geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اپریل فول اور ہمارا معیار خوشی

March 30, 2019 0 1 min read
April Fool
Share this:

April Fool

تحریر : ام محمد عبداللہ

اپریل فول دوسروں کے ساتھ عملی مذاق کرنے اور بے وقوف بنانے کا تہوار ہے۔ یہ تہوار دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ یکم اپریل کو ہنسی مذاق، دل لگی اور خوشی منانے کے نام پر دوست احباب اور عزیز و اقارب کے ساتھ قصداً جھوٹ بولنا جائز سمجھا جاتا ہے۔ بندہ مومن کے لیے چونکہ یہ زندگی محض کھیل تماشا نہیں بلکہ ایک عظیم کامیابی کے حصول کے لیے ودیعت کردہ نعمت ہے۔ پس وہ اس زندگی میں خوشی تفریح اور تہوار کے نام پر بھی غلط موڑ مڑنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتا۔

حضور ﷺکا ارشاد ہے ”جو کسی قوم کی مشابہت اختیار کرتا ہے وہ اسی میں سے ہے“۔ اس لحاظ سے یورپی اقوام کے اس تہوار کو منانا انتہائی غیر مناسب اور ہماری اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ ہمارے پاس الحمدللہ، دنیا کے ہر تہوار سے بڑھ کر دو خوبصورت تہوار عیدالفطر اور عیدالاضحی موجود ہیں۔قرآن مجید میں ارشاد ہے،”جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے“۔ (آل عمران)

ایک اور جگہ ارشاد ہے: ”اور جھوٹی بات سے پرہیز کرنا چاہیے“۔ (الحج ) مختلف احادیث مبارکہ میں بھی جھوٹ کی مذمت کی گئی ہے۔ اپریل فول کے تہوار کی روح ہی چونکہ جھوٹ بول کر ایک دوسرے کا مذاق اڑانا ہے اس لیے بندہ مومن کے لیے اس تہوار کو منانے کی کوئی گنجائش نظر نہیں آتی۔ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم مغرب سے مرعوبیت کی نفسیات میں جی رہے ہیں۔ ہمیں ان کی زندگی ان کے شب و روز اور ان کے تہوار پرکشش محسوس ہوتے ہیں۔ وہ یقین و اعتماد جو ہمیں ہماری اپنی شناخت اپنے دین پر ہونا چاہیے ہمیں ان کے کردار و افعال پر ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس مرعوبیت کی نفسیات سے باہر آ کر اپنے معیار کے مطابق خوش ہونا سیکھیں۔ دیکھیے آج تخریب کی لپیٹ میں آئی اس دنیا میں امن و محبت کو فروغ دیتا خوشی کا کیا اعلی معیار اس فرمان نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں عیاں ہے، ”اللہ عزوجل کے ہاں تمام اعمال سے زیادہ پسندیدہ عمل وہ خوشی بھی ہے کہ جو تم کسی دوسرے مسلمان کو دو“۔
Lying

اپریل فول کے اوچھے طریقے جس میں ایک فریق دوسرے فریق کی دل آزاری اور تضحیک کا باعث بن جاتا ہے کو اپنانے کی بجائے کسی کو خوشی دے کر خود بھی زیادہ پائیدار خوشی وصول کی جا سکتی ہے اور اللہ رب العزت کی رضا پا کر جنت کی دائمی خوشیوں کا حق دار بھی بنا جا سکتا ہے۔آئیے اپریل فول کے نام پر کوئی جھوٹ نہ بولیں، کسی کو اپنی زبان اور ہاتھ سے اذیت نہ دیں بلکہ ہر دن اپنے پیارے رسولﷺکی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دوسروں کو خوشی دینے والے بن جائیں۔

تحریر : ام محمد عبداللہ

Share this:
Pakistan Super League
Previous Post قوم کا دھیان بانٹنے والے
Next Post چمن میں ہوائی فائرنگ کے باعث علاقہ میں خوف و ہراس۔نوٹس لینے کا مطالبہ
Firing

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.