geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج سات سال بعد گرفتار

April 11, 2019 1 1 min read
Julian Assange
Share this:

Julian Assange

ایکواڈور (جیوڈیسک) وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کو لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایکواڈور کی طرف سے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر جولیان آسانج کی سیاسی پناہ ختم کر دی گئی تھی، جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس سروس (ایم پی ایس) کے مطابق،’’برطانوی پولیس نے جولیان آسانج کو گرفتار کر کے سینٹرل لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے، جہاں وہ اس وقت تک رہیں گے جب تک انہیں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا۔ میٹروپولیٹن پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ خود کو عدالت کے حوالے نہ کرنے پر جولیان آسانج کو گرفتار کیا گیا ہے۔‘‘

واشنٹگن پہلے ہی آسانج کی امریکا حوالگی کے لیے ایک درخواست جمع کرا چکا ہے۔ وہ گزشتہ سات برسوں سے لندن میں واقع ایکواڈور کے سفارت خانخے میں موجود تھے۔ تاہم گزشتہ مہینوں کے دوران میزبان اور مہمان کے تعلقات میں کشیدگی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

گزشتہ برس اکتوبر میں ایکواڈور کی جانب سے آسانج کو ملنے آنے والوں کی تعداد کو کم کر دیا گیا تھا اور ساتھ ہی آسانج کو دستیاب سہولیات کو بھی محدود کر دیا گیا تھا۔ ایکواڈور حکام نے 47 سالہ آسانج پر ایکواڈور اور دیگر ممالک کے داخلی معاملات میں دخل اندازی کا الزام عائد کیا ہے۔

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے جولیان آسانج کی گرفتاری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اسے آزادی اظہار کا ایک سیاہ باب قرار دیا،’’لندن میں ایکواڈور کے سفیر کی جانب سے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو سفارت خانے میں داخل ہونے کی اجازت دے کر ایک انعام یافتہ صحافی کو گھسیٹتے ہوئے گرفتار کرنے مناظر تاریخ کی کتابوں میں درج کیے جائیں گے۔‘‘

برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ کے مطابق جولیان آسانج اب مزید ہیرو نہیں رہے اور اب ان کے مستقبل کا فیصلہ برطانوی عدالتیں کریں گی، ’’ کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ آسانج سات سال سے سچ سے چھپ رہے تھے۔‘‘

وکی لیکس کے بانی مبینہ جنسی زیادتی کیس میں سویڈن حوالگی سے بچنے کے لیے سات سال سے لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں مقیم تھے، تاہم ان کی سیاسی پناہ ختم کرنے کے اعلان پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

آسٹریلوی کمپیوٹر پروگرامر جولیان آسانچ نےسن 2006 میں وکی لیکس کی بنیاد رکھی اور سن 2010 میں انہوں نے اس وقت عالمی سطح پر توجہ حاصل کی جب وکی لیکس نے سابق امریکی فوجی چیلسا میننگ کی جانب سے فراہم کردہ خفیہ دستاویزات شائع کیں تھیں۔

وکی لیکس کی جانب سے ایک ٹویئٹ کی گئی،’’ایکواڈور کی جانب سے ’بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی‘ کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر جولیان آسانج کی سیاسی پناہ کو ختم کیا گیا۔‘‘

برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے بھی اپنی ٹوئٹ میں جولیان آسانج کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا،’’وہ پولیس کی حراست میں ہیں اور برطانوی قانون کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے تعاون پر ایکواڈور کا شکریہ ادا کیا۔‘‘

Share this:
Protest
Previous Post سوڈانی صدر عمر البشیر عوامی احتجاج کا بوجھ برداشت نہ کر سکے
Next Post زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 22 کروڑ ڈالر کم ہو گئی، اسٹیٹ بینک
State Bank

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.