geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت : ریاست آسام میں زہریلی شراب پینے سے 93 افراد ہلاک، 200 اسپتال داخل

February 24, 2019 1 1 min read
People Dead
Share this:

People Dead

گوہاٹی (جیوڈیسک) بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں زہریلی شراب پینے سے ترانوے مزدور ہلاک اور کم سے کم دو سو زخمی ہوگئے ہیں۔

آسام کے دو اضلاع میں زہریلی شراب پینے سے گذشتہ دو روز میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ضلع گولاگھٹ کے ڈپٹی کمشنر ڈھیرن ہزاریکا نے بتایا ہے کہ ان کے ضلع میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد اٹھاون ہوگئی ہے اور پچھتر متاثرہ افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔انھوں نے مزید بتایا ہے کہ جمعرات کی شب غیر قانونی تیار شدہ شراب پینے کے بعد لوگوں کی حالت غیر ہونا شروع ہوگئی تھی۔

اس کے ساتھ واقع ضلع جورہٹ میں ایک مقامی عہدہ دار نے بتایا ہے کہ وہاں ’’ شاندار شراب‘‘ کے نام سے اس زہریلے مشروب سے پینتیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دونوں واقعات میں مرنے والوں میں عورتیں بھی شامل ہیں ۔مہلوکین اور مجروحین نزدیک واقع چائے کے کھیتوں میں کام کرتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں داخل بعض متاثرین کی حالت تشویش ناک ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔گولاگھٹ کے محکمہ صحت کے جائنٹ ڈائریکٹر رتل بوردولوئی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ’’ متاثرہ افراد کو نہایت تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔وہ قے پر قے کررہے تھے ،ان کے سینے میں درد تھا اور سانسیں اکھڑی ہوئی تھیں‘‘ ۔

ریاست آسام کے وزیراعلیٰ سربانندا سونوال نے ان دونوں واقعات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ریاستی پولیس نے ایک شخص کو زہریلی شراب فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ آبکاری کے دو اہلکاروں کو زہریلی شراب کی فروخت روکنے کے لیے پیشگی حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس میں بے نامی ذرائع کے حوالے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سے زیادہ بتائی گئی ہے۔تاہم ان کا کہنا ہے ہلاکتوں کی حقیقی تعداد کے تعیّن کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے دیہی علاقوں میں دیسی ساختہ سستی شراب کا ا ستعمال عام ہے ۔اس میں تیار کنندگان عام طورپر الکوحل کی انتہائی زہریلی شکل میتھانول کو ملا دیتے ہیں ۔ان کا مقصد اس شراب کو تیز کرنا ہوتا ہے لیکن ایسی شراب زیادہ مقدار میں پینے سے بندہ بینائی سے محروم ہوسکتا ہے ،اس کا جگر کام کرنا چھوڑ دیتا ہے اور پھر اس کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

بھارت میں ہر سال ایسی دیسی ساختہ شراب پینے سے سیکڑوں ا فراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ آسام میں ان ہلاکتوں سے صرف دو ہفتے قبل دو شمالی ریاستوں اتر پردیش اور اتار کھنڈ میں زہر آلود شراب پینے سے کم سے کم ایک سو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔بعض ریاستوں نے دیسی ساختہ شراب کی فروخت پابندی عاید کررکھی ہے لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے اس کی فروخت بند ہونے کے بجائے بڑھ گئی ہے کیونکہ اس کی تیاری پر کوئی سخت قدغن عاید نہیں ہے۔

Share this:
Pakistan Stock Exchange
Previous Post ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 470 پوائنٹس کی کمی
Next Post سوڈان : ریاست جزیرہ کے گورنر محمد طاہر عائلہ وزیراعظم نامزد
Omar Hassan Al-Bashir

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.