کی آہ و بکا کو کیوں نہیں سنا جا رہا؟ عالمی برادری آج تک اس مسئلے سے کیوں عہدہ برآ نہ ہو سکی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کیوں نہ کرا سکی۔ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قرارداد پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عہد کی پاسداری کرے۔ہم صرف بھارت سے احتجاج کرتے ہیں صرف بھارتی رویہ کے حوالے سے دبائو ڈالتے ہیں اسے بھی اجاگر کریں کہ عالمی برادری کیوں خاموش ہے وہ اپنا فرض پورا کیوں نہیں کر رہی بلکہ اپنا فرض پورا کرنے کے بجائے عالمی برادری بھارت کے ساتھ معاہدے کر رہی ہے جو ظلم میں تعاون کے مترادف ہے۔

بھارت کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لئے امریکہ کی مکمل آشیرباد حاصل ہے، وہ اقوام متحدہ کی قراردادیں تسلیم نہیں کرتا، پاکستان کے ساتھ اس مسئلے پر مذاکرات بھی نہیں کرنا چاہتا، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے۔ پوری دنیا کشمیر کو متنازعہ خطے تصور کرتی ہے، بھارت نے اسے اٹوٹ انگ قراردیتے ہوئے آئین میں ترمیم کی، اس معاملے میں بھارت تنہا ہوگیا۔ کشمیری عوام کی ضمیر کی آواز ہے اسے اپنے ضمیر کی آواز بنا کر پاکستان کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔ بھارت کشمیر کو ہندومسلم کی بنیاد پر تقسیم کر رہا ہے۔

خارجہ پالیسی کے تحت مسئلہ کشمیر پر کامیاب حکمت عملی ترتیب دے کر کشمیریوں کو مشکلات سے نکالا جائے، کشمیر کاز کا تحفظ اسے کامیاب نتیجہ تک پہنچانا ہمارا فرض ہے۔امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر اس وقت انتہائی حساس صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ حکومت اور عوام کے تمام طبقوں کو ساتھ ملا کر مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے۔ تحریک آزادی جموں کشمیر 5فروری کو پانچوں صوبوں و آزاد کشمیر میں ہر ضلع و تحصیل کی سطح پر کشمیر کارواں، جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کرے گی۔

حریت کانفرنس سمیت ملک بھر کی مذہبی و سیاستی قیادت کو پروگراموں میں شریک کیاجائے گا۔ یوم یکجہتی کشمیر پر کروڑوں پاکستانی سڑکوں پر نکل کر مظلوم کشمیریوں سے اظہا ریکجہتی کریں گے۔ ہیومن رائٹس واچ نے افسپا کی منسوخی یا فوری ترمیم کی وکالت کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پر جملہ حقوق انسانی کے وعدوں کی پابندی پر زور دیا ہے، امریکی نشین بین الاقوامی حقوق انسانی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے بھارت میں حقو ق انسانی کی صورتحال کے حوالے سے 656 صفحات پر مشتمل ایک تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے، اپنے 25ویں ایڈیشن کے تحت جاری رپورٹ میں ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کنیتھ راتھ نے بھارت سمیت 90 ممالک کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ حقوق انسانی کی پاسداری سے متعلق وعدوں اور معاہدوں کی پابندی کو یقینی بنائیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے 90 ممالک میں گزشتہ برس یعنی سال 2014ء میں حقوق انسانی پامالیوں اور خلاف ورزیوں کے بے شمار واقعات پیش آئے جبکہ مختلف ممالک میں ایسے قوانین نافذ ہیں جو شہریوں کے بنیادی حقوق سے متصادم ہونے کے ساتھ ساتھ شہریوں کیلئے عدم تحفظ کا موجب بنے ہوئے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں بشمول جموں و کشمیر میں متنازعہ قانون افسپا کے جاری رہنے کی وجہ سے حقوق انسانی کے تحفظ کے حوالے سے اٹھائے جارہے اقدامات مثبت دکھائی نہیں دیتے۔

ہیومن رائٹس واچ نے افسپا کی منسوخی یا اس متنازعہ قانون میں ترمیم کی وکالت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون کے تحت فوجی و فورسز افسروں کو لامحدود اختیارات حاصل ہیں اور اسی وجہ سے حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کے واقعات پیش آتے ہیں۔ افسپا کی منسوخی یا اس متنازعہ قانون میں ترمیم کر کے نہ صرف یہ کہ حقوق انسانی کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے بلکہ لا محدود اختیارات کی وجہ سے غلطیاں سرزد کرنے والے سیکورٹی افسر اور اہلکار بھی جوابدہ بن سکتے ہیں، ہیومن رائٹس واچ کی ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیاء میناکشی گانگولی نے رپورٹ پر رائے زنی کرتے ہوئے مزید بتایا ہے کہ آرمڈ فورسز اسپیشل پاؤرس ایکٹ کی وجہ سے بنیادی شہری حقوق متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ بھارت جیسے جمہوری ملک کی بدنامی ہورہی ہے۔
Kashmir Solidarity Day

حقوق انسانی پامالیوں کے مرتکب سیکورٹی افسروں یا اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرنا ایک جمہوری ملک کو زیب نہیں دیتا ، اس لئے مودی حکومت کو افسپا کی منسوخی یا اس قانون میں فوری ترمیم کے حوالے سے اقدامات اٹھانے چاہئیں اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ حقوق انسانی خلاف ورزیوں اور پامالیوں کے مرتکب سیکورٹی افسروں اور اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں سمیت دیگر کئی ریاستوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ افسپا کی وجہ سے کئی ریاستوں میں حقوق انسانی کی صورتحال سنگین بنی ہوئی ہے کیونکہ ان ریاستوں میں تعینات سیکورٹی ایجنسیوں سے وابستہ افسر اور اہلکار لامحدود اختیارات کا غلط استعمال کرنے کے مرتکب ہوجاتے ہیں، ہیومن رائٹس واچ نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پر زور دیا ہے کہ وہ جملہ حقوق انسانی سے متعلق وعدوں کے ساتھ ساتھ حقوق البشر کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ مختلف نوعیت کی حقوق البشر پامالیوں اور خلاف ورزیوں کے واقعات بھارت جیسے جمہوری ملک کی بدنامی کا باعث نہ بنیں نیز ملک کے تمام علاقوں اور ریاستوں کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بن سکے۔

تحریر : قرة العین ملک

Share this:
Sahiwal Tragedy
Previous Post کرائم سین
Next Post کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور یوم یکجہتی کشمیر
Kashmir Solidarity Day

Related Posts

Bardella's New Book "Gouverner" Puts His Pull With Readers to the Test

بارڈیلا کی نئی کتاب “گورنر”: کیا یہ پہلی کتاب کی مقبولیت کو چھو سکے گی؟

November 6, 2026
French Business Lobbies to Put Presidential Hopefuls Through Their Paces at Paris's Grand Rex

فرانسیسی صدارتی انتخابات 2027: کاروباری اداروں کا امیدواروں کا معاشی ایجنڈا جانچنے کا فیصلہ

November 6, 2026
France Erupts: 575,000 March as Students and Workers Unite for Higher Wages

فرانس میں اجرتوں اور قوتِ خرید کے لیے بڑے پیمانے پر احتجاج، 575,000 افراد سڑکوں پر

November 6, 2026
Garonne at Historic Lows: A November Drought Unlike Any in 30 Years

دریائے گارون نومبر میں تاریخی طور پر خشک، پانی کے اخراج میں توسیع

November 6, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.