geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب اور چین کے بیچ 12 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

February 23, 2019 0 1 min read
Saudi Arabia - China Agreements
Share this:

Saudi Arabia - China Agreements

بیجنگ (جیوڈیسک) بیجنگ میں سعودی عرب اور چین کی اعلی کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور چینی نائب وزیراعظم ہین ژینگ نے کی۔ ااس دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے حوالے سے 12 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

معاہدوں میں دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان سمندری نقل و حمل کا سمجھوتا شامل ہے۔ اس کے علاوہ توانائی اور سرمایہ کاری کے میدان میں تعاون کے لیے اولین ترجیحات کے منصوبوں میں پیش رفت کے واسطے توانائی ، صنعت اور معدنی دولت کی وزارتوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

چین اور سعودی عرب کے بیچ تجارت کو آسان بنانے کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کے واسطے چینی وزارت تجارت اور سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے درمیان دستخط ہوئے۔

مزید برآں سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ اور چینی وزارت خزانہ کے درمیان حکومتی قرض کے سمجھوتوں پر بھی دستخط ہوئے۔ ان سمجھوتوں کے مقاصد میں چین کے شہر یانبیان میں تین ہسپتالوں کی تعمیر اور تیاری کے علاوہ چین میں زلزلے سے متاثرہ تین شہروں کی بحالی اور تعمیر نو ہے۔

سائبر کرائمز کے انسداد کے میدان میں تعاون کے لیے سعودی وزارت داخلہ اور چینی وزارت برائے جنرل سکیورٹی کے درمیان سمجھوتے پر دستخط کیے گئے۔

قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں سعودی جنرل انویسٹمنٹ فنڈ اور چینی نیشنل اتھارٹی برائے توانائی کے درمیان سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔

اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے سعودی ریاستی سکیورٹی کی پریذیڈنسی اور چینی وزارت برائے جنرل سکیورٹی کے درمیان معاہدہ طے پایا۔

انٹلیکچوئل پراپرٹی کے شعبے میں Saudi Authority for Intellectual Property اور چین میں National Intellectual Property Administration کے درمیان تعاون کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی سرمایہ کاری میں شریک ہونے کے لیے سعودی کمپنی ایکوا پاور اور چینی سلک روڈ فنڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

مزید برآں چین میں جی جیانگ پیٹرو کیمیکلز کے منصوبے میں سعودی ارامکو کمپنی کی جانب سے 9% کی شراکت داری کے حصول کے لیے تعاون کے ایک سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔

سعودی ارامکو نے نارتھ چائنا انڈسٹریل کمپنی اور چین چنگ انویسٹمنٹ کمپنی کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کیے۔ اس کا مقصد کیمیکل انڈسٹریز اور مائیکرو اینڈ میٹیرلز انجینئرنگ سے متعلق ایک مشترکہ کمپنی کا قیام ہے۔

Share this:
Tunisian Parliament
Previous Post تیونس : “اسلامی شناخت” نے پارلیمنٹ کو تقسیم کر دیا
Next Post متنازع کتاب: فوج کی انکوائری مکمل، اسد درانی کی پنشن اور مراعات ختم
Asad Durani

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.