geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حالیہ کشیدگی میں عوامی یکجہتی

March 7, 2019 0 1 min read
Pak India Tension
Share this:

Pak India Tension

تحریر: شہزاد حسین بھٹی

پاکستان اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور ہمارا دشمن کہیں تو ہمارے سامنے ظاہر ہے جیسے حالیہ واقعات کے بعد انڈیا اور اسرائیل کا نام سامنے آیا جب کہ کچھ معاملات میں ہمارا دشمن پوشیدہ ہے جس میں کچھ ایسے بد نصیب بھی شامل ہیں جو ہمارے اندر رہ کر ہی ہمیں نقصان پہنچانے کے در پے ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج میں اتنی قابلیت ہے کہ وہ دونوں محاذوں پہ لڑ سکیں۔ لیکن ایک بات جو نہایت حیران کن ہے کہ جنگیں کبھی بھی فوج نہیں لڑتی ۔ اگر ایسا ہوتا تو سوویت یونین کبھی بھی شکست سے دوچار نہ ہوتی۔ اور شکست کے بعد اپنے ٹکڑے کروا لینا بھی یقینی طور پہ ایسا زخم ہے اُن کا جو کبھی مندمل نہیں ہو سکتا۔ اسی پیرائے میں پاکستان کے معروضی حالات کو رکھ کے دیکھیے تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ پاکستان میں بھی فوج تن تنہا کچھ نہ کر پاتی اگر عوام کی طاقت ان کے ساتھ نہ ہوتی۔ سوات آپریشن ہو یا وزیرستان میں کاروائیاں ہر جگہ پہ عوام نے فوج کا شانہ بشانہ ساتھ دیا اور کامیابی کو یقینی بنایا۔

بھارت نے بالاکوٹ میں ایک متنازعہ آپریشن کیا جس کی تصدیق ابھی تک مشکوک ہے اور بھارتی ائیر چیف کے حالیہ متنازعہ بیان کے بعد تو اس آپریشن کے حوالے سے شکوک نے مزید جنم لیا ہے۔ بقول ان کے ائیر چیف کے کہ ہم لاشیں گنتے نہیں لیکن ہم نے حملہ بالکل درست جگہ پر کیا ہے ۔ لیکن حیران کن امر یہ ہے کہ عالمی میڈیا کے ساتھ ساتھ اب عالمی تحقیقاتی غیر جانبدار ایجنسیاں و ادارے بھی بھارت کے ان دعوئوں کی قلعی کھول رہے ہیں۔ اور کچھ بعید نہیں کہ مستقبل قریب میں جب انتخابات عروج پہ ہوں بھارت کے اندر سے بھی اس حوالے سے حقائق سامنا شروع ہو جائیں۔ اور جس طرح اپوزیشن جماعتوں نے وہاں مودی کے خلاف اتحاد کر رکھا ہے یہ بعید بھی نہیں۔ بغض پاکستان میں بھارت ہر حد پھلانگنے کو تیار ہے لیکن پاکستان کے ردعمل نے نہ صرف خود بھارت کو ششدر کر دیا ہے بلکہ بھارت کے کچھ ظاہری اور کچھ پوشیدہ اتحادی بھی انگشت بدندان ہیں کہ اُن کے ساتھ یہ ہوا کیا ہے۔

حالیہ واقعات کو دیکھ لیجیے۔ پاکستان کی عوام ایک مٹھی کی طرح بند طاقت جیسے پاک فوج کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ اور بالاکوٹ پہ بھارتی طیاروں کے پے لوڈ گرانے کے بعد بھی جو عوامی غصہ سامنے آیا وہ بھی حقیقت میں اپنی مسلح افواج پہ یقین ہی تھا کہ عوام جانتے ہیں کہ افواج کس قابل ہیں اور قابلیت ہوتے ہوئے پاکستانی عوام کا سوال تھا کہ کاروائی کیوں نہیں کی گئی۔ لیکن حالات و واقعات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے جب پاکستان نے ردعمل دیا تو عوام میں نہ صرف خوشی کی لہر دوڑ گئی بلکہ وہ مسلح افواج کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔ اور ایک لمحہ صورت حال ملاحظہ کیجیے کہ ایک جانب بھارت ہے جہاں اپوزیشن جماعتیں اپنی حکومت کے لتے لے رہی ہیں۔ اور اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے راہنما راہول گاندھی سمیت تمام اپوزیشن رہنما مودی کے دعوئوں کی قلعی کھول رہے ہیں تو دوسری جانب پاکستان ہے جہاں عوام اور عوامی نمائندے اپنی مسلح افواج اورحکومت کے ساتھ مسلسل نہ صرف کھڑے ہیں بلکہ وہ بھارت کو یہ پیغام بھی دے رہے ہیں کہ وہ نہ تو ہمارا اتحاد توڑ سکے گا نہ اُس میں اتنی ہمت ہے کہ وہ ہمیں ترقی کے راستے سے ہٹا سکے۔

ایوان میں اپوزیشن راہنمائوں کی تقاریر ہوں یا عوامی اجتماعات میں سیاستدانوں کے خطابات ، کسی بھی فورم پہ ایک بھی شخص ایسا نہیں جو اس وقت مسلح افواج کے ساتھ نہ ہو۔ اور پاکستان سے آپ کو ڈھونڈنے سے بھی کوئی آواز ایسی نہیں ملے گی جو اپنی افواج یا موجودہ حکومت کے خلاف کوئی بات کر رہی ہے۔ جب جنگ کی سی صورت حال پید اہوئی تو پورے ملک میں اتحاد کا عملی نمونہ سامنے نظر آیا کہ سیاستدانوں اور عوام نے اپنے باہمی اختلافات پس پشت ڈال دیے اور ملکی دفاع کے لیے یکجان ہو گئے۔

دنیا کی تاریخ اٹھا کے دیکھ لیجیے۔ جہاں بھی جنگ اپنے عوام پہ مسلط کی گئی کہ کسی بھی فریق کے خلاف ایسی محاذ آرائی کی گئی کہ اپنے ملک کے عوام بد حالی کا شکار ہو جائیں اور عوام کے دل فوج کے ساتھ نہ ہوں وہاں جنگ میں کامیابی کی خواہش بھی دیوانگی ثابت ہوئی۔ لیکن 65جیسی مثالیں سامنے رکھیے کہ جہاں عوام کی طاقت اپنی افواج کے ساتھ ہوں وہاں پہ نہ صرف اپنے سے کئی گنا دشمن کا مقابلہ بھی کر لیا گیا بلکہ ملک بھی ترقی کی راہ پہ گامزن رہا۔ اور وقت دیکھے گا کہ اب بھی پاکستان کے خلاف ریشہ دوانیاں کرنے والے افراد، ادارے، ممالک تاریخ میں اپنے کردار کا جب مستقبل میں مشاہدہ کریں گے تو انہیں اپنی چالوں پہ افسوس ہو گا کہ انہوں نے کس ملک کو للکارا تھا۔
Shahzad Hussain Bhatti

تحریر: شہزاد حسین بھٹی

Share this:
Women's Rights
Previous Post حقوق نسواں اور پانچ عورتیں
Next Post عالمی یوم نسواں اور خواتین کا استحصال
World Women Day

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.