geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرم وفا کی سزا

April 8, 2019 0 1 min read
Accountability
Share this:

Accountability

تحریر : طارق حسین بٹ شان

وہ قومیں جو اپنا ماضی فراموش کر دیتی ہیں وہ جلد یا بدیر مٹ جاتی ہیں کیونکہ قوم کا ماضی اس کی شان و شوکت اور عروج کی علامت ہوتا ہے لہذاماضی کی فراموشی کے معنی اپنی پہچان کو ختم کرنا ہوتاہے۔ماضی کی عظمت سے قومی ہیروزکو جدا کرنا ممکن نہیں ہوتایہی وجہ ہے کہ عوام اپنے قومی ہیروز کو اپنی پلکوں پر بٹھاتے ہیں اور ان کی عظمت سے اپنی نئی راہیں تراشتے ہیں ۔اگر یہ قومی ہیرو ز ہماری زندگی میں نہ ہوتے تو ہم اپنی منزل کو کبھی حاصل نہ کرپاتے ۔ان کا عزم اور ثابت قدمی منزل کے حصول کا زینہ بنیں۔٢٣ مارچ ایک ایسا دن ہے جس دن قوم نے اپنی منزل کا تعین کیا تھا ۔اس دن قوم نے عہد کیا تھا کہ ہم ایک علیحدہ اسلامی ریاست قائم کریں گے ۔یہ ایک بہت بڑا ہدف تھا جسے مخالفین ناقابلِ حصول قرار دیتے تھے ۔یہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کی فقیدالمثال قیادت کا کمال تھا کہ انھوں نے اس ناممکن ہدف کو حقیقت کا جامہ پہنا کردنیا کو ورطہِ حیرت میں گم کر دیاتھا۔ان کی یہی جیت انھیں تاریخِ عالم میں ممتاز کرتی ہے۔

مہاتما گاندھی،پنڈت جواہر لال نہرو،دلبھ بھائی پٹیل اورموتی لال جیسے قائدین یہ سمجھتے تھے کہ پاکستان چند سالوں سے زیادہ قائم نہیں رہ سے گا اور یوں اکھنڈ بھارت کا خواب حقیقت کا جامہ پہن لے گا۔ان کی فکر اور سوچ کو ہمارے آبائو اجداد نے اپنے عمل ،ایثار اور کردار سے غلط ثابت کیا اور یوں ہندووانہ فکر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔اکھنڈ بھارت ایک حقیقت نہ بن سکا تو بھارت نے عسکری قوت سے پاکستان کو کمزور کرنے کا بیڑہ اٹھا یا ۔تین بڑی جنگیں اسی خواہش کی تکمیل کی خاطر تھیں لیکن ان کی حواہش پھر بھی پوری نہ ہوسکی۔وہ جو کچھ حاصل کرنا چاہتا تھا اس میں ناکام رہا ۔پاکستانی افوج نے ہر محاذ پر دشمن کے دانٹ کھٹے کئے اور انھیں ہزیمت سے ہمکنار کیا۔پاکستان کی ثابت قدمی نے بھارت کو مزید مشعل کر دیا اور اس نے سازشوں کا نیا جال بھن کر ١٦ دسمبر ١٩٧١ کو اسے دولخت کر دیا۔بنگلہ دیش کے قیام کا مرحلہ سر کرنے کے بعد بھارت کے حوصلے مزید بلند ہو گے اور اسے محسوس ہونے لگا کہ اکھنڈ بھا رت کا خواب اب زیادہ دور نہیں لیکن اس کی ساری آرزوئوں کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب ذولفقار علی بھٹو نے ایٹمی توانائی کے حصول کا جرات مندانہ فیصلہ کیا ۔بے شمار مشکلات، مراحل اور آزمائشوں سے گزرنے کے بعد پاکستان آج ایک ایٹمی قوت ہے جس نے بھارت کی بولتی بند کر رکھی ہے کیونکہ اسے علم ہے کہ ایٹمی توانائی کے کیا معنی ہیں ؟ ۔ایٹمی قوت نے بھارت کے اوسان خطا کر رکھے ہیں اور اس کے پاس پاکستان کیساتھ برابری کی سطح پر بات کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔یہی ایک حیقت ہے اور بھارت اس حقیقت کو جتنی جلدی قبول کر کے اسی میں اس کی بہتری ہے۔،۔

ایک طرف تو یہ صورتِ حال تھی کہ ہم نے بڑی تگ و دو کے بعد ایٹمی توانائی سے اپنے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا یا لیکن دوسری طرف اس کارنامے کو سر انجام دینے والے قومی قائدین کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کیاگیا۔ان کی عوامی مقبولیت ان کے گلے کا پھندہ بنی کیونکہ خفیہ ہاتھ ان کی مقبولیت سے خوف زدہ تھے ۔ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس میں قومی محسنوں کو قوی مجرم بنا کر پیش کرنا کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔محسنِ پاکستان ڈاکتر عبدالقدیر خان کے ساتھ جنرل پرویز مشرف نے کیا سلوک کیا؟ انھیں قومی مجرم بنا کر پیش کیا اور انھیں امریکی دبائو پر کئی سالوں تک ہائوس اریسٹ کر دیا ۔ ان کی حب الوطنی پر سنگین سوالات اٹھائے گے اور ان کی شہرت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ ہمارے ہاں قومی قائدین کوپا بہ زنجیر کرنے اور سرِ دار کھینچ دینے کی انوکھی روائت موجود ہے۔وہ جھنوں نے قوم کو عزم اور حوصلہ عطا کیا انھیںہی ایک دن سرِ دار کھینچ دیا گیاتا کہ ذاتی اقتدار کا راستہ آسان ہو جائے۔ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے ساتھ ان کی عمر کے آخری لمحات میںجو کچھ ہوا وہ ابھی تک سر بستہ راز ہے ۔ان کے استقبال کیلئے ایک خراب اور ٹوٹی ہوئی ایمبولینس ائیر پورٹ کس نے بھیجی تھی؟ کون تھا جو انھیں اپنی راہ سے ہٹا نا چاہتا تھا؟ قائدِ اعظم محمد علی جناح جن کی فہم و فراست کی دنیا قائل تھی ا ن کا وجود اس ریاست پر کیوں بوجھ بن گیا؟اقتدار کی گردشوں میں انھیںفارغ کرنے کی سازش کس نے تیار کی تھی؟قائدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کو سرِ عام گولی کا نشانہ بنانے کے پسِ پردہ کس کا ہاتھ تھا؟کون تھا جو انھیں اپنی راہ کا کانٹا سمجھتا تھا ؟مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ نے کیا سلوک روا رکھا ؟ ان کورات کی تاریکی میں کیوں قتل کیا گیا؟ان کی جس طرح کردار کشی کی گئی وہ انتہائی شرمناک ہے ۔ایسا کیوں ہوتا ہے کہ ایثارو قربانی کے استعار وں کو خود اپنے ہی ہاتھوں سے رسوا کر دیا جاتا ہے؟ذولفقار علی بھٹو کا معاملہ سب سے مختلف ہے کیونکہ دنیا انھیں اسلامی بم کا خالق تسلیم کرتی ہے ۔

ان پر الزام تھا کہ انھوں نے امریکی ہدایات پر عمل کرنے کی بجائے ایٹمی توانائی کا حصول ممکن بنایا اور اس پرواگرام کی داغ بیل ڈ الی جسے ا مریکہ نا پسند کرتا تھا۔انھیں اپنے ہی ماتحتوں کی سازش سے اقتدار سے رخصتی اور موت کی سزا کا سامنا کرنا پڑا ۔ہونا تو یہ چائیے تھا کہ اس عظیم الشان کارنامے پر ان کو دادو تحسین سے نوازا جاتا اور ان کی بلائیں لی جاتیں لیکن ایسا کرنے کی بجائے انتہائی مکاری اور عیاری سے انھیں زندانوں کی صعوبتوں اور اذیتوں کے حوالے کر دیا گیا۔٥ جولائی ١٩٧٧ سے شروع ہونے والی مشکلات ٤ اپریل ١٩٧٩ کو ان کی موت پر منتج ہوئیں۔

انھیں جس طرح اذیت ناک حا لات میں رکھا گیا اس نے محسنوں کے ساتھ محسن کش رویوں کی نئی تاریخ رقم کر دی ۔کیا کوئی ریاست اپنے محسنوں کے ساتھ ایسا شرمناک رویہ اپنا تی ہے؟ یہ سچ ہے کہ اقتدار کاکھیل بڑا بے رحم ہو تا ہے لیکن اس کے معنی یہ تو نہیں کہ محسنوں کو ہی سرِ دار کھینچ دیا جائے۔وہ پروگرام جسے ذولفقار علی بھٹو نے ١٩٧٤ میں شروع کیا تھا ٢٨جولائی ١٩٩٨ کو میاں محمد نواز شریف کے ہاتھوں اپنی منزل سے ہمکنار ہو ا۔اس وقت میاں محمد نواز شریف پر شدید دبائو تھا لیکن انھوں نے کسی کی پراوہ نہ کی اور ایٹمی دھماکہ کر کے بھارتی قیادت کو سیخ پا کر دیا ۔اس دھماکہ سے دنیا بھر میں شور مچ گیا۔پوری دنیا اس دھما کہ سے ہل کر رہ گئی کیونکہ امتِ مسلمہ کو ایک ایسا ہتھیار ہاتھ لگ گیا جس سے امتِ مسلمہ اور پاکستان کو بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔لیکن ہم نے اس شخص کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ انھیں جنرل پرویز مشرف نے ١٢ اکتوبر ١٩٩٩ کو اقتدار سے معزول کرکے اقتدار پر قبضہ کر لیا۔منتخب وزیرِ اعظم کو جہاز کی سیٹ کے ساتھ باندھ کر ان کی تضحیک کی گئی ۔

کیا ایٹمی قوت کا درجہ دلوانے والے لیڈر کے ساتھ ایسا سلوک ہونا چائیے تھا؟خالق کو پھانسی گھاٹ پہنچا دیا گیا اور دھماکہ کرنے والے کو دس سالہ جلا وطنی کاپروانہ تھما دیا گیا۔آج کل اسی قائد کو کرپشن کے مختلف الزامات میں زندانوں کا قیدی بنا یا ہوا ہے ۔ مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کو ذاتی اقتدار کی خاطر سرِ عام گولی مار کر ان کی زندگی کا چراغ گل کر دیا گیا اور ایسا کرنے والے سے کوئی باز پرس نہیں کرسکتا۔انصاف کی دہائی دینے والے عمران خان بھی اس کانام اپنی زبان پر لاتے ہوئے کانپتے ہیں کیونکہ انھیں ایسا کرنے کا اذن نہیں ہے۔ان کے احتساب اور جواب دہی کے نعروں کے شورو غوظہ سے پاکستان کے درو دیوار کانپ رہے ہیں لیکن اس کا ذکر کہیں بھی نہیں ہے جو پاکستان میں بغاوت اور قتل کے کئی مقدمات میں مطلوب ہے۔کیا یہ باعثِ عبرت نہیں کہ باغی کے وکیل کو ملک کا وزیرِ قانون بنا دیا گیا ہوا ہے؟ عمران خان کی سوئی صرف پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) پر اٹکی ہوئی ہے کیونکہ انھیں یہی ایجنڈہ تھمایا گیا ہوا ہے۔ ارسلان طارق بٹ نے اس ساری کیفیت کو انتہائی دلکشی سے بیان کیا ۔ پڑھیے اور سر دھنئے (ہر شخص یہاں زنجیر بہ پا لگتا ہے ۔ ۔ جرم اس شہر کے لوگوں کا وفا لگتا ہے)
Tariq Hussain Butt Shan

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال

Share this:
Pakistan vs Afghanistan
Previous Post افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار
Next Post کیوں اپوزیشن کی جماعتیں حکومت کے لئے بال توڑ کا پھوڑا بن گئیں ہیں
Opposition Parties

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.