geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

احساس و کفالت اور حقیقی ریاست مدینہ

March 30, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : عنایت کابلگرامی

پچاس سال قبل جب ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی کی نام کے ساتھ الیکشن لڑا تو ان کا اور ان کی پارٹی کا نعرہ ”روٹی ،کپڑا اور مکان” کا تھا۔ تب سے لیکر 2018ء تک پیپلز پارٹی نے چار مرتبہ وفاق اور چھ مرتبہ سندھ پر حکومت قائم کی ہے، جبکہ اب ساتویں مرتبہ بھی سندھ پر راج قائم کرچکی ہیں۔ ان تمام ادوار میں پیپلز پارٹی نے اپنا ابتدائی منشوری نعرہ ”روٹی کپڑا اور مکان” جس کا وعدہ وہ ہر الیکشن میں کرتی آئی ہے وہ پورا نہیں کر سکی، پاکستان بھر کو پیپلز پارٹی کہ یہ موروثی سیاست والے کیا سہولیات فراہم کرتے ، ان کے آبائی صوبہ(صوبہ سندھ ) اور آبائی صوبے کے ساتھ ان کے مین قیادت کے آبائی حلقے اورآبائی شہر لاڑکانہ کے باسی نصف صدی کے بعد بھی روٹی کپڑے اور مکان سے محروم ہیں ۔ پورے سندھ کا حال بورا ہے ، تھر پار کھر میں ہر ماہ سینکڑوں لوگ بھوک و پیاس سے مررہے ہیں ، جن میں زیادہ تعداد شیر خوار بچوں کی ہیں۔ روشنیوں کا شہر کراچی کس طرح پیپلز پارٹی کے مسلسل تیسرے دور میں کھنڈرات کا منظر پیش کرہی ہے۔وہ سب کے سامنے ہے۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے ادوار میں غربت مٹائو کے نام پر کئی پروگرام شروع کیئے گئے اور ان کے لیے قومی خزانے سے خطیر رقم نکالی گئی ، جن کا بیشتر حصہ خورد بر د کے نذر ہوگیا ۔ اگر کسی غریب تک ان پروگراموں میں کوئی رقم پہنچی بھی تو اسے اس غریب کو بھی عزت نفس کو مجروح کرنا پڑا ہوگا ۔ بے نظیر انکم سپورٹ کے نام پر غریبوں کو ماہانہ دو ہزار روپے دیئے جارہے ہیں ، جو حکمرانوں کے دس سالہ بچے کے ایک روزہ پاکٹ منی سے بھی کم ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، لیپ ٹاپ اسکیم اور غربت مٹائو کے نام پر ماضی میں بھی کافی لوٹ کھسوٹ ہوچکی ہے ، جس سے قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان اُٹھانا پڑا ہیں، جبکہ غربت و بے روز گاری اور مہنگائی آج بھی اس ملک کے باسیوں کے ستانے میں مصروف ہیں۔

موجودہ حکمرانوں بل الخوص وزیر اعظم عمران خان صاحب نے سابقہ حکمرانوں سے سبق حاصل کرنے کے بجائے انہی کے نقش قدم کو اپنا لیا۔ جب کہ انہونے اقتدار میں آنے سے پہلے نیا اور بہتر پاکستان جیسے نعروں کا سہارہ لیا تھا ۔ عمران خان صاحب نے ماضی کے حکمرانوں کی بھی پیچھے چوڑ دیا اور نیا پاکستان کے ساتھ ” مدینہ جیسے اسلامی ریاست ” کے قیام کا اضافہ کیا ۔ مگر سات ماہ گزر گئے اب تک کیے گئے وعدوں میں سے ایک بھی وفا نہیں ہو ا ، ماضی کے حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت میں عوام دن بہ دن مہنگائی کے بھوج تلے دبتے جارہے ہیں۔ گزشتہ سات ماہ میں موجودہ حکومت کی پالسیوں سے عوام میں شدید بے چنیاں بڑھتی جارہی ہیں ۔ موجودہ حکومت عوام کو شدید مایوسی ، غربت ، بے روز گاری ، بد امنی اور بد انتظامی سے نجات دھیلانے میں ناکامی کے بعد غربت ختم یا کم کرنے کا نعرہ ، وعدہ اور دعویٰ لیکر سامنے آئی ہیں ، موجودہ حکمرانوں کا کہنا ہے کہ ” روٹی ، کپڑا۔ مکان، تعلیم اور صحت ہر پاکستانی کا بنیاد ی حق ہیں ، جس کے لیے آئین پاکستان میں ترمیم کی جائے گی اور غربت کو مٹانے کے لیے سب نے ملک کر جہاد کرنا ہوگا ۔ موجودہ حکومت نے غربت مٹائو پروگرام” احساس اور کفالت” کے نام سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پس ماندہ اور کمزور طبقات کے لیے مختص شدہ رقم میں 80ارب روپے کا اضافہ کرکے ایک کھرب بیس ارب کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان صاحب اور ان کی حکومت کے وزرا کے علم میں یہ بات لانی ضروری ہے اور میں اس کو ضروری ہی سمجھتا ہوں کہ پاکستان کی عوام اب، گا ، گی ، گے، کی گردان سننا نہیں چاہتی ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت کی اب تک ناقص حکومتی کارکردگی کے تناظر دیکھتے ہوئے عوام ان کے وعدوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہیںاور نہ ہی پاکستان کی عوام اپنے نام پر مزید کسی کو لوٹ کھسوٹ کی اجازت دیگی ۔

غربت مٹائو کے نام پر شروع ہونے والے ”احساس اور کفالت ” نامی اس پروگرام کے لیے حکومت نے ایک نئی وزارت قائم کی ہے ، جو اس بات کی دلیل ہے کہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومت کی طرح صرف اپنے ارکان کو ہی احساس و کفالت فراہم کرتی ہیں۔ چھ ارکان کی اکثریت سے قائم موجودہ مخلوط حکومت میں پہلے ہی وزیروں ، مشیروں اور معاونین کے بڑی فوج موجود ہے ۔ اس کے بعد ایک اور وزارت اس سے غربت ختم ہوگی یا غربت کے نام پر حکمرانوں کی حوس؟ گزشتہ روز اسلام آباد میں ” احساس اور کفالت ” نامی پروگرام کے تقریب اجراء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب نے کہا کہ ملک سے غربت مٹانا جہاد ہے ۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے، جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا ، اس کو دنیا میں ایک مثالی ملک بننا تھا ، لیکن ہم ”ریاست مدینہ ” کے اصولوں کے خلاف چلے گئے ۔ ”ریاست مدینہ ” کے اصولوں کے جانب ”احساس اور کفالت ” ہمارا پہلا قدم ہے۔

پروگرام ” احساس اور کفالت ” کو” ریاست مدینہ” کے اصولوں کی جانب پہلا قدم قرار دینے والے وزیر اعظم عمران خان صاحب سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ اگر واقعی ان کے دل میں احساس جاگ گیا ہے تو پہلے وہ اپنی ذاتی زندگی ، حکومتی ارکان اور اپنے وزرا کے معمولات پر نظر ڈال کر دیکھیں اور اصلاح کا آغاز خود سے اور اپنے وزرا و ارکان سے شروع کریں ۔ یہی پہلا وہ قدم ہوگا جو” حقیقی ریاست مدینہ” کے اصولوں کی جانب ہوگا اور غریبوں کی کفالت کا ذریعہ بن جائے گا ، کیوں کے ” حقیقی ریاست مدینہ ” میں صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین سب سے پہلے اپنی اصلاح کیا کرتے تھے ۔ خلفائے راشدین خود بھوکے سوتے تھے مگر اپنی رعایا کو بھوکا سونے نہیں دیتے تھے، ” حقیقی ریاست مدینہ ” کے حکمران راتوں کو جاگ کر اپنی رعایا کی خود حفاظت کیا کرتے تھے۔لیکن کیا موجودہ حکمرانوں میں ہے کوئی ایسا؟ اگر ایسا نہیں تو پھر اپنے مُنہ سے بار بار” ریاست مدینہ” کا رٹ لگا نا بند کردیں۔
یااللہ تعالیٰ تو ہی میرے ملک پاکستان کو نیک و صالح حکمران عطا فرما(آمین)
Inayat ulhaq Kabalgraami

تحریر : عنایت کابلگرامی

Share this:
Firing
Previous Post چمن میں ہوائی فائرنگ کے باعث علاقہ میں خوف و ہراس۔نوٹس لینے کا مطالبہ
Next Post وزیراعظم عمران خان کا کراچی کا نیا ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ
Karachi Master Plan

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.