geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

زرداری اور نواز شریف قوم کا پیسہ واپس کریں ہم انہیں چھوڑ دیں گے: وزیراعظم

March 30, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

گھوٹکی (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور شریف برادران کے پاس صرف ایک راستہ ہے یہ قوم کا پیسہ واپس کریں ہم انہیں چھوڑ دیں گے ورنہ ان کو چیلنج کرتا ہوں جو چاہیں کر لیں ہم ان کو نہیں چھوڑیں گے۔

گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی مثال دی اور کہا کہ مہاتیر محمد نے ملائیشیا کو تبدیل اور لوگوں کو خوشحال کیا، یہ ملک دنیا کے مسلمان ممالک میں ایک مثال بن گیا لیکن مہاتیر کے جاتے ہی ملک میں کرپٹ لیڈر شپ آئی اور خوشحال ملک مقروض ہونا شروع ہو گیا، 93 برس کی عمر میں مہاتیر واپس آئے اور عوام نے پھر انہیں وزیراعظم بنادیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یاد رکھیں قومیں غریب نہیں ہوتیں، کرپشن قوم کو غریب اور مقروض کرتی ہے، ماضی میں ہماری ترقی کی مثال دی جاتی تھی، آج پاکستان تاریخی قرضوں میں ہے، ہمیں قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کے لیے قرض لینے پڑتے ہیں، ہر روز قرضوں پر 6 ارب روپے سود دینا پڑتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے دس سال میں جس بے دردی سے ملک کو مقروض کیا گیا اس وجہ سے آج ٹوٹل ٹیکس ساڑھے چار ہزار ارب اکٹھا ہوتا ہے جس میں سے دو ہزار ارب قرض کی قسطوں میں چلا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کا سب سے خوشحال صوبہ ہونا چاہیے کیونکہ پاکستان کا فنانشل کیپٹل کراچی سندھ میں ہے، سب سے زیادہ گیس سندھ سے نکلتی ہے اور یہاں زرخیز زمین ہے، یہاں ملک میں سب سے زیادہ غربت کی وجہ کرپشن ہے، وہ ملک جس میں سب سے زیادہ وسائل ہوں تو وہاں بھی کرپشن ملک کو مقروض کردیتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وسائل سے مالا مال کانگو آج غریب ترین ملک ہے کیونکہ وہاں کی لیڈر شپ کرپٹ ہے اس نے وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے، یہی پاکستان اور سندھ کی کہانی ہے، سندھ کی ستر فیصد گیس گھوٹکی سے نکلتی ہے، ڈھائی سو گیس کے کنویں ہیں، وہ ضلع جو سب سے آگے ہونا چاہیے تھا وہ سب سے پیچھے رہ گیا، وزارت خزانہ سے پوچھا تو پتا چلا کہ پچھلے دس سالوں میں سندھ میں گیس کی رائیلٹی 234 ارب آئی ہے، این ایف سی ایوارڈ میں سب کچھ صوبوں کے پاس چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو سوال پوچھنا چاہیے کہ گیس کی رائیلٹی میں اتنا پیسہ ملا توگھوٹکی کو اس میں سے کتنا حصہ ملا، یہ کرپشن ہے، تھوڑے سے لوگ وسائل پر قبضہ کرتے ہیں تو باقی عوام غربت میں چلے جاتے ہیں، جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا ہوتا ہے وہ لوگوں کی جیبوں میں چلا جاتا ہے، وہ جعلی اکاوئنٹ میں جاتا ہے، منی لانڈرنگ ہوکر ملک سے باہر چلا جاتاہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2008 میں ملک کا قرضہ چھ ہزار ارب تھا، دس سالوں میں تیس ہزار ارب پر قرض پہنچ گیا، یہ پیسہ کہاں گیا، قوم کو مقروض کیا گیا، ان لوگوں کا اب احتساب ہورہا ہے تو جمہوریت خطرے میں آگئی، طاقتور کا پاکستان میں کبھی احتساب نہیں ہوا، جب ان پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے تو ان کی چوری نہیں جمہوریت خطرے میں آگئی ہے، چوری بچانے کے لیے ٹرین مارچ شروع ہوگیا، جب آپ بجائے قوم کے لیے ٹرین مارچ کے اپنے اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹس بچانے کے لیے مارچ کرتے ہیں تو آپ کو دو دو ہزار روپے دے کر لوگوں کو بلانا پڑتا ہے، پھر ان سے بھی کرپشن کرتے ہیں، دو ہزار کی بجائے دو دو سو روپے دیتے ہیں، ان غریبوں سے بھی دھوکا ہوگیا۔

عمران خان نے کہا کہ پہلے شریف برادران زرداری اور زرداری شریف برادران کو کرپٹ کہتے تھے، آج دونوں جمہوریت بچانے کے لیے اکٹھے ہونے کی کوشش کررہے ہیں، ان کو چیلنج دیتا ہوں جو مرضی کریں ہم ان کو نہیں چھوڑیں گے، قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی، صرف ایک راستہ ہے، یہ قوم کا پیسہ واپس کریں ہم انہیں چھوڑ دیں گے، اس کے علاوہ یہ ٹرین مارچ کریں، میں ڈی چوک پر انہیں کنٹینر دینے کو بھی تیار ہوں، ہم نے ڈی چوک پر ساڑھے چار ماہ اپنی چوری کے لیے نہیں بلکہ جمہوریت اور شفاف الیکشن کے لیے دھرنا دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ میں صرف شکار کرنے آتا تھا لیکن سیاست میں آکر میرا شکار تبدیل ہوگیا، سندھ کو پیچھے جاتے دیکھا ، سندھ کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں پہلے موقع نہیں ملا، پنجاب میں پاناما کی بہت بڑی جنگ چل رہی تھی، پاناما کے ڈاکوؤں کے خلاف جنگ چل رہی تھی اس لیے اندرون سندھ آنے کا موقع نہیں ملا مگر اب اندرون سندھ میں پورا زور لگائیں گے، ووٹ کے لیے سندھ نہیں آئیں گے، سمجھتا ہوں ایک صوبے کو نہیں سارے پاکستان کو اوپر آنا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ اندرون سندھ میں پولیس کو استعمال کیا جاتا ہے اور جھوٹے مقدمات بنواکر مخالفین پر ظلم کرتے ہیں، سندھ میں سب سے زیادہ ظلم کی سیاست ہے، لوگوں کو اتنا خوفزدہ کرتے ہیں کہ لوگ کسی اور کو ووٹ دینے سے ڈرتے ہیں، اس کے خلاف ہماری جنگ ہے، سندھ والوں کے ساتھ کھڑا ہوں گا، یہاں مسلسل آتا رہوں گا ہم نے سندھ کو تبدیل کرنا ہے۔

Share this:
India Election
Previous Post بھارت میں قوم پرستی کے فوائد مدھم، بنیادی مسائل دوبارہ اہم
Next Post آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا
Pakistan Cricket Team

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.