geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا اب تحریک انصاف کی باری ہے؟

February 7, 2019February 7, 2019 0 1 min read
Aleem Khan
Share this:

Aleem Khan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ایک اہم رہنما عبدالعلیم خان کی گرفتاری ملکی سیاسی منظر نامے پر ایک نئی بحث کی وجہ بن گئی ہے۔ متعدد حلقے اس پیشرفت کو مختلف انداز میں دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ڈپٹی چیف منسٹر کی شہرت رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور پنجاب حکومت کے سینیئر وزیر عبدالعلیم خان کی گرفتاری سے بحران کی سی صورتحال بنتی جا رہی ہے۔ نیب کی طرف سے پہلی حکومتی شخصیت کی گرفتاری نے پاکستان تحریک انصاف کے زیر تفتیش رہنماؤں میں خوف کی فضا پیدا کر دی ہے۔

صوبائی دارالحکومت کے سیاسی حلقے عبدالعلیم خان کی گرفتاری کو اپنے اپنے انداز میں دیکھ رہے ہیں۔ بعض تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ بابر اعوان، جہانگیر ترین اور اعظم سواتی کے بعد عبدالعلیم خان کے خلاف ہونے والی تازہ احتسابی کاروائی نے وزیراعظم عمران خان کے ان دعوؤں پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں، جن کے مطابق وہ بہترین اور شفاف لوگوں کی ٹیم بنانے کی بات کیا کرتے تھے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفاقی وزیر پرویز خٹک، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی کے) محمود خان اور صوبائی وزیر عاطف خان کے خلاف بھی نیب کی تحقیقات جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پر بعض لوگ کہ رہے ہیں کہ نیب نے علیم خان کو گرفتار کرکے پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے اختیارات بحال کر دیے ہیں لیکن پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف کا خیال ہے کہ ناقص کارکردگی کی وجہ سے مسلسل تنقید کا نشانہ بننے والے پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو طاقتور حلقوں کی طرف سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس عہدے کے لیے عبدالعلیم خان کو گرفتار کروا کر چوہدری پرویز الہی کو وزیرا علیٰ بنوانے کے لیے راستہ صاف کروایا جا رہا ہے۔ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا کہ کہ آنے والے دنوں میں عاصمہ ارباب، بابر اعوان اور پرویز خٹک سمیت حکومت اور اپوزیشن کے کئی دیگر رہنماوں کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

اگرچہ پاکستان تحریک انصاف کے حلقے ان تمام باتوں کی تصدیق کرنے سے انکاری ہیں اور ان کا موقف ہے کہ ان کے رہنما نے گرفتاری کے فورا بعد استعفیٰ دے کر ایک اچھی اور قابل تعریف مثال قائم کی ہے اور پاکستان تحریک انصاف احتسابی عمل کی حمایت کرتی ہے اور اس حوالے سے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ لیکن اس سارے بیانیے کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ تاثر یہ ہے کہ نیب نے اپوزیشن کے سیاستدانوں کی گرفتاری کے بعد حساب برابر کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو دھر لیا ہے۔

اس صورتحال میں پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون کے مابین تازہ ترین رابطوں میں نیب کے قوانین میں مناسب تبدیلیوں پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پارلیمان کی سطح پر پیش رفت کے لیے حتمی بات چیت جاری ہے۔

پاکستان کے ممتاز تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ’ڈی فیکٹو وزیر اعلیٰ‘ عبدالعلیم خان کی گرفتاری سے پی ٹی آئی کو کافی نقصان ہوگا۔ ان کے بقول نیب کا یہ اقدام اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے پیش نظراپنی ساکھ بہتر بنانے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے کیونکہ نیب نے پاکستان تحریک انصاف کی صفوں میں موجود بدعنوان عناصر کے حوالے سے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ پشاور میٹرو سمیت کے پی کے میں کئی ایسے منصوبے ہیں، جن پر نیب کو کارروائی کرن چاہیے لیکن وہ پوری قوت کے ساتھ صرف اپوزیشن کے سیاستدانوں کا پیچھا کرتا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ یہ کہنا کہ ’دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے عوامی توجہ ہٹانے کے لیے عبدالعلیم خان کو گرفتار کروایا گیا ہے‘ دور کی کوڑی لانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میرے خیال میں سن 2018 کے انتخابات سے پہلے اور بعد میں نیب کا رول متنازعہ رہا ہے، اس ادارے نے طاقتور حلقوں کے اشاروں پر سیاسی مقاصد کے لیے کام کیا ہے۔ اگر پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون دانش مندی سے کام لیتے اور باہمی رضامندی سے چلتے تو نیب کے غیر منصفانہ رویوں سے بچا جا سکتا تھا۔‘‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے بتایا کہ عبدالعلیم خان کی گرفتاری سے پی ٹی آئی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ اس صورتحال میں اس تاثر کو تقویت ملے گی کہ احتساب کا عمل صرف اپوزیشن تک ہی محدود نہیں ہے۔ ان کے بقول جو لوگ عملی سیاست میں ہوتے ہیں ان سے غلطیاں بھی سرزد ہو سکتی ہیں۔

محمود الرشید نے مزید کہا، ’’اگر پوری ٹیم میں سے صرف چند ایک لوگوں پر انگلیاں اٹھیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ عمران خان کی ساری ٹیم ہی بری ہے۔ علیم خان نے استعفیٰ دے کر بڑی اچھی مثال قائم کی ہے۔ پنجاب حکومت ان کی جگہ کسی اور کو سینئر وزیر بنانے کا نہیں سوچ رہی کیونکہ آئین میں سینئر منسٹر کا کوئی عہدہ نہیں ہے‘‘۔

پاکستان تحریک انصاف کی ایک رہنما عندلیب عباس نے بتایا کہ جس طرح تحریک انصاف کے لیڈروں نے الزامات کے بعد اپنے عہدوں سے استعفے دے کر اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کیا ہے اس کی مثال ملک کی ستر سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔ ان کے مطابق پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے حوالے سے ملنے والی تبدیلی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔ البتہ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے نیب کے قوانین میں بھی تبدیلیاں لانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق دیکھنا یہ ہے کہ کیا عبدالعلیم خان کے خلاف ہونے والی کارروائی اپنے منطقی انجام تک پہنچتی ہے یا نہیں۔

Share this:
Ursula von der Leyen
Previous Post انتہائی جدید جیٹ فائٹر کی تیاری، جرمنی اور فرانس کا مشترکہ منصوبہ
Next Post آشیانہ اسکینڈل کیس: شہباز شریف پر 18 فروری کو فرد جرم عائد ہو گی
Shahbaz Sharif

Related Posts

When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?

جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘

May 25, 2026
SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitch

اسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر

May 25, 2026
Runner Dies During Paris Race Amid Heatwave

پیرس میں دوڑ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 53 سالہ رنر ہلاک، گرمی کی لہر نے بڑھائی مشکلات

May 25, 2026
Historic May Heatwave Triggers Alerts Across France

مئی میں تاریخ ساز گرمی: فرانس کے 18 صوبے یلو الرٹ پر، پیرس میں بھی پارہ 30 ڈگری کے پار

May 25, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.