geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 5, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Two Wheels, New Worries: The Hidden Stress of the Urban Cycling Boomسائیکلنگ کی سہولت یا خوف؟ فرانسیسی شہروں میں سائیکل سواروں کی بڑھتی پریشانیاں
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی اور جاپان، وزیراعظم خان کی کم علمی یا پھر زبان پھسل گئی؟

April 23, 2019 1 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے حالیہ ایران کے دورے پر ایک تقریب سے تقریر کرتے ہوئے جرمنی اور جاپان کو ہمسایہ ممالک قرار دے دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر وزیراعظم کی جغرافیائی معلومات پر تبصرے جاری ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے دو روزہ دورہ ایران کے موقع پر پیر کے روز تہران میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران یورپی ملک جرمنی اور ایشیائی ملک جاپان کو ہمسایہ قرار دے دیا تھا۔ اب یہ غلطی تھی یا پھر کم علمی؟ یہ تو وزیراعظم خود ہی بتا سکتے ہیں لیکن وزیراعظم کی تقریر کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر ضرور وائرل ہو گیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

اس ویڈیو کلپ میں وزیراعظم عمران خان نے تقریب کے شرکا سے مخاطب ہو کر کہا کہ تجارت کی وجہ سے ہمسایہ ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مضبوط ہوتے ہیں۔ وزیراعظم کے بقول، ’’جرمنی اور جاپان نے لاکھوں شہریوں کو ہلاک کردیا لیکن دوسری جنگ عظیم کے بعد انہوں نے اپنی سرحدوں پر مشترکہ صنعتیں لگانے کا فیصلہ کیا۔‘‘ واضح رہے دوسری عالمی جنگ میں جرمنی اور جاپان ایک دوسرے کے اتحادی تھے اور یہ دونوں ممالک ایک دوسرے سے ہزاروں میل دور واقع ہیں۔

علاوہ ازیں یہ ویڈیو کلپ دیکھ کر یہ اندازہ لگیا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہمسایہ ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کی وضاحت میں دوسری جنگ عظیم کے بعد جرمنی اور فرانس کے درمیان اقتصادی تعلقات کی مثال دینا چاہتے تھے لیکن شاید ان کی زبان پھسل گئی اور فرانس کی جگہ جاپان کا ذکر کر دیا۔

پاکستان پیپلز پار‌ٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹوئیٹ میں اس بات کو باعث شرم قرار دیا۔ انہوں ٹوئیٹ میں لکھا، ’’ہمارے وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ جرمنی اور جاپان کی مشترکہ سرحد ہے۔ کتنی شرمناک بات ہے، جب آکسفرڈ یونیورسٹی لوگوں کو صرف کرکٹ کھیلنے پر داخلہ دیگا، تو یہی ہو گا۔‘‘

بلاول بھٹو زرداری کے جواب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ، ’’جناب حادثاتی چیئرمین، وزیراعظم نے جاپان کو جرمنی کا ہمسایہ ملک نہیں بلکہ جاپان اور جرمنی کے سرحدی علاقوں میں مشترکہ صنعت کاری کا ذکر کیا ہےجو کہ آپ سمیت دیگر دانشور سمجھنے سے قاصر ہیں۔ ‘‘

وزیراعظم عمران خان کے ’سلپ آف ٹنگ‘ یعنی زبان کے پھسلنے کے بعد سیاسی مبصرین سمیت سوشل میڈیا کے عام صارفین بھی ان کی جغرافیائی معلومات پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

Share this:
Yassen Malik
Previous Post حریت رہنما یاسین ملک کی حراست کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
Next Post سونے کی قیمتیں 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئیں
Gold

Related Posts

UNICEF Warns Attacks on Water Systems in Conflict Zones Have Tripled Since 2021

تنازعات میں پانی کے نظام پر حملے تین گنا بڑھ گئے، یونیسف کی سنگین انتباہ

November 5, 2026
Hong Kong Court Hands Joshua Wong 10 More Years in Prison Under Security Law

ہانگ کانگ: جوشوا وونگ کو مزید 10 سال قید کی سزا، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت

November 5, 2026
Westminster Palace at Risk of Notre-Dame-Style Disaster, MPs Warn

ویسٹ منسٹر پیلس: نوٹر ڈیم جیسے بڑے حادثے کا خدشہ، برطانوی ایم پیز کی سنگین وارننگ

November 5, 2026
Democrats Warn Tech Giants: "Prepare Your Lawyers" as Data Center Probes Loom

امریکی وسط مدتی انتخابات: ڈیٹا سینٹرز اور اے آئی کمپنیوں کے لیے بڑا خطرہ

November 5, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.