geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بیٹ گجی کے متاثرین کٹائو کا نوحہ اور وزیر اعلی کا کمال شفقت

April 20, 2019 1 1 min read
River Indus
Share this:

River Indus

تحریر : انجم صحرائی

ضلع لیہ کے علاقہ نشیب میں دریائے سندھ کی تباہ کاریوں کی داستان بڑی طویل ہے با با رحمتا سے پہلے جب وطن عزیز میں پانی کی کمی کو ئی اہم موضع نہیں تھا اس وقت ہر سال دریائے سندھ کی جو لانیاں سیلاب کی شکل میں نشیب میں بسنے والے لوگ سہتے تھے دریائے سندھ میں معمول کے مطا بق آ نے والا سیلاب تھوڑے بہت نقصان کے ساتھ سا تھ نشیب کی دھرتی کو نئی زندگی دیتا لیکن بعض اوقات سندھ دریا جب ناراض ہو جاتا تب اس کا غضب دیدنی ہو تا پا نی اتنا زیادہ ہو تا کہ اپنے راستے میں آ نے والا سب کچھ تاراج کر دیتا ۔ میری زند گی کے گذرے چھ عشروں میں میں نے دو بار دریائے سندھ کو حالت غضب میں دیکھا ایک بار ستر کی دہائی میں اور دوسرا بیس کی دہائی میں ۔ دو ہزار دس میں آ نے والا سیلاب بہت خو فناک تھا سندھ کی بپھر ی او نچی لہروں میں نشیب کی سینکڑوں چھوٹی بڑی بستیوں کی بسیاں اور کئی مواضعات صفحہ ہستی سے مٹا دیئے ۔ نشیب میں ساری کچی پکی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں راستے مسدود ہو گئے مکانات گر گئے اور ہزاروں انسان بے گھر ہو گئے۔

کہتے ہیں اگر کا لا باغ ڈیم بن جاتا تو نہ صرف نشیب میں رہنے والے لوگ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچ جا تے بلکہ شیر دریا کا ہر سال جو 32 سے 40 ملین ایکڑ فٹ پا نی جو سمندر میں گر کر ضا ئع ہو رہا ہے اسے بھی استعمال میں لا یا جا سکتا ہے ما ہرین کہتے ہیں کہ سمندر میں گر کر ضا ئع ہو نے اس پا نی کے صرف ایک چو تھا ئی سے چار ملین بنجر اور بے آ باد زمین کو قا بل کا شت بنا یا جا سکتا ہے اور دریا ئے سندھ پر صرف ایک کا لا باغ ڈیم کی تعمیر سے 3600 میگا واٹ سے زائد بجلی حا صل کی جا سکتی ہے وقت گذر گیا مگر ہم کچھ نہ کر سکے نہ جمہوری حکو متیں اور نہ ہی اسلام اور جمہوریت کے نام پر آ نے والے ڈکٹیٹر ۔۔ اور ہوا یہ ہے کہ بجلی کی کمی اور لوڈ شیڈ نگ نے اند ھیرے کر دیئے ۔ صنعتیں بند ہو گئیں اور بے روزگاری کا عفریت سر چڑھ کر نا چنے لگا ۔ رہی سہی کسر وطن عزیز میںکرپشن ، جھوٹ اور ہو نے والی دہشت گردی نے پوری کر دی۔

خیر ذکر ہو رہا تھا جنوبی پنجاب کے نشیبی وسیب میں دریائے سندھ کی تباہ کاریوں کا ۔ جب سیلاب آ یا کرتے تھے تو با قتدار و با اختیار سیاسی شہزادوں نے اپنے رقبوں کو بچا نے کے لئے ڈنگ ٹپائو سکیم کے تحت شیر دریا کی آ بی گذر گاہ کو روکنے کے لئے سٹڈ اور سپر بند بنا نے شروع کر دیئے بے ترتیب و بے ہنگم ذاتی پسند و نا پسند بنیادوں پر بننے والے ان سپر اور سٹڈ بندوں نے شیر دریا کو اپنا رخ موڑنے پر مجبور کر دیا ، اب اس کا ٹارگٹ عام بستیاں اور شہری علاقے بن گئے شیر دریا کی سر کش لہریں نصف صدی قبل قبل بنے مٹی کے بندوں سے ٹکرانے لگیں اب پانی کی کمی کے باعث سیلاب تو کم ہو گئے مگر نشیب کے علا قوں میں آ وارہ پا نی نے اپنی منزل تلاش کر نے کے لئے آ با دیوں اور حفاظتی بندوں کا کٹا ئو شروع کر دیا ، اور دیکھتے ہی دیکھتے دریائے سندھ کے کٹائو نے کئی بستیاں صفحہ ہستی سے مٹا ڈالیں سینکڑوں خاندانوں کو بے گھر کر دیا اور ہزاروں فراد در بدر ہو گئے ۔ ضلع لیہ کے نشیب میں دریائے سندھ کا کٹائو برسوں سے جا ری ہے ڈھول والی کوٹ سلطان سے لے کر کروڑ نشیب میں مو ضع واڑہ سیہڑاں کی تباہ حال بستیاں اس تباہ کاری کی منہ بو لتا ثبوت ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی حکو مت کے زمانے میں بھی دریائی کٹائو کا یہ عفریت بے قا بو تھا اور آ ج بھی بیٹ گجی کے مکیں اس دریائی کٹائو کے متا ثرین کئی دنوں سے سینہ کو بی میں مصروف ہیں ۔

سنا ہے کہ اب ان کی سنی گئی ہے خبروں کے مطا بق حکو مت پنجاب نے بیٹ گجی حفا ظتی بند پر گذ شتہ بیس پچیس دنوں سے جاری دریائے سندھ کے کٹائو کے مسئلہ کی اہمیت تسلیم کرتے ہو ئے ایمر جنسی اقدا مات کئے ہیں ، خبر کے مطا بق ایم این ملک نیاز جکھڑ اور ڈپٹی کمشنر کی کو ششیں رنگ لا ئی ہیں اور وزیر اعلی پنجاب نے “کمال شفقت “کرتے ہو ئے 22 کروڑ کی گرانٹ جاری کر نے کی منظوری دے دی ہے ۔

ضلعی انتظا میہ نے ہنگا می بنیادوں پر ٹھیکیدار بہادر کی خدمات حا صل کر لی ہیں اور بیٹ گجی میں در یا ئی کٹائو کا معا ئینہ کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر نے احکامات جاری کئے ہیں کہ پتھر ڈالنے کے کام کو بلا تعطل جاری رکھا جا ئے ۔ تفصیل کے مطا بق اب وہاں پتھر اور مٹی ڈال کر حفا ظتی بند کو محفوظ بنا نے کا کام تیزی سے ہو رہا ہے علاقہ میں دو سٹڈ بھی تعمیر کئے جا ئیں گے اور یوں بیٹ گجی محفوظ ہو جا ئے گا ۔ لیکن شیر دریا کا سفر تو جاری رہے گا ایک راستہ بند ہو نے کے بعد شیر دریا پھر کسی اور کمزور پوائینٹ سے انسانی بستیوں کو نشا نہ بنا ئے گا ۔۔

خوف اور دہشت کے مارے لوگ پھر کئی ہفتوں سینہ کو بی کریں گے ایک بار پھر اقتدار کا ہماء پتھر اور مٹی ڈالنے کے لئے” کمال شفقت “کرتے ہو ئے کروڑوں کے فنڈز دریا برد کر نے کے لئے احسان کرے گا ۔۔ اور یوں یہ سلسلہ جو برسوں سے جاری ہے بر سوں جاری رہے گا ۔ نشیب کے بے بس بے حال عوام کو کچھ ملے نہ ملے ان کی حفا ظت کے لنام پرکروڑوں کے پتھر ہر سال دریا برد ہو تے رہیں گے ۔۔ اور میرا نقطہ نظر ہے کہ دریا برد ہو نے والے یہ کروڑوں کے پتھر بھی کسی کے کمال شفقت کا عطیہ نہیں بلکہ عوامی احتجاج وسینہ کو بی کا کمال ہو تا ہے ۔۔

اور مزید یہ کہ اگر گذشتہ دس بر سوں میں کٹائو کے نام پر دریا برد کئے جانے والے پتھروں کا حساب کیا جا ئے تو شا ئد حکومت ایک ڈیم کی تعمیر کا بجٹ تو ضرور پا نی میں بہا چکی ہو گی ۔۔مگر مسئلہ جوں کا توں ۔۔۔ کو ئی ہے حساب لینے والا ؟
 Anjum Sehrai

تحریر : انجم صحرائی

Share this:
Shab-e-Barat
Previous Post ملک بھرمیں شب برأت عقیدت و احترام سے منائی گئی
Next Post استعفے ہی استعفے
Fawad Chaudhry

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.