geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

گدا گری

April 13, 2019 0 1 min read
Begging
Share this:

Begging

تحریر : وقاص معین

میں کام کے سلسلے میں دوسرے شہر جا رہا تھا۔ گاڑی میں سوار ہوا کچھ ہی دیر میں ایک بھکاری کی صدا سنائی دی، ”میری بیوی بیمار ہے۔ وہ اسپتال میں داخل ہے، کل اس کا آپریشن ہے اور مجھے پیسوں کی اشد ضرورت ہے۔ صاحب جی! میری مدد کرو اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے گا“۔ اس نے یہ الفاظ سرائیکی زبان میں کہے۔کچھ لوگوں نے اس کو سو پچاس روپے دے کر مدد کی لیکن جب میرے پاس آیا تو میں نے یونہی کہہ دیا کہ ”ایک ہفتہ پہلے بھی آپ کی بیوی کا آپریشن تھا اور آج بھی آپریشن ہے۔ تمہیں شرم آنی چاہیے بھیک مانگتے ہوئے نوجوان ہو کر، ہاتھ پاو ¿ں بھی سلامت ہیں“۔ اتنا کہنا تھا کہ وہ گداگر منظر سے ایسے غائب ہوا جیسے میں اسے ایک عرصے سے جانتا ہوں۔

خیر میں اپنے سفر پر روانہ ہوا دو دن کے بعد جب میری واپسی ہوئی تو پھر وہی گداگر، وہی الفاظ، شام کا وقت تھا میں فوراً سائیڈ پر ہو گیا اور اس کی نقل و حرکت پر غور کرنے لگا۔ لوگوں سے بھیک مانگ مانگ کر اس نے چار سے پانچ سو تک اکٹھے کر لیے تھے پھر وہ اڈے کی پچھلی جانب پر بنے سینما ہال میں موجود سنوکرگیم پر جاکر جوا کھیلنے لگا۔وہیں بیٹھے بیٹھے اس نے جیب سے کوئی نشہ آور چیز نکالی اور اس میں مگن ہوگیا۔ میں گھر کو نکل آیا مگر راستے بھر میں یہ سوچتا رہا کہ نہ جانے ایسے کتنے گداگر پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں جو نشہ کرنے کے لیے لوگوں سے بھیک مانگتے ہیں اورحقیقی ضرورت مند لوگوں کا حق مارتے ہیں۔

یہاں پر سوال یہ اٹھتا ہے کہ اس نوجوان کو گداگر کس نے بنایا۔۔۔۔ جوے نے، نشے نے، یا پھر ان کی مدد کرنے والوں نے؟ یقینا 90% لوگوں کا جواب جوا یا نشہ ہو گا جو کہ بالکل غلط ہے۔ ان لوگوں کو گدا گر بنانے میں سب سے بڑا ہاتھ معاشرے کا ہی ہوتا ہے بنا حقیقت کو جانے ہم ان کے لیے نشہ جیسی غلاظت کا بندوبست کر کے دیتے ہیں۔ ایسی صورتوں میں ملک سے گداگری کبھی ختم نہیں ہو گی ۔انجان لوگوں کو کچھ بھی دینے کے بجائے ہم اپنے ارد گرد موجود ایسے لوگوں کی ضروریات کیوں پوری نہیں کرتے جوضرورت مند ہونے کے باجود کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے ۔آپ تجربہ کرکے دیکھ لیں گداگر کی صدا سن کر آپ کو لگے گا کہ یہ آپ نے پہلے بھی سنا ہوا ہے، ایک ہی مجبوری، ایک ہی رٹ اور ایک ہی مانگنے کا انداز۔
Beggars

دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ دنیا کا سب سے اچھا اور بہترین کام ہے۔ انسانیت نام ہی اسی کا ہے کہ آپ کسی کی مجبوری میں اس کے کام آجائیں ۔اس جذبے کو اپنے آپ سے کہیں نکلنے نہ دیجیے گا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں حق دار کو پہچاننا چاہیے۔اپنے محلے داراورپڑوسیوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ ہمیں بس کے فرنٹ پر کھڑا مصنوعی مجبور شخص نظر تو آجاتا ہے مگر ہمیں ہمارا اپنا پڑوسی نظر کیوں نہیں آتا؟ کیا ہماری نظر کا قصور ہے یا ہم یہ چاہ رہے ہیں کہ وہ بھی کسی بس کے فرنٹ پر آکر صدا لگائے تو ہی ہم کچھ دیں گے۔ سوچیے گا ضرور۔۔۔

تحریر : وقاص معین

Share this:
Imran Khan
Previous Post تبدیلی سرکار کے 8 ماہ
Next Post یہ خون خاک نشیناں تھا رزق خاک ہوا
Sahiwal Tragedy

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.