geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سوشل میڈیا

April 8, 2019April 8, 2019 0 1 min read
Social Media
Share this:

Social Media

تحریر : حافظ امیر حمزہ

دنیا میں جس چیز کو بھی اللہ تعالیٰ نے وجود بخشا ہے، وہ سب چیزیں حضرت انسان کے لیے ہیں اور اگر ہم اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں کے لیے پیدا کی گئی چیزوں کو احاطہ تحریر میں لانا چاہیں تویہ ناممکن بلکہ حضرت انسان کے بس کی بات نہیںہے کیونکہ قر آن مجیدمیںباری تعالیٰ کا فرمان ہے: ” اگر تم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو تم شمار نہیں کر سکتے”(القرآن)۔ یہ رب العزت کی ہم لوگوں پر بہت بڑی مہربانی ہے کہ وہ ہمیں گنہگار ، سیاہ کار الغرض بے تحاشہ نافرمانیاں کرنے کے باوجوداپنی نعمتوں سے نوازتا رہتا ہے اور ہم عطاکی ہوئی نعمتوں سے فیض یاب ہوتے رہتے ہیں۔ اکثر لوگ بعض نعمتوں کا غلط استعمال کرتے ہیں ، مثال کے طور پر مال ودولت اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، اگر کوئی اس مال و دولت کو اچھے کاموں میں خرچ کرتا ہے تو وہ اس کے لیے دنیا و آخرت میں فائدہ مند ہے اور اگر کوئی اس مال ودولت کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی والے کاموں میں خرچ کرتا ہے تو وہ اس کے لیے دونوں جہانوں میںندامت و شرمندگی کا باعث ہے۔ ایک چاقو ہے اگر اس سے کوئی پھل اور سبزی وغیرہ کاٹتا ہے تو یہ اس کا صحیح استعمال ہے لیکن اگر کوئی اسی چاقو کو کسی کے پیٹ میں مارتا ہے تو یہ اس کا غلط استعمال ہے۔اس مثال سے یہ پتہ چلا کہ کوئی چیز بھی بذات خود بُری نہیں ہوتی بلکہ اس چیز کاغلط استعمال بُرا ہوتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل و شعور سے نوازا ،پھر ساری مخلوق سے ممتاز بنا کر اسے اشرف المخلوقات کا سرٹیفکیٹ عطا کردیا کہ انسان ہر چیز کے فوائد اور نقصانات کو مدنظر رکھ کراس دنیا میں اپنی زندگی کے شب و روزگزارے۔ جو بندہ بھی کسی چیز سے کوئی فائدہ اٹھا رہا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے اس سے مستفید ہو رہا ہے۔ رب العالمین کی بے پناہ نعمتوں میں سے ایک نعمت جو عنوان میں مذکور ہے اس کا تذکرہ کرنا چاہتا ہوں وہ ہے” سوشل میڈیا ”آج کے دور میں ہر ملک ایک دوسرے سے ترقی کے میدان میں سبقت لے جارہا ہے اور ترقی اپنے عروج پر ہے،ہر ملک کے ہر طبقہ میں” سوشل میڈیا ”کو کثرت سے استعمال کیا جارہا ہے اور دن بدن اس کا استعمال بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔” سوشل میڈیا ”کے استعمال کو ہر طبقہ کے لوگ اپنے اپنے مفاد میں استعمال کر رہے ہیں۔آج سے کچھ سال پہلے لوگوں کے خیر خواہ علماء کرام اس کے استعمال کے بارے میں منع کرتے تھے لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا اور انہیں اس کے فوائد کا علم ہو ا توانہوں نے سوچا کہ اس کے ذریعے بھی دین اسلام کی تبلیغ و نشرو اشاعت کا کام کیا جا سکتا ہے تو انھوں نے اس کو صحیح استعمال کی شرط سے جائز قرار دیا۔

میں نے ایک مرتبہ ایک عالم دین سے کوئی مسئلہ پوچھا تو انھوں نے فوراً اپنی جیب سے موبائل فون نکالا اور موبائل کے کی پیڈ سے کچھ لکھ کر سرچ کیا اور چند ہی سیکنڈ بعد کچھ پڑھنا شروع ہو گئے، تھوڑی دیربعد مجھے اس مسئلے کے بارے میں اچھی طرح جواب دے دیا،جس سے دل مطمئن ہو گیا۔ میں نے پوچھا آپ نے مجھے اسی وقت جواب کیوں نہیں بتایا ؟ کہنے لگے مجھے مسئلہ کے جواب میں معلومات کم تھی میں نے پہلے نیٹ پر سرچ کر کے اپنی تسلی کی پھر آپ کو جواب دیااور پھر کہنے لگے اگر اس ”سوشل میڈیا” کا استعمال درست کیا جائے تویہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے اور اس کے ذریعے دین اسلام کے بارے بہت سی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔اس بات میں کسی قسم کا شک و شبہ نہیں ہے کہ” سوشل میڈیا” پر بہت بڑامعلومات کا ذخیرہ موجود ہے ، لاکھوں کروڑوںنایاب اور فائدہ مندکتب موجود ہیں، جس سے اگر ایک طالب علم اپنے علم کی پیاس بجھانا چاہے تو یہ کوئی بعید نہیں بلکہ اس کے لیے یہ”سوشل میڈیا” فائدہ مند ، دل کا قرار اور سکون کا باعث بن سکتا ہے،اگر کوئی کہیں سفر کے لیے جارہا ہے اور اسے راستہ بھول گیا ہے وہ انٹرنیٹ پر سرچ کرکے اپنی منزل مقصود تک آسانی سے پہنچ سکتاہے۔ایسے ہی پہلے کسی کی خیریت اور حال احوال پوچھنے کے لیے کال صرف آڈیو ہوا کرتی تھی اب سینکڑوں لاکھوں میل دور اس سوشل میڈیا کی مدد سے ویڈیو کال ہو جاتی ہے اور اپنے محسنوں کی خیرو عافیت دریافت کرنے میںآسانی ہو گئی ہے وغیرہ۔

اس بے مثال نعمت خداوندی یعنی ”سوشل میڈیا” کو اگر ضرورت کی حد تک استعمال کیا جائے تو اس کا فائدہ ہی فائدہ ہے، وگرنہ اس کا نقصان بھی بہت زیادہ ہے ۔ نقصان اس طرح کہ اکثر نوجوان لڑکے اور لڑکیوںنے” سوشل میڈیا” کو اپنا اوڑھنا اور بچھونا بنا لیا ہے، چاہے دن ہو یا رات ہر وقت اسی میں مگن اور مصروف نظر آتے ہیں، جس کی وجہ سے قریبی رشتوں کو نظر انداز کیا جا رہا،بچے اپنے والدین کے پاس نہیں بیٹھتے اور نہ ہی ان کی باتوں کو دھیان سے سنتے ہیں ، والدین اپنی اولاد کے ایسے رویوں کی وجہ سے پریشان ہیں کہ ہماری اولادکو کیا ہو گیا ہے ،بات نہیں مانتے اور ہر وقت موبائل فون میں مصروف رہتے ہوئے” سوشل میڈیا ”پر بے ہودہ ویڈیوز اور تصاویر دیکھنا یہ ایک معمول بنتا جارہا ہے اور پھرایسی ویڈیوز اور تصاویر کواپنے دوستوں میں شیئر کرنا یہ بھی عروج پر ہے ،ایسی قبیح حرکات کی وجہ سے گھروں میں شرم و حیا ختم ہوتی جارہی ہے، جس حیا کے بارے میں پیارے نبی کریم حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:” حیا ایمان کا ایک شعبہ ہے”(مسنداحمد)۔ اگر کسی میں شرم و حیا ختم ہو جائے تو گویا پھر اس انسان میںایمان کی کمی واقع ہو جاتی ہے،اسے اپنے ایمان کی کمی کو دور کرنے کے لیے اپنا محاسبہ کرنا چاہیے۔

غور و فکر اور ملحوظ خاطر رکھنے والی بات یہ ہے کہ” سوشل میڈیا” معاشرے میں ہر فرد کی ضرورت بنتا جا رہا ہے، اب اس کے جہاں فوائد بہت زیادہ ہیں، وہیں اس کے نقصانات بھی اسی طرح ہیں اگر ہم دنیا و آخرت میں اللہ کریم کی رضامندی اور کامیابی چاہتے ہیں توپھر اس کے فوائد کو مدنظر رکھ کرصرف ضرورت کی حد تک استعمال کریں۔
Hafiz Ameer Hamza

تحریر : حافظ امیر حمزہ سانگلہ ہل

Share this:
Power
Previous Post اہل نظر کی، نظر نا ہوجان
Next Post سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
Gold

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.