geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر پلوامہ میں خود کش کار بم حملہ

February 15, 2019February 16, 2019 1 1 min read
Car Bomb Blast in Kashmir
Share this:

Car Bomb Blast in Kashmir

تحریر : میر افسر امان

بھارتی مقبوضہ کشمیر میںپلوامہ میں جموں و کشمیر شاہرہ پر جاتے ہوئے فوجی کانوائے پر خود کش کار بم حملہ ہوا ۔ اس حملہ میں ٤٠ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔دھماکہ اتنا زرو دار تھا کہ اس کی آواز دس میل تک سنی گئی۔ کشمیر میں ١٩٨٩ء سے جاری تحریک آزادی کے وقت سے پہلی بار ایسا خود کش حملہ کیا گیا جس کو جیس محمد نے قبول کیا۔بھارتی فوج نے علاقہ میں کرفیو لگا کر علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دوسری طرف بھارتی قابینہ کہ دفاعی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد بھارتی دہشت گرد وزیر اعظم نریندر مودی نے بغیر تحقیق کے حسب ِعادت پاکستان پر الزام لگا دیا۔ مودی نے پڑوسی ملک کہہ کر پاکستان پر دہشت گردی کا بھونڈاالزام لگا دیا۔مودی نے کہا تین دھائیاں قبل بھارت نے پاکستان کو دہشت گردملک قرار دینے کی بات کی تھی اب اس بات کو مکمل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

پاکستان یہ حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے۔ اب اسے بڑے رد عمل کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اس حملے سے بھارتیوں کا خون کھول رہا ہے۔ اس وقت کچھ کر گرزنے کی سوچ بڑھ رہی ہے۔ دہشت گردوں اور ان کے مدد کرنے والوں کو بہت بڑے رد عمل کا انتظار کرنا چاہیے۔ ان کو بہت بڑی قیمت ادا کرنے پڑھے گی ۔ حملے کے پیچھے طا قتیں کو ان کے کئے کی سزا ضرور ملے گی۔پاکستان دہشت گردی کر کے بھارت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ اس کے منصوبے کبھی بھی پورے نہیں ہوں نگے۔ ایک سو تیس کروڑ بھارتی پاکستان کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ پاکستان جس راستے پر چلا ہے وہ تباہی کا راستہ ہے۔

ہم امن کے راستے پر چل رہے ہیں یہ ترقی کا راستہ ہے۔ مودی نے کہا کہ کئی بڑے ملکوں نے اس کی دہشت گردی کی مزاہمت کی ہے۔ میں اور بھارتی عوام ان شکریہ ادا کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف سب ملکوں کو ایک ہو کر لڑنا ہو گا۔ دہشت گردوں کو سبق سکھانا ہو گا۔ اگر سب ایک ساتھ ہو نگے تو دہشت گرردوں کے عزاہم پورے نہیں ہوسکیں گے۔ ہم اپنے شہیدوں کی قربانی کابدلہ لیں گے۔ بھارتی فوج کو بدلہ لینے کی کھلی اجازت دے دی گئی ہے۔ مودی نے مقبوضہ کشمیر کی حریت کانفرنس کے لوگوں کو بھی دھمکی دی ہے کہ وہ دہشت گردوں کے حمائتی ہیں۔ قابض بھارتی فوج پر پتھرائو کرنے والے کو سزا بھی دے گی۔ اس موقعہ پرمودی نے بندے ماترم کا نعرہ بھی لگوایا۔

مودی کی پریس کانفرنس کے بعد بھارتی میڈیا نے اس کی دھمکی کی قوالی کرنی شروع کر دی ہے۔ پہلے سے جاری جنگی ماحول کو مذید تیز کر دیا۔ میڈیا پر تبصرہ نگار کہتے ہیں کہ پاکستان ایٹمی طاقت کے کارڈ کو استعمال کر رہا ہے۔بھارت کو اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔ بھارت آگے بڑھ کر پاکستان کوسبق سکھائے۔بھارت نے توپہلے سے ہی کنٹرول لائن کو گرمایا ہوا ہے مگر اس کا میڈیا کہہ رہا ہے کہ بھارت کواِسے مذید گرما دینا چاہیے۔ا مریکا سے ملے ہوئے ڈرون سے پاکستان پرحملے کرنے چاہیے۔ اس وقت پاکستان کی معیشت کمزور ہے۔ اس سے فاہدہ اُٹھانا چاہیے۔

پاکستان کا پانی بھی بند کر دینا چاہیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیش محمد نے افضل گرو کی برسی پر کاروائی کرنے کی دھمکی دی ہوئی تھی۔ بھارتی ایجنسیاں اس بات کی تحقیق کر رہی ہیں کہ کار میں بارود کیسے رکھا گیا۔ بھارتی وزیر داخلہ جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارت میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تیس سال سے پراکسی جنگ شروع کی ہوئی ہے۔ کرفیو لگا کر کشمیر کے سارے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیاہے۔بھارت نے ١٩٩٦ سے اپنی طرف سے پاکستان کو موسٹ فیورسٹ نیشن کا درجہ دیا ہوا ہے۔ بھارت کی تجارت کا ٥۔٣ فی صد حصہ پاکستان کے ساتھ ہے جس سے پاکستان کا فاہدہ ہوتا ہے۔ اسے ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی اپوزیش نے بھی فوج اور مودی سرکار کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ کانگریس پارٹی نے پریس کانفرنس کر کے راہول گاندھی اور کانگریس پارٹی کے سپوک پرسن نے اس بات کا اعلان کیا ہے۔

صاحبو!ساری دنیا جانتی ہے کہ بھارت میں دو د رجن علیحدگی کی مسلح تحریکیں چل رہی ہیں۔ بھارت ان کو فوج کے ذریعے بے دردی سے کچلنے کی حماقت کر رہا ہے۔ خالصتان تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے پہلے امرت سر میں سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹمپل پر فوج کشی کی۔ اس کے رد عمل میں بھارت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کو اس کے محافظ سکھوں نے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ تامل ناڈو کے حریت پسندوں نے اندرا گاندھی کے بیٹے راجیو کو خود کش حملہ میں ہلاک کیا۔تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لیے آٹھ لاکھ بھارتی فوج لگائی ہوئی ہے۔ ١٩٤٧ء سے لے کر آج تک ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے۔

کشمیریوں کی نسل کشی پر اُتر آیا ہے۔ جس اقلیتوں پر ظلم ڈھائے جائیں گے تو کیا یہ لوگ بھارت کی فوج اور حکمرانوں کو پھولوں کے گل دستے پیش کریں گے۔ بھارت کو سکھوں کے واقع سے سبق سیکھ کر ان کے جائز حق کو مان لینا چاہیے تھا۔ لوگ جب تنگ آتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔ آپ ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کریں۔ بین الالقوامی طور پر مانے جانے والی اور قوموں کو اقوام متحدہ کی طرف آزادی کی تحریک کو کو دہشت گردی قرار دے کر کشمیریوں کو اجتماہی قبروں میں دفنا دیں۔ ان کو اگر وادی قرار دے کر ان کی نسل کشی کریں۔

آپ کی قابض فوج دس ہزار سے زاہد کشمیریوں کی عزت مآب خواتیں کی اجتمائی آبروزیزی کرے۔ آپ کشمیر کی بچیوں کی چھوٹیاں کاٹیں۔ آپ کشمیریوں کے باغات اور زری زمینوں پر گن پائوڈر چھڑک کر کاکستر کر دیں۔ ان کے برزگوں کے مزاروں کومسمار کر دیں۔ان کے گھروں کو بارود سے اُڑا دیں۔ اپنے پیاروں کے جنازوں میںشرکت کرنے اورپر امن احتجاج کا حق ادا کرنے پر گولیوں کی بوچھاڑ کریں۔ روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کو سرچ آپریشن کے عذاب میں مبتلا کریں۔ ان کے ہیروں کو پہلے پھانسی پر چھڑائیں ۔ پھر تہاڑ جیل میں دفنا دیں۔ اُن کی میتیں مانگنے پر ان پر گولیاں چلائی۔ تو پھر کیا ان مظلوموں سے آ پ یہ توقع کریں کہ وہ آپ کی سفاک اور ظالم فوج پر خود کش حملے نہ کریں گے۔جناب ایک عرصہ سے لوگ سوچ رہے تھے کہ جب سب راستے بند ہو جائیں گے توکشمیری تنگ ہو کر خود کش حملے شروع کر سکتے ہیں جس کی یہ ابتداء ہے۔

دیکھے آگے آگے ہوتاہے کیا؟ آپ کو پاکستان میںآپ کی جاری کی ہوئی اعلانیہ دہشت گردی کو یاد رکھنا چاہیے۔جس کا ثبوت آپ کا پھانسی کی سزا پانے والا حاضر سروس نیوی کا کمانڈر گلبھوشن یادیو کا مقدمہ بین الاقوامی عدالت انصاف میں بھگت رہا ہے۔دہشت گرد مودی صاحب! آپ کو چاہیے کہ گیڈر بھپکیوں دینے سے پہلے اپنی دہشت گردی کو ختم کرو۔ آزادی مانگنے والی قوموں کی نسل کشی کرنے کے بجائے ان کے حق کو تسلیم کرو۔ تمھارے وزیر اعظم جواہر لال نہرو صاحب نے کشمیریوں سے دنیا کے سامنے وعدہ کیا تھا کہ ان کو حق خودارادیت دے گا۔اپنے وعدے کا پاس رکھو اورکشمیریوں کی نسل کشی کرنے کی بجائے ان کو ان کا جائز حق دو ورنہ مکافات عمل کے لیے تیار رہو۔

Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Car Bomb Blast in Kashmir

Share this:
Abdul Aleem Khan
Previous Post نیب نے عبدالعلیم خان کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کر دیا
Next Post اہل پاکستان ۔۔ پاک سر زمین پر محمد بن سلمان کے منتظر
Mohammed Bin Salman

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.