geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان: خوراک کی کثرت کے باوجود بچے غذائی قلت کا شکار

March 25, 2019 0 1 min read
Mithi Children
Share this:

Mithi Children

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے، جو سالانہ لاکھوں ٹن گندم اور چاول بیرونی ممالک کو فروخت کرتے ہیں لیکن دوسری جانب یہ ان ممالک کی فہرست میں بھی آگے ہے، جہاں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ آخر ایسا کیوں ہے؟

اپنے سات ماہ کے بچے کی زندگی اور موت کے خوف میں مبتلا ایک ماں ہسپتال میں بچوں کے خصوصی وارڈ کی طرف بھاگ رہی ہے۔ بچے کی آنکھیں اندر دھنس چکی ہیں اور وزن بھی عام نوزائیدہ بچوں کی نسبت کم ہے۔ یہ بچہ ایک ایسے ملک میں غذائی قلت کا شکار ہے، جہاں خوراک کی کمی نہیں ہے۔ پاکستان میں پیدا ہونے والے ہسپتال میں لائے جانے والے اس بچے کا وزن 2.5 کلوگرام ہے۔ عمومی طور پر اس عمر میں ایک صحت مند بچے کا وزن اس سے تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔ نیوز ایجنسی ایے ایف پی کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں نومولود بچوں کی اموات اور غذائی قلت کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

پاکستانی صوبہ سندھ کے علاقے مٹھی کے سول ہسپتال کے ڈاکٹروں کے لیے یہ کوئی انوکھا کیس نہیں ہے۔ صوبہ سندھ میں لاکھوں افراد کی یومیہ آمدنی ایک ڈالر سے بھی کم ہے۔ اس ہسپتال میں امراض اطفال کے ماہر ڈاکٹر دلیپ کمار کا نیوز ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے پاس روزانہ کی بنیادوں پر ڈیڑھ سو سے ڈھائی سو کے درمیان بیمار بچوں کو لایا جاتا ہے اور ان کا تقریبا پانچواں حصہ غذائی قلت کا شکار ہوتا ہے۔

وارڈ میں غذائی قلت کے شکار نو دیگر بچوں کا بھی علاج جاری ہے۔ اپنے بچے کا ہاتھ سہلاتے ہوئے ایک پچیس سالہ ماں نذیراں کا کہنا تھا، ’’ہم کئی ڈاکٹروں کے پاس گئے ہیں لیکن اس کے باوجود اس کا وزن دن بدن کم ہو رہا ہے۔‘‘

دنیا میں غربت اور بھوک پر نظر رکھنے والے ادارے انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی ایف پی آر آئی) کے اندازوں کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی غذائی قلت کا شکار ہے یا پھر اسے ناقص غذا فراہم کی جاتی ہے۔

لیکن اس ملک میں خوراک کی کمی نہیں ہے۔ امریکی محکمہ زراعت کے اندازوں کے مطابق توقع تھی کہ پاکستان مئی سن 2018 سے اپریل سن 2019 پانچ لاکھ ٹن گندم اور 7.4 ملین ٹن چاول برآمد کرے گا۔ رواں ماہ کے آغاز پر پاکستانی اخبار ڈان نیوز نے ملک میں آلوؤں کی بہتات کے حوالے سے رپورٹ شائع کی تھی۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کا مسئلہ سماجی و اقتصادی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ خوراک موجود ہے لیکن عوام کی اس تک رسائی نہیں ہے۔ کراچی یونیورسٹی کے اپلائیڈ اکنامک ریسرچ سینٹر سے وابستہ سینئر ریسرچ معیشت دان ڈاکٹر عنبرین فاطمہ کہتی ہیں، ’’پاکستان میں فوڈ سکیورٹی کے چار اہم ستون ہیں۔ پہلا ہے اس کی دستیابی، پھر اس تک رسائی اور پھر استعمال اور استحکام۔‘‘ ان کا وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تھرپارکر میں ان چاروں کی کمی ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں یہ کسی نہ کسی حوالے سے موجود ہیں۔

ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی کا کہنا ہے، ’’گندم کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان کی کارکردگی اچھی ہے لیکن پاکستان اس کی ایک بڑی مقدار برآمد کر دیتا ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ’’پاکستان میں جو سب سے بڑا مسئلہ ہے وہ قوت خرید کا ہے۔‘‘ ان کے مطابق عام شہریوں کو خوراک تک رسائی کا مسئلہ درپیش ہے اور اگر رسائی ہو بھی تو شاید ان کے پاس خریدنے کے لیے پیسے ہی نہ ہوں۔ پاکستانی سرکاری ادارے پلاننگ ڈویژن کے سن 2017 میں کرائے گئے ایک سروے کے مطابق پاکستان کی چالیس فیصد آبادی کثیر الجہتی غربت کا شکار ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر کمار کا کہنا تھا، ’’بچوں میں غذائی قلت کی بنیادی وجوہات میں مسلسل متعدد بچوں کے پیدائش، کم عمری میں شادیاں، ماؤں میں آئرن کی کمی، ماؤں کا بچوں کو دودھ نہ پلانا اور کمزور امیونائزیشن ہیں۔‘‘

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں صرف اڑتیس فیصد مائیں ہی پہلے چھ ماہ تک بچوں کو اپنا دودھ پلاتی ہیں۔ اس شرح میں کمی کی وجوہات مقامی روایات، ماؤں پر کام کاج کا بوجھ اور مصنوعی دودھ فروخت کرنے والی کمپنیوں کی طاقتور مارکیٹنگ ہیں۔

Share this:
Teacher
Previous Post اپنی تنخواہ غریبوں میں بانٹ دینے والے ٹیچر کے لیے ایک ملین ڈالر انعام
Next Post پاکستان کے ہاتھ باندھ کر بھارت کو کھلا نہیں چھوڑا جا سکتا، میجر جنرل آصف غفور
Major General Asif Ghafoor

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.