geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران میں اسلامی انقلاب کے چالیس برس بعد جوش اور ولولہ کم ہوتا جا رہا ہے

February 12, 2019 0 1 min read
Iran Teheran - 40. Jahrestag der Revolution
Share this:

Iran Teheran - 40. Jahrestag der Revolution

تہران (جیوڈیسک) ایران میں اسلامی انقلاب کے چالیس برس بعد جوش اور ولولہ کم ہوتا جا رہا ہے مگر ايرانی خواتین اب بھی معاشرے میں اصلاحات اور تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہیں۔

ایران کے اسلامی انقلاب کو چالیس سال بيت چکے۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ انقلاب کے حوالے سے پايا جانے والا جوش اور ولولہ کم ہوتا گیا۔. یہاں تک کہ اصلاحات نواز قوتیں اب تھکان کا شکار نظر آ رہی ہیں تاہم ايرانی خواتین میں اب بھی اصلاحات اور معاشرے میں تبدیلی لانے کی خواہش باقی ہے جس کے لیے وہ رات دن کوشاں ہیں۔

اس اسلامی انقلاب کی قیادت ایرانی رہنما آیت اللہ خمینی نے کی۔ انقلاب سے ایران میں محمد رضا شاہ پہلوی کی بادشاہت کا خاتمہ ہوا اسلامی جمہوریہ ایران وجود میں آیا۔ جس کے پہلے رہبر معظم آیت اللہ خمینی بنے۔ ایرانی اسلامی انقلاب دنیا ایک ایسا نظام ایجاد کرنے کی کوشش ہے جس کی بنیاد مذہب پر ہو۔

صادق زیبا کلام اسلامی جمہوریہ ایران کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پراسلامی انقلاب کے حوالے سے کچھ زیادہ پر امید نہیں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سالگرہ کے موقع پر روایتی انداز میں سیاست دان صرف تقریریں کریں گیں، اس موقع پر زیادہ تر گفتگو اسرائیل اور امریکا کے خلاف جنگ کے موضوع پر مبنی ہوگی تاہم اس سب میں جو چیز نظر انداز ہو رہی ہے وہ ہے اسلامی انقلاب۔ زیبا کلام کے مطابق کسی کو نہیں یاد کہ چالیس سال پہلے جو اسلامی انقلاب آیا تھا اس کا بنیادی مقصد کیا تھا؟

صادق زیبا کلام نے کہا کہ اسلامی انقلاب جمہوریت، قانون کی بالا دستی اور آزادی اظہار رائے کے وعدے لے کر آیا تھا۔ ان کے بقول،’’یہ وہ انقلاب نہیں جس کا ہم سے وعدہ کیا گیا تھا، اسلامی انقلاب کی اساس تو یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں رہنے والے ہر شخص کو بولنے اور سننے کی آزادی ہو۔ کسی بھی قسم کے ظلم اور جبر سے بالاترعوام کے پاس اظہار رائے کی آزادی ہو‘‘۔

زیبا کلام جب ایک نوجوان شاگرد تھے تب وہ خود اسلامی انقلاب کے لیے بہت متحرک تھے اور انہوں نے اسلامی انقلاب کا بہت ساتھ دیا۔اس کا منہ بولتا ثبوت یہ بھی ہے کہ انہوں نے ‘شاہ’ کے دور میں دو سال قید بھی کاٹی، مگر اسلامی انقلاب کے نفاذ کے ساتھ کھڑے رہے۔

زیبا کلام نے کہا کہ وہ یہ جانتے ہیں کہ ایران میں اُس دور کے حوالے سے کیا تاثر پایا جاتا ہے ۔ 2018ء کے ڈی ڈبلیو فریڈم آف اسپیچ یا ’’ڈی ڈبلیو کا آزادئی رائے‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے زیبا کلام نے مزید بتایا کی احتجاجی مظاہرین کی حمایت پر انہیں اٹھارہ ماہ کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا۔ دسمبر 2017ء سے جنوری 2018ء تک ِاس ملک نے پچھلے دس سالوں میں سبب سے زیادہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے دیکھے ہیں۔

اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کی مرکزی تقریب جو تہران کے آزادی اسکوائر میں جاری ہے۔اپنے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی قوم کی سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں روز افزوں ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام جاری رہے گا۔

Share this:
Patrick Shanahan in Kabul
Previous Post قائم مقام امریکی وزیر دفاع افغانستان میں، امن کوششیں جاری
Next Post اسلامی ممالک کے عسکری اتحاد کے وفد کی آمد: کیا ایران مخالف اتحاد کی تشکیل ہو رہی ہے؟
Raheel Sharif

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.