geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: خاکروبوں کی 14 نوکریاں، بہت سے انجینیئرز بھی امیدوار

February 7, 2019 0 1 min read
India Cleaners Jobs
Share this:

India Cleaners Jobs

تامل ناڈو (جیوڈیسک) بھارت میں بے روزگاری کی شرح اب ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔ صفائی کی ملازمت کا اشتہار شائع ہوتے ہی انجینئرنگ گریجویٹ ، ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن اور پوسٹ گریجویٹس بھی امیدواروں میں شامل ہو گئے۔

جنوبی ریاست تامل ناڈو کے صوبائی اسمبلی سکریٹریٹ نے صفائی کے ملازمین (خاکروب) کی چودہ نوکریوں کے لئے اشتہار شائع دیا گیا تو اس کے جواب میں 4600 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ۔ حیرت یہ ہے کہ درخواست دینے والوں میں بڑی تعداد ایم ٹیک اور بی ٹیک جیسے انجینئرنگ گریجویٹس، ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے) کے علاوہ کامرس، آرٹس اور سائنس میں ڈگری اور ڈپلوما رکھنے والے کی ہے۔ اس عہدہ کے لئے لازمی صلاحیت امیدوار کا صرف صحت مند ہونا ہے اور کسی تعلیمی صلاحیت کی ضرورت نہیں ہے، جب کہ ماہانہ تنخواہ پندرہ ہزار روپے ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب خاکروب کی نوکری کے خواہش مندوں میں اعلی تعلیم یافتہ افراد بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل پچھلے دنوں اترپردیش میں چپراسی کے 62 عہدوں کے لئے ترانوے ہزار اور مہاراشٹر اسمبلی کی سکریٹریٹ کی کینٹین میں 13 ویٹرس کے لئے سات ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں ۔ اِن میں ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کی ڈگری رکھنے والے بھی شامل تھے۔

چند سال قبل اترپردیش میں چپراسی کے368عہدوں کے لئے 23 لاکھ درخواستیں آئی تھیں ، جس میں گریجویٹس کی تعداد ڈیڑھ لاکھ اور پوسٹ گریجویٹس کی پچیس ہزار کے قریب تھی۔ اسی طرح ریاست چھتیس گڑھ میں محکمہ اکنامکس اور اسٹیسٹکس کو تیس چپراسیوں کے لئے پچہتر ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ معمولی اور کم تنخواہ والے عہدوں کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں درخواستیں ملک میں نہ صرف بے روزگار ی کی تشویش ناک صورت حال کی نشاندہی کرتی ہے بلکہ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ تعلیم یافتہ امیدواروں کے سامنے کیرئر کے متبادل کی کمی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتہ حکومتی ادارہ نیشنل سیمپل سروے آرگنائزیشن (این ایس ایس او) کی ایک رپورٹ افشا ہوئی تھی جس کے مطابق بھارت میں گذشتہ پینتالیس برسوں میں اس وقت بے روزگار ی کی شرح سب سے زیادہ 6.1 فیصد ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے بڑے کرنسی نوٹوں پر سن 2016 میں پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد ملک میں روزگار کی صورت حال پر یہ پہلی رپورٹ ہے۔

اس رپورٹ کی اشاعت کے بعد حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اپوزیشن کانگریس کے درمیان الزامات کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔ کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم مودی کے لیے جرمن زبان کا ولفظ استعمال کیا جوہ ماضی میں نازی سوشلسٹ لیڈر کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ انۃہوں نے کہا کہ انہوں نے ہر سال دو کروڑ ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب رپورٹ کارڈ قومی تباہی کی کہانی بیان کرتا ہے۔

حکومت کی طرف سے گذشتہ چار برسوں میں ملازمت کے خاطرخواہ مواقع پیدا کرنے کے دعوے اور اپوزیشن کی طرف سے اس کی تردید کے درمیان ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت میں بے روزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے گو کہ تعلیم کی شرح بڑھ رہی ہے لیکن اس کے تناسب میں روزگار کے مواقع پیدا نہیں ہورہے ہیں۔

دریں اثنا قومی شماریاتی کمیشن کے چیئرمین کے عہدہ سے استعفی دینے والے پی سی موہنن کا کہنا ہے کہ مودی حکومت پچھلے چند ماہ سے کمیشن کی طرف سے تیار کردہ اعداد و شمار کو نظر انداز کررہی ہے اور اسے شائع کرنے سے گریز بھی کر رہی ہے۔ موہنن کے مطابق اس رویے سے حکومتی نظام پر اعتبار نہیں رہ جائے گا۔

Share this:
Hassan Rohani
Previous Post علاقائی و گلوبل مسائل کی جڑ امریکی مداخلت ہے: حسن روحانی
Next Post بھارت سے تعلقات مسئلہ کشمیر کے حل سے منسلک ہیں: وزیر خارجہ
Shah Mehmood Qureshi

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.