geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اپنی تنخواہ غریبوں میں بانٹ دینے والے ٹیچر کے لیے ایک ملین ڈالر انعام

March 25, 2019 1 1 min read
Teacher
Share this:

Teacher

کینیا (جیوڈیسک) اپنی تنخواہ غرباء میں بانٹ دینے والے کینیا کے ایک گاؤں کے ایک سائنس ٹیچر کو دنیا کے سب سے منفرد معلم کے اعزاز اور ایک ملین ڈالر نقد انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے۔ یہ ٹیچر ویک اینڈز پر غریب طلبہ کو مفت پڑھاتے بھی ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق کینیا کے یہ استاد اتنی مطمئن زندگی گزارتے ہیں کہ وہ ہر ماہ ملنے والی اپنی تنخواہ کا زیادہ تر حصہ نہ صرف غریب لوگوں میں بانٹ دیتے ہیں بلکہ ہفتہ وار چھٹی کے دنوں میں بھی وہ غریب بچوں کو نجی طور پر مفت تعلیم دیتے ہیں۔

اب اسی بے لوث استاد کو ایک ملین ڈالر کے نقد انعام کی صورت میں ایک ایسے پرائز کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے، جو پوری دنیا میں صرف کسی ایک انتہائی منفرد معلم یا معلمہ کو دیا جاتا ہے۔

نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق اس افریقی ملک کے اس ٹیچر کا نام پیٹر تابیچی ہے اور وہ کینیا کے ایک نیم بنجر گاؤں پوانی میں پڑھاتے ہیں۔ تابیچی کے شاگردوں میں سے قریب ایک تہائی بچے یا تو یتيم ہیں یا پھر ان کے والدین میں سے صرف ایک ہی زندہ ہے۔ کینیا کا یہ علاقہ خشک سالی اور قحط سے بری طرح متاثر ہے۔

دولاکھ بیس ہزار اسکولوں کے باوجود پاکستان میں 20 ملین بچے اسکول نہیں جاتے۔ نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق سن 2010 سے ہر سال حکومت تعلیم کے بجٹ میں سالانہ15 فیصد اضافہ کر رہی ہے لیکن اب بھی بہت کچھ ہونا باقی ہے۔

اس گاؤں کے اسکول میں جتنے بھی کلاس رومز ہیں، ان کی حالت بہت بری ہے، تابیچی کے زیادہ تر طلبہ کی عمریں 11 اور 16 برس کے درمیان ہیں جبکہ اس پورے اسکول میں صرف ایک کمپیوٹر ہے اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی کبھی ہوتی ہے تو کبھی نہیں۔

پیٹر تابیچی کو جس انعام کے لیے منتخب کیا گیا ہے، وہ گلوبل ٹیچر پرائز کہلاتا ہے اور اس کے لیے اس سال دس ہزار سے زائد امیدواروں کے نام زیر غور تھے۔ اپنا یہ انعام وصول کرنے کے لیے کینیا سے جب پیٹر تابیچی دبئی پہنچے، تو یہ ان کی زندگی میں پہلا موقع تھا کہ وہ کسی ہوائی جہاز میں بیٹھے تھے۔

تابیچی کو آج اتوار کے روز جس تقریب میں یہ اعزاز دیا گیا، اس کی میزبانی معروف اداکار ہیُو جیک مین کر رہے تھے اور تقریب کے شرکاء میں خاص طور پر متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم بھی موجود تھے، جنہوں نے یہ گلوبل ٹیچر پرائز پیٹر تابیچی کو پیش کیا۔

ساتویں جماعت میں پڑھنے والی شیریں اور دسویں کلاس میں پڑھنے والے ان کے بھائی حسن نے کراچی کی سڑکوں پر رہنے والے بچوں کے لیے اسکول کھولا ہے۔ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے لیکن ہزاروں بچوں کے لیے سڑکیں ہی ان کا گھر ہیں۔

تابیچی کو یہ عالمی اعزاز دیے جانے کے موقع پر کینیا کے صدر کینیاٹا نے اپنے ایک پیغام میں کہا، ’’پیٹر تابیچی کی کہانی افریقہ کی کہانی ہے۔ تابیچی جیسے انسانوں اور اساتذہ کی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ افریقہ کے بہت اچھے دن زیادہ دور نہیں۔ تابیچی کی مثال ہماری بہت سی اگلی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال رہے گی۔‘‘

اب عارف والا تحصیل کی لڑکیاں ہر روز سائیکل پر اسکول آتی جاتی ہیں۔ سائیکل نے نہ صرف ان کو اعتماد دیا ہے بلکہ گاؤں کی گلیوں، کھیتوں اور سٹرکوں پر سائیکل چلا کر اسکول پہنچنے والی ان بچیوں میں آگے بڑھنے کی امید بھی پیدا کر دی ہے۔

یہ اعزاز وصول کرتے ہوئے پیٹر تابیچی نے کہا، ’’جب میں 11 سال کا تھا تو میری والدہ کا انتقال ہو گیا تھا۔ میرے والد ایک پرائمری اسکول کے ٹیچر تھے۔ انہوں نے بڑی محنت سے ہم بہن بھائیوں کو پڑھایا لکھایا بھی، ہماری تربیت بھی کی اور ساتھ ہی اپنی ملازمت بھی جاری رکھی۔‘‘

انتہائی دلچسپ بات یہ ہے کہ پیٹر تابیچی نے جب یہ انعام وصول کیا، تو ساتھ ہی انہوں نے تقریب کے شرکاء میں بیٹھے ہوئے مہمانوں میں سے ایک کی طرف اشارہ بھی کر دیا۔ یہ پیٹر تابیچی کے والد تھے۔ پیٹر تابیچی نے اپنے والد کو اسٹیج پر آنے کی درخواست کی اور جو اعزاز انہیں دیا گیا تھا، وہ انہوں نے اپنے والد کو تھما دیا۔ اس پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور تمام شرکاء احتراماﹰ کھڑے ہو گئے۔

گلوبل ٹیچر ایوارڈ ایک ایسا عالمی اعزاز ہے، جو تعلیم کے شعبے میں انتہائی منفرد خدمات انجام دینے والے کسی بھی استاد یا استانی کو ہر سال دیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز اپنی نوعیت کا سب سے زیادہ مالیت والا اعزاز بھی ہے، جو اس سال پانچویں مرتبہ دیا گیا۔ اس اعزاز کی حقدار کسی بھی شخصیت کا حتمی انتخاب دنیا کے مختلف ممالک کے سرکردہ اساتذہ، صحافیوں، کاروباری شخصیات اور سائنسدانوں پر مشتمل کمیٹیاں مشترکہ طور پر کرتی ہیں۔ گلوبل ٹیچر پرائز پہلی بار 2015ء میں دیا گیا تھا۔

Share this:
Shah Mehmood Qureshi
Previous Post بھارت میں الیکشن تک اتار چڑھاؤ دکھائی دے گا: وزیر خارجہ
Next Post پاکستان: خوراک کی کثرت کے باوجود بچے غذائی قلت کا شکار
Mithi Children

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.