geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاک بحریہ کی چھٹی کثیر الملکی بحری مشق ‘امن 2019’ کا آغاز آج سے

February 8, 2019 1 1 min read
Pak Navy
Share this:

Pak Navy

کراچی (جیوڈیسک) پاک بحریہ کی چھٹی کثیر الملکی بحری مشق ‘امن 2019’ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے 45 ممالک اپنے اثاثہ جات اور مندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔

پاکستان کی جغرافیائی اہمیت، پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور بحرِہند کی دنیا اور عالمی معیشت میں اہمیت کے باعث مشترکہ بحری مشق انتہائی اہمیت اختیار کرگئی ہے، جسے ‘امن کے لیے متحد’ کے عزم سے منسوب کیا گیا ہے۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ‘امن مشق’ کا بنیادی مقصد خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ آپریشنز اور جوابی کاروائیوں کی صلاحتیوں کو نکھارنا ہے۔

وائس ایڈمرل امجد نیازی نے کہا کہ یہ مشقیں دو مراحل ہاربر اور سی فیز پر مشتمل ہوں گی، جس میں پاک بحریہ کے تمام آپریشنل یونٹس شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشق میری ٹائم تعاون کو مستحکم کرنے، محفوظ میری ٹائم ماحول کو فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاکستان اور پاک بحریہ کے اہم کردار کو بھی اجاگر کرے گی۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ نے بتایا کہ پاک بحریہ آنے والے دنوں میں ترکی، ملائیشیا اور سری لنکا کے ساتھ مشقیں کرے گی جبکہ عمان کے ساتھ مشترکہ گشت کا معاہدہ بھی طے پاچکا ہے۔

وائس ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہا کہ بھارت کی عمان، چاہ بہار، موریشس اور مالدیپ میں بندرگاہوں پر سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے اور پاکستان نے بھارتی سرگرمیوں پر حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی بحریہ عمان کی پورٹ کے ساتھ جبکہ بحرہند ،گلف آف عمان، انڈونیشین ریجن جبکہ مناکا اسٹیٹ میں اپنی موجودگی ظاہر کر رہی ہے، ہم چاہ بہار اور دکم کے منصوبوں کو دو ملکوں کے درمیان صرف حالت امن کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں جبکہ حالت جنگ میں جغرافیائی صورتحال یکسر تبدیل ہو جاتی ہے۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ معاہدہ کرنے والی ملکوں سے مثبت توقع رکھتے ہیں کیونکہ ہم کبھی بھی یہ نہیں چاہیں گے کہ اسلامی ممالک کے ساتھ اس معاملے پر دوریاں پیدا ہو۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ امن مشق بھارت کے ان ارادوں کے خلاف بھی مدافعتی عمل ہے، جس کے ذریعے وہ پاکستان کو دیوار سے لگانے کی مذموم سازش کر رہا ہے۔

وائس ایڈمرل امجد خان نیازی نے بتایا کہ گہرے سمندروں میں پاکستانی حدود میں شامل ہونے والے خصوصی اقتصادی زون میں چین کی جیولوجیکل ٹیم نے سروے مکمل کرلیا ہے، اب وہ لیب میں تجربات پر جائیں گے، جس کے بعد یہ طے ہوگا کہ اقتصادی زون میں سے کس قدر آبی وسائل سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ پاکستان چین سے چار نئے جدید جنگی جہاز اور آٹھ آبدوزیں تیار کرنے کا معاہدہ کرچکا ہے جبکہ ترکی سے مزید جہاز اور گن بوٹس لیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی بحریہ کو جدید خطوط پر استوار کررہا ہے اور بحریہ کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید پٹرولنگ ائیرکرافٹ اور ہیلی کاپٹرز بھی حاصل کیے جائیں گے۔

Share this:
Mike Pompeo
Previous Post حزب اللہ کے وینزویلا میں فعال سیل موجود ہیں: مائیک پومپیو
Next Post امریکہ ہم سے معافی مانگ لے اس کا خیر مقدم کریں گے: ایران
Hassan Rohani

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.