geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    صحت و تندرستی
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Ukraine's Drone Campaign Against Russian Data Centers Rattles Kremlin's Digital Infrastructureیوکرین کے ڈرون حملے: روسی ڈیٹا سینٹرز پر نئی جنگ کا محاذ
    • Sophie Adenot Returns to Earth After Record-Breaking 235 Days in Spaceسوفی ایڈینو کا ریکارڈ مشن: 235 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بلاول کا انتہاپسندانہ سوچ رکھنے والے 3 وفاقی وزراء کو برطرف کرنے کا مطالبہ

March 14, 2019 1 1 min read
Bilawal Bhutto
Share this:

Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتہاپسندانہ سوچ رکھنے والے 3 وفاقی وزراء کو برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان حکومت میں انتہا پسندا سوچ رکھنے والے وزراء کی موجودگی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ کم از کم 3 حکومتی وزراء ایسے ہیں جو کالعدم تنظیموں سے ہمدردی رکھتے ہیں، مجبور کیا تو ان کا نام بھی لے لوں گا کیوں کہ ایک وزیر نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے پر ملک دشمنی کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا وزیر انتخابی مہم کے دوران کھلے عام کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں سے ملتا رہا اور تیسرا وزیر جہادی تنظیموں کے ٹریننگ کیمپ سے منسلک رہا ہے، جب تک یہ سوچ حکومت میں موجود ہے ، کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی مشکوک رہے گی۔

پی پی چیئرمین کا نیب کے حوالے سے کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو میں فرشتے کو بھی چیئرمین بنایا تو وہ بھی پولیٹکل انجنیئرنگ ہی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیس سندھ کا، ملزم سندھ کا، اکاؤنٹس سندھ کے مگر کیس پنڈی میں چلے گا، جعلی اکاؤنٹس کیس کی منتقلی حدود کے اصول کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کہ تفتیش میں تاخیر کو انسانی حقوق کا معاملہ بنا کر از خود نوٹس لیا گیا اور کیس پنڈی کیوں لے جایا جا رہا ہے؟ پنڈی میں ایسا کیا ہے؟

بلاول بھٹو زرداری کے مطابق نیب پولیٹکل انجنیئرنگ کا ادارہ ہے، فرشتے کو بھی وہاں چیئرمین بنا دیا جائے تو وہ بھی پولیٹکل انجنیئرنگ ہی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بے نامی اکاؤنٹس کو ہی دیکھ لیں کیا یہ سیاسی انجینئرنگ نہیں ہے ؟ اس ساری کارروائی سے سیاسی انجینئرنگ کاپیغام جا تا ہے، قانون میں بیلنسنگ کا کوئی تصور نہیں ہے اور یہ نہیں کہہ سکتے کہ بیلنس کرنا ہے، اس لئے جے آئی ٹی بنائی ہے، میرے ساتھ بھی نا انصافی ہورہی ہے اور سیاسی انجینئرنگ کے تحت مجھے کیس میں گھسیٹا جا رہا ہے۔

پی پی چیئرمین وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے لیکن اسپیکر سندھ اسمبلی کو گرفتار کرلیتے ہیں، کالعدم تنظیموں کو وسائل سے زیادہ اثاثے بنانے پر کارروائی نہیں کرسکتے؟

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے اثاثے کہاں سے آتے ہیں؟ اس پر تو ذرا جے آئی ٹی بٹھائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جب سے سیاست میں ہوں دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے خلاف آواز اٹھارہا ہوں، آپ اپوزیشن کو کیسے قائل کریں گے کہ آپ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں؟

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ منتخب وزیراعظم کو پھانسی اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کچھ نہیں؟ آپ تین بار وزیراعظم رہنے والے کو گرفتار کرسکتے ہیں لیکن کالعدم تنظیم والوں کو نہیں۔

پیپلزپارٹی ڈلیور نہیں کرسکتی، یہ غیر جمہوری جماعتوں کابیانیہ ہے، پی پی چیئرمین
ان کا کہنا ہے کہ یہ پیپلز پارٹی کا نہ گورننس میں مقابلہ کرسکتے ہیں اور نہ سیاست میں، یہ غیر جمہوری طاقتوں کے پراپیگنڈے کے ذریعے کامیاب نہیں ہوسکتے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ڈلیور نہیں کرسکتی، یہ غیر جمہوری جماعتوں کابیانیہ ہے، دھونس، دھمکی، تشدد اور دھاندلی کے باوجود پیپلزپارٹی سندھ سے تیسری بار کیسے منتخب ہوئی؟

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کی تاریخ میں سب سے بڑے اور تاریخی کام کیے ہیں، پاکستان بننے کے بعد دریائے سندھ پر صرف 5 پل تھے لیکن پیپلزپارٹی کے ادوار میں دریائے سندھ پر 5 مزید پل بنائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے خاموشی اختیار نہیں کی جدوجہد کے سارے آپشنز رکھے ہیں، بھارت سے جنگ کے خطرے کے پیش نظر قومی ا تحاد کا مظاہرہ کیا تھا لیکن لگتا ہے کہ وزیراعظم کو قومی اتحاد کی ضرورت نہیں، ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملکی مفاد میں احتجاج کو مؤخر کیا ہے کیوں کہ ہماری سوچ سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کی ہے ،بلاول بھٹوزرداری

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاق سندھ کی ترقی روکنا چاہتا ہے اور وفاق سندھ کو پانی نہیں دیتا بلکہ سندھ سے پیدا ہونے والی گیس بھی وفاق نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہر کارکن 18 ویں ترمیم، جمہوریت اور معاشی و انسانی حقوق کے دفاع کیلئے جیل جانے کو تیار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم جیل بھرو تحریک چلانے کیلئے تیار ہیں، ہم آپ کی جیلوں، دھمکیوں اور دباؤ کے حربوں سے نہیں ڈرتے، آپ کب سیکھیں گے؟ ہم اصولوں پر کھڑے اور عوام کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

Share this:
Masood Azhar
Previous Post چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد پھر ویٹو کر دی
Next Post پاکستان اور بھارت کا کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کا دوسرا دور 2 اپریل کو طے
Kartarpur Negotiations

Related Posts

Pakistan Army Hits Back After Afghan Taliban Border Firing in Kurram

پاک فوج کا افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ پر منہ توڑ جواب، شیپولہ بیس کیمپ مکمل تباہ

October 18, 2026
Bilawal Bhutto Zardari Honors Karsaz Martyrs, Declares October 18 a Black Day in Pakistan's History

بلاول بھٹو کا کارساز سانحے کے شہداء کو خراج عقیدت، 18 اکتوبر کو تاریخ کا سیاہ دن قرار دے دیا

October 18, 2026
KP Police Seek 120% Security Allowance and Rs13.87 Billion Boost for Weapons and Gear

خیبر پختونخوا پولیس کا بھاری مطالبہ: سکیورٹی الاؤنس اور 13.87 ارب روپے اضافی فنڈز کی درخواست

October 18, 2026
Imran Abbas Steps Away From TV Dramas to Build a Tower Near Islamabad Airport

عمران عباس نے ٹی وی اداکاری چھوڑ دی، اب اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ کاروبار پر توجہ

October 18, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.