geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انسانی برادری جنگ کے ہر نعرے، ہر لفظ کو مسترد کر دے: پوپ فرانسیس

February 5, 2019 0 1 min read
Pope Francis
Share this:

Pope Francis

ابو ظبی (جیوڈیسک) رومن کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے کہا ہے کہ کسی بھی دین کے نام پر تشدد کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا اور اس کی کسی تردد کے بغیر مذمت کی جانی چاہیے۔انسانی برادری کو جنگ کے ہر نعرے اور ہر لفظ کو مسترد کردینا چاہیے۔

وہ سوموار کو ابو ظبی کے تاریخی دورے کے موقع پر انسانی برادری کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہا:’’ ہمیں یا تو مل جل کر مستقبل کی تعمیر کرنا ہوگی یا پھر ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔اب وقت آگیا ہے کہ مذاہب زیادہ حوصلے اور دلیر ی کے ساتھ اپنا فعال کردار ادا کریں اور وہ کسی لاگ لپٹ کے بغیر انسانی خاندان کی مدد کریں ،مصالحت ، امید کے وژن اور امن کی ٹھوس راہوں کے لیے اس کی صلاحیت میں اضافہ کریں ‘‘۔

پاپائے روم نے اپنی تقریر میں کہا:’’ انسانی برادری کو جنگ کے ہر نعرے کو مسترد کردینا چاہیے۔انسانی برادری ہم سے، دنیا کے مذاہب کے نمایندوں کی حیثیت سے یہ تقاضا کرتی ہے اور ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم لفظ جنگ کے کسی بھی معنی اور استعارے کو مسترد کردیں ۔ میں بالخصوص یمن ، شام ، عراق اور لیبیا کے بارے میں سوچ رہا ہوں‘‘۔

انھوں نے ناصحانہ انداز میں کہا کہ ’’ثقافت میں سرمایہ کاری سے نفرت میں کمی کی حوصلہ افزائی کی جاسکتی ہے۔اس سے تہذیب اور خوش حالی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔تعلیم اور تشدد ایک دوسرے کے باہم مخالف ہیں۔کیتھولک اسکولوں کو اس ملک اور خطے میں سراہا گیا ہے اور وہ تشدد سے بچاؤ کے لیے امن کی تعلیم دے رہے ہیں‘‘۔

اس مذہبی اجتماع میں دنیا کے بائیس عقیدوں کے مذہبی قائدین سمیت سات سو سے زیادہ مندوبین شریک تھے۔ان میں علماء ، دانشور، محققین اور ماہرین تعلیم شامل تھے۔ لبنان سے تعلق رکھنے والے دانشور رضوان السیّد نے کانفرنس سے اپنے خطاب میں علماء اور دانشوروں پر زور دیا کہ وہ مصالحت کی اس صلاحیت کو مزید وسعت دیں ۔

انھوں نے کہا کہ ’’ ہم گذشتہ ایک سو سال سے جاری ایک جنگِ عظیم ہار چکے ہیں اور یہ مغرب کا ہمارے بارے میں نقطہ نظر اور ہمارا مغرب کے بارے میں نقطہ نظر ہے۔ہم یہ ثابت کرنے کے لیے جنگ آزما ہیں کہ ہم ان ہی کی طرح ہیں اور صرف تاریخ ہی نہیں بلکہ تہذیب میں بھی ان کے ساجھی ہیں۔ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کی وجہ سے ہار گئے ہیں ۔اب دانش وروں اور اسکالروں کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ اس پر کام کریں‘‘۔

رضوان السیّد نے پاپائے روم کے نقطہ نظر کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ متعدد کیتھولک ، عرب اور مسلم ممالک نے پہلے ہی ویٹی کن کے ساتھ مل کر غربت ، عالمی حدت اور بیماریوں کے خلاف جنگ کے منصوبوں پر کام شروع کررکھا ہے۔

انھوں نے کہا:’’ ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ یورپی اسلام کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کرلیں گے یا وہ پوپ کے مؤقف اور سوچ کی وجہ سے مہاجرین کے بارے میں اپنا نقطہ نظر تبدیل کرلیں گے لیکن مجھے یقین ہے کہ آیندہ برسوں کے دوران میں پوپ کے الفاظ یورپیوں پر ضرور اپنا اثر دکھا کررہیں گے‘‘۔

پاپائے روم اور جامعہ الازہر ، قاہرہ کے شیخ ڈاکٹر احمد الطیب نے ابو ظبی میں ا س موقع پر ایک مشترکہ سمجھوتے پر دست خط بھی کیے ہیں ۔اس میں انتہا پسندی سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ اس سمجھوتے کی تین نقول پر دست خط کیے گئے ہیں۔ان میں ایک نقل ویٹی کن ، ایک الازہر اور ایک متحدہ عرب امارات کے لیے تھی۔

Share this:
Colonel Gaddafi
Previous Post سینگالی ویب سائیٹ کا کرنل قذافی کے زندہ ہونے کا دعویٰ
Next Post امن کی بہترصورتحال کے ثمرات لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے: آرمی چیف
Core Commander Conference

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.