geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 5, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Two Wheels, New Worries: The Hidden Stress of the Urban Cycling Boomسائیکلنگ کی سہولت یا خوف؟ فرانسیسی شہروں میں سائیکل سواروں کی بڑھتی پریشانیاں
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آسٹریلیا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

March 25, 2019 1 1 min read
Australia
Share this:

Australia

شارجہ (جیوڈیسک) دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پاکستان کا 285 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 48 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔

اوپنر امام الحق پہلے اوور کی پانچویں گیند پر رچرڈسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے جس کے بعد شان مسعود اور حارث سہیل نے 35 رنز کی شراکت قائم کی تو شان بھی 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تیسری وکٹ پر 52 رنز کی شراکت کے بعد حارث سہیل بھی 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ عمر اکمل بھی 16 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

محمد رضوان اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کے بدولت قومی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بناسکی۔ محمد رضوان 115، شعیب ملک 60 اور حارث سہیل 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے رچرڈسن، کولٹر نیل نے 2،2 جب کہ لیون، زمپا اور فنچ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کے 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز عثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے کیا اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 209 رنز بنائے تاہم عثمان خواجہ 88 رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار ہوئے، میکسویل بھی 19 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

ایرون فنچ اور عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے 48 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کیا۔ کینگروز کو 5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں 0-2 کی سبقت حاصل ہے۔

ایرون فنچ 133 رنز بناکر ناقابل شکست رہے اور یہ ان کی سیریز میں مسلسل دوسری سنچری ہے جب کہ عثمان خواجہ 88 رنز بناسکے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم میں محمد عامر کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا لیکن وہ اپنے کیرئیر کے پہلے میچ میں کوئی وکٹ نہ حاصل کرسکے۔

آسٹریلیا نے سیریز کے پہلے میچ میں بھی گرین شرٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Share this:
Bilawal Bhutto
Previous Post بائوجی، گدھ اور بلاول
Next Post کیا دنیا میں سونے کی قلت ہونے والی ہے؟
Gold

Related Posts

UNICEF Warns Attacks on Water Systems in Conflict Zones Have Tripled Since 2021

تنازعات میں پانی کے نظام پر حملے تین گنا بڑھ گئے، یونیسف کی سنگین انتباہ

November 5, 2026
Hong Kong Court Hands Joshua Wong 10 More Years in Prison Under Security Law

ہانگ کانگ: جوشوا وونگ کو مزید 10 سال قید کی سزا، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت

November 5, 2026
Westminster Palace at Risk of Notre-Dame-Style Disaster, MPs Warn

ویسٹ منسٹر پیلس: نوٹر ڈیم جیسے بڑے حادثے کا خدشہ، برطانوی ایم پیز کی سنگین وارننگ

November 5, 2026
Democrats Warn Tech Giants: "Prepare Your Lawyers" as Data Center Probes Loom

امریکی وسط مدتی انتخابات: ڈیٹا سینٹرز اور اے آئی کمپنیوں کے لیے بڑا خطرہ

November 5, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.