geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 16, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    دلچسپ اور عجیب
    • VivaTech Takes Over Champs-Élysées for 10th Anniversaryویوا ٹیک کا دسویں سالگرہ کا جشن: شانزے لیزے پر مستقبل کی جھلک، ہیومنائیڈ روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کا شو
    • JR’s Torn Pont-Neuf Installation Fully Restored After Days of Repairsپونٹ نیف پر جے آر کی ‘کاورن’ آرٹ کی تنصیب ہوا کے نقصان کے بعد مکمل طور پر بحال
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

این ڈی ایف سی کے ڈیفالٹرز

April 20, 2019 0 1 min read
Asad Umar
Share this:

Asad Umar

تحریر : روہیل اکبر

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم بدلی بہت اچھا کیا وزیرخزانہ اسد عمر کے حوالہ سے میں نے بہت پہلے اپنے ایک کالم میں لکھا تھا کہ کپتان اپنے اس چہیتے سے جتنی جلدی ممکن ہوسکے جان چھڑوالیں تو یہ انکے لیے ملک کیلیے اور قوم کے لیے بھی بہتر ہوگا اسی طرح پنجاب میں بھی اگر عمران خان قومی دولت لوٹنے والوں کو اپنے ساتھ رکھیں گے تو پھر یہ نظام کیسے چلے گا ہماری آدھی سے زیادہ بیوروکریسی ابھی تک عمران خان کو بطور وزیراعظم تسلیم ہی نہیں کررہی ہمارے سیاستدان جو کروڑوں روپے لگا کر اسمبلیوں میں آئے ہوئے ہیں انکے پیسے ابھی تک کہیں سے پورے نہیں ہورہے اور جو اربوں روپے قوم کے لوٹ کر صاحب اقتدار ہوچکے ہیں وہ پھر کسی نئی لوٹ مار کی تلاش میں ہیں مگر عمران خان کے ڈر کی وجہ سے وہ کھل کر کھیل نہیں رہے ہم پر حکمرانی کرنے والے بہروپیوں نے کیسے کیسے بھیس بدل کر ہمیں لوٹا اسکی مثال نہیں ملتی مگر ہم پھر بھی انہیں ہی اپنا لیڈر مان رہے ہیں ہمارا ایک ادارہ ہوا کرتا تھا این ڈی ایف سی کے نام سے جو انتہائی کم مشرع سود پر قرضے دیا کرتا تھا جسکا مقصد ملک میں انڈسٹری کا فروغ تھا مگر ہمارے حکمران سیاستدانوں نے اپنے ہی ہاتھوں اس ادارے کا نہ صرف بیڑہ غرق کر دیا بلکہ اربوں روپے کا قرضہ بھی ہڑپ کر لیا۔

اس ادارے کے چیئرمین میاں سعید نے جب ان قرضہ خوروں سے پیسے واپس لینے کے لیے اپنی کوششیں تیز کی تو اس وقت کے وزیرخزانہ شوکت عزیز نے یہ کہہ کرانہیں منع کردیا کہ چوہدری شجاعت وغیرہ سے ہماری ڈیل چل رہی ہے اس لیے ان سے متعلقہ قرضوں کو دفعہ کرو جب ملک کاوزیرخزانہ ہی قرضہ خوروں کے ساتھ ملا ہوا ہو تو پھر وہاں پر نوکری کرنے کا کیا فائدہ یہی وجہ تھی کہ میاں سعید نے استعفی دیدیا ایسے محب وطن اور قوم کا درد دل رکھنے والے افراد گوشہ نشین ہوگئے ابھی چند دن پہلے جناب امتیاز علی کھبڑواور قمر زمان کا مجھے ایک میسج آیا جس میں این ڈی ایف سی کے حوالہ سے کچھ تفصیلات درج تھیں کہ سال 2000ء میں جب مشرف دورتھا اور انکے حکم پر اپنے چیئرمین میاں آصف کی زیرنگرانی غلام مصطفی جتوئی ،یوسف رضا گیلانی ،چوہدری شجاعت ،چوہدری پرویز الہی ،توکل گروپ،دادا بھائی گروپ ،شون گروپ ،پاک لینڈ سیمنٹ ،انوار زیب وائٹ سیمنٹ متعددایسے افراد سے 88ارب روپے ریکواری کروا رہے تھے اور یہ افراد بلکل تیار تھے مگر اس وقت کے وزیرخزانہ اور بعد کے وزیراعظم شوکت عزیز نے نہ جانے کس ڈیل کے تحت قومی دولت لوٹنے والوں سے ریکوری رکوا دی این ڈی ایف سی نے اس وقت تقریبا 12 کھرب 76ارب کا قرضہ اپنے ڈیفالٹرز سے لینا ہے۔

انہیں افراد کی ایک درد بھری تحریر بھی اپنے پڑھنے والوں کی نظر کرنا چاہتا ہوں FTC کے 6 فلور 7 فلور پر پاکستان کے سب سے بڑے قومی مالیاتی ادارے NDFC کا ہیڈ آفس تھا اور NDFC نے سال 1973 سے پاکستان کی ترقی کے لیئے پاکستان میں بڑی بڑی انڈسٹریز یعنی شگر ملز، ٹیکسٹائیل ملز، سیمینٹ انڈسٹریز، پاور پلانٹس اور اس کے علاوہ مختلف انڈسٹریز لگواکر پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے مگر سال 2000 میں چیئرمیں NDFC میاں آصف سعید نے NDFC سے لیا ہوا قرض تقریبا 88 ارب روپیہ واپسی کے لیئے سخت اقدامات کیئے جس کی وجہ سے سال 2000 میں ہی تقریبا 22 ارب روپے NDFC کے نادہندگان سے واپسی ہونے والی تھی مگر پاکستان کی اشرافیہ بڑے بڑے سیاستدانوں نے NDFC کے کچھ بڑے آفیسرز سے ملکر سال 2001 میں اس وقت کے وزیر خزانہ شوکت عزیز سے NDFC کو بند کروادیا اور یوں پاکستان کی قوم کی ترقی کے نام پرآئی ایم ایف ،ورلڈ بنک اور دنیاکے بڑے بینکوں سے لیا ہوا قرضہ پاکستان کی غریب قوم کے کھاتے میں ڈال کر بڑے لوگوں محفوظ کردیا گیا جس کا تمام ریکارڈ FTC BUILDING کے 6 فلور پر تھاجسکو بعد میں جلانے کی کوشش بھی کی گئی اور اس وقت ملک کی معاشی صورتحال بہتر نہ ہونے کے سبب وزیراعظم عمران خان سمیت ہر محب وطن شخص پریشان ہے اور تمام وفادار ادارے ملک کو بچانے کے لیے پاکستان کے لٹیروں سے غریب قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس لیئے NDFC کا ریکارڈ جلانے کی کوشش کی گئی مگر اللہ تعالی نے اس قوم پر اپنا رحم کیا اور NDFC کا تمام ریکارڈ نہ صرف بچ گیابلکہ یہ ہمارے پاس مکمل موجود اور محفوظ ہے اور جس طرح وزیراعظم ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستہ پر لانے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ قومی دولت لوٹنے والے لٹیروں سے ایک ایک پائی واپس لائیں تو پھر انہیں ایک بار پھر سے این ڈی ایف سی کے پرانی ریکوری ٹیم کو اختیار ات دیکر میدان میں اتارنا ہوگا اور میرا یہ ان سے وعدہ ہے کہ ہم صرف چھ ماہ میں 50فیصد ریکوری کرکے رقم قومی خزانہ میں جمع کروادیں گے ورنہ جو سزا بھی وہ ہمارے لیے تجویز کریں گے ہمیں قبول ہوگی ۔امتیاز علی کھہڑو سابق ریکوری آفیسر این ڈی ایف سی 03002557663۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Nawaz Sharif - Asif Zardari
Previous Post پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے زداری اور شریف باہر نکلیں
Next Post بلوچستان واقعے میں ملوث بلوچ گروہ کو ایران کی سرزمین سے مدد ملی: شاہ محمود قریشی
Shah Mehmood Qureshi

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کا پراسرار نقش: سیاسی پیغام یا دھمکی؟ تحقیقات شروع

June 16, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر ابھرنے والے پراسرار ہندسے “86 47” نے واشنگٹن میں سیاسی طوفان کھڑا کر دیا

June 15, 2026

واشنگٹن میں صدارتی رہائش گاہ کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 15, 2026

واشنگٹن میں معمہ: نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کندہ، تحقیقات کا آغاز

June 15, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.