geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Two Wheels, New Worries: The Hidden Stress of the Urban Cycling Boomسائیکلنگ کی سہولت یا خوف؟ فرانسیسی شہروں میں سائیکل سواروں کی بڑھتی پریشانیاں
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فرشتہ صفت سیاستدانوں کی تلاش

March 27, 2019 1 1 min read
Nawaz Sharif - Asif Zardari - Imran Khan
Share this:

Nawaz Sharif - Asif Zardari - Imran Khan

تحریر : رائو عمران سلیمان

جنرل ضیاء الحق کی قیادت میں ایک کیبنٹ میٹنگ کے دوران تمام ملٹری ڈکٹیٹر،مارشل لاء ایڈمنسٹریٹرسمیت بہت سے دوسرے لوگ بھی بیٹھے تھے ،اس وقت جنرل ضیاء الحق نے اپنی ایک انوکھی خواہش کا اظہا کیا اور کہاکہ میرا خیال ہے کہ لوگوں کو ہم سے بہت سی شکایات ہیں کہ تمام پاور ہمارے پاس موجود ہے اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ ایک ایسی باڈی”مجلس شوریٰ” کی ہوجس میں تمام صوبوں کے ایسے لوگ شامل ہو جس میں مندرجہ زیل خوبیاں ہو جن کو دیکھتے ہوئے لوگ ان کی باتوں پر یقین کرسکیں،جو عوام کو اس گمان سے نکالنے کا کام کرسکیں ،جنرل ضیاء الحق کے ہاتھ میں فرشتہ صفت انسانوں کی تلاش میں بنائی گئی ایک لسٹ موجود تھی اوراس محفل میں بیٹھے جنرلز کو جو گورنر بھی تھے کہا کہ اپنے اپنے صوبوں سے مجھے یہ لوگ تلاش کرکے دیں جن میں یہ تمام خوبیاں موجود ہو۔لسٹ میں لکھی پہلی خوبی یہ تھی کہ اس شخص نے کبھی شراب نہ پی ہو،نمبر دو کہ کبھی وہ آدمی غیر شرعی معاملات میں نہ پھنسا ہو ،اور نمبر تین کہ صوم وصلوة کاپابند ہو ، اس حکم نامے کے ساتھ ہی جنرل ضیاالحق نے کہاکہ مجھے یہ تمام خوبیوں والے آدمی تین ہفتوں کے اندر اندر چاہیے اس موقع پر جنرل ضیاء الحق کے ساتھ ہی بیٹھے جنرل فضل حق نے لب کشائی کی کہ جہاں تک میری لسٹ کا معاملہ ہے اس میں آپ تین ہفتے کی دیری کا انتظار نہ کریں بلکہ میں ابھی ہی آپ کو بتادیتاہو ں کہ میرے صوبے میں ان تمام خوبیوں والا کوئی بھی بندہ موجود نہیں ہے۔

جنرل فضل حق نے کہاکہ آپ نے مجھے بنایا ہوا ہے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹراور میں گورنر بھی اور چیف منسٹر بھی ہوں تو کیا آپ نے مجھ میں یہ تمام خوبیاں دیکھ کر یہ سب کچھ بنایا تھا؟ جنرل فضل حق نے کہاان میں سے کونسا ایسا عیب ہے جو مجھ میں نہیں ہے پھر بھی آپ نے مجھے اس منصب پر فائز کیاہواہے ؟ جنرل فضل حق نے کہاکہ یہ جو آپ کی کیبنٹ میٹنگ بیٹھی ہوئی ہے اب زرا میں ان کا بھی تعارف کرواتا چلوں!! یہ جو فلاں صاحب بیٹھے ہیں ان میں کیا یہ تمام خوبیاں موجود ہیں ؟ جنرل فضل حق صاحب جب باری باری باقی لوگوں کی طرف آنے لگے تو جنرل ضیاء الحق صاحب نے انہیں مزید بولنے سے روک دیا وہ سمجھ گئے کہ یہ اب کسی کو نہیں چھوڑیں گے اور سب کا ہی زکر خیر کرکے رہیںگے اور انہیں خاموش رہنے کا کہتے ہوئے کہا کہ فضلی فضلی تم کبھی سنجیدہ نہیں ہوتے۔

جن فرشتہ صفت خوبیوں والاسابق یا موجودہ عوامی نمائندہ ڈھونڈنے کے لیے جنرل ضیاء الحق صاحب بے چین تھے آج کل ایسا ہی لیڈر ڈھونڈنے کے لیے ہماری میڈیااور عوام بے چین دکھائی دیتی ہے فی الحال اس وقت تمام بدکرداریاں جس انداز میں آصف علی زرداری اور میاں نوازشریف کے نام سے لگائی جارہی ہیں اس پر سب کو ہی ایک اعتماد سا ہوچلاہے۔ اور جس لسٹ کو جنرل ضیاء الحق نے اپنی خواہش کے مطابق تیارکیاتھااس کی کابینہ شاید حکومتی بینچوں پر بیٹھی ہے جو یقیناً سارے کے سارے دودھ کے دھلے سیاستدانوں پر مشتعمل ہے جو اپنی مجلس شوریٰ کے لیے جنرل ضیاء الحق کو درکار تھی ، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ شریف خاندان اور زرداری خاندان نے قومی خزانے کو نقصان نہ پہنچایاہومگر معاملہ ان دونوں خاندانوں کا ہی نہیں ہے بلکہ ان لوگوں کو بھی شامل تفتیش کرنا چاہیے جو ان کی حکومتوں کے دوران ان کی کابینہ کاحصہ رہے اور جن میں سے پچاس فیصد سے زیادہ لوگ آج دودھ کی دھلی حکومت میں اپنی اپنی گزشتہ سے پیوستہ ذمہ دارویوں کو اداکرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

جنرل فضل حق نے جس انداز میں ایک بڑے جنرنیل کے سامنے حق بات کہی تھی لگتا ہے آج پاکستان میں کوئی بھی ایک آدمی ایسا نہیں ہے جو اچھے اور برے سیاستدان کی تشریح اس انداز میں کرسکے جنرل ضیا نے پاکدامنوں کی مجلس شوریٰ کا انتخاب اس لیے کرنے کی ٹھانی کہ ان کی نظر میں وہ لوگ عوام کو زیادہ اچھے طریقے سے سمجھاسکیں گے کہ عوام حکومت کے لیے جو سوچ رہے ہیں ایسا ہرگز نہیں ہے ۔جبکہ وہ لوگ جوصوبے میں بیٹھ کر عوام کی اصلاح کرینگے وہ لوگ نہ تو شرابی ہونگے نہ ہی زانی اور بدکردار ہونگے اور سب سے بڑھ کر صوم وصلوة کے مکمل پابند ہونگے اب سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ اس زمین پر ایسے لوگوں کو ڈھونڈے تو کہاں جاکر ڈھونڈیں۔

کیا ہمارے منتخب ایوانوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جن پر بلکل ایسے ہی اعتبارکیاجاسکے کہ یہ سچے ہیں اور ہمارے لیے ہمیشہ حق گوئی کا راستہ اختیارکرتے ہوئے وہ تمام وعدے پورے کررہے ہیں جو انہوںنے انتخابات سے قبل کیے یعنی ایک کروڑنوکریاں پچاس لاکھ مکانات ،قرضے سے نجات ،مہنگائی نہیں کرینگے ، اور ایک ایسی اسلامی ریاست کی طرز پر حکومت بنائینگے جو مدینے کی ریاست کی طرز پر ہوگی یعنی ، کسی کمر عمر حافضے قران کی بجائے فحش اداکارہ کوقومی اعزاز سے بھی نہیں نوازیں گے،2013میں 126دن کا تاریخی دھرنا پی ٹی وی پر حملہ اوراربوں روپے کا معاشی نقصان کس نے کیا،آج جب کوئی اور اس قسم کا مجمع اکھٹاکرنے کا کہتا ہے تو کہاجاتاہے کہ حکومت اس قسم کی سوچ والوں کو اسلام آباد میں کنٹینر بھی مہیا کریگی ،پوچھنا یہ ہے کہ تحریک انصاف کہتی ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنے لیڈروں کو سزائوں سے بچانے کے لیے یہ سب کچھ کررہی ہے اس وقت تحریک انصاف بھی تو اقتدار کے لیے ایسا کررہی تھی ایک منتخب حکومت وزیراعظم پر کیاکیا دبائو نہیں ڈالا گیا استعفیٰ کے لیے اس لیے کہ وہ کرسی چھوڑے گا تو ہم اس پر بیٹھ جائینگے اگر وہ وزیراعظم اس وقت عوام کو کچھ نہیں دینے کے قابل تھا تو کیا آج آپ اس کرسی پر ہیں۔

پوچھنا یہ ہے کہ وہ وعدے اب کب پورے ہونگے ؟ جو نوازشریف کو گھربھیجنے اور اقتدار بنانے کے لیے عوام سے کیئے گئے ،ایک سوال اور بھی بنتاہے ۔مجرم نوازشریف اور زرداری ہی کیوں ہیں ؟ کیا کبھی اس اسپیکر پنجاب اسمبلی سے سوال ہوگاجو اسی نوازشریف اور شہباز شریف کو اپنے کاندھے پر بٹھا کر داتا دربار کی حاضری لگوانے کے لیے آیا کرتاتھا، کیا کچھ سوالات ان حکومتی وزرا سے پوچھے جائینگے جو ہر دور میں ہی پارلیمنٹ میں پہنچ جاتے ہیں جن کے ایکڑوں پر پھیلے گھروں کی آمدنی کا زریعہ ہی حکومت میں رہنا بن چکاہے ۔جہاں تک جنرل ضیاء الحق کی ایک نیک مجلس شوریٰ کا تعلق ہے اس میں شیخ رشید صاحب کی کم ازکم غیر شرعی معاملات میں نہ پھنسنے والی خوبی موجودہے جو ان کے ہر فلسفے اور نہ پوری ہونے والی پیشن گوئی کومیڈیا والے بریکنگ نیوزبناکرچلادیتے ہیں ،کیا موجودہ حکمرانوں میں سے شراب نہ پینے والی صفت موجود ہے ،کیا ہماری کابینہ میں سارے کے سارے ہی صوم وصلوة کے پابند ہیں ؟ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر آخرجھگڑاکیاہے ؟ کیا مجرم صرف میاں نواز شریف اور آصف زرداری ہی ہیں یا ان کی لوٹ مار میں ساتھ دینے والے بھی برابر کے شریک ہیں اگر ہیں تو وزیراعظم عمران خان صاحب آپ ان کو بھی پکڑیں اور شروعات حکومتی بینچوں سے کریں کیونکہ جو لوگ کل تک ان مجرموں کے ساتھی تھے ان میں سے بہت سے نہیں بلکہ بہت سارے آج آپ کے ساتھی ہیں۔
Rao Imran Suleman

تحریر : رائو عمران سلیمان

Share this:
Nawaz Sharif
Previous Post جسے اللہ عزت دے (نواز شریف)
Next Post جھوٹ بولنا مسلمان کا شیوہ نہیں
April Fool

Related Posts

Bardella's New Book "Gouverner" Puts His Pull With Readers to the Test

بارڈیلا کی نئی کتاب “گورنر”: کیا یہ پہلی کتاب کی مقبولیت کو چھو سکے گی؟

November 6, 2026
French Business Lobbies to Put Presidential Hopefuls Through Their Paces at Paris's Grand Rex

فرانسیسی صدارتی انتخابات 2027: کاروباری اداروں کا امیدواروں کا معاشی ایجنڈا جانچنے کا فیصلہ

November 6, 2026
France Erupts: 575,000 March as Students and Workers Unite for Higher Wages

فرانس میں اجرتوں اور قوتِ خرید کے لیے بڑے پیمانے پر احتجاج، 575,000 افراد سڑکوں پر

November 6, 2026
Garonne at Historic Lows: A November Drought Unlike Any in 30 Years

دریائے گارون نومبر میں تاریخی طور پر خشک، پانی کے اخراج میں توسیع

November 6, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.