geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یس مائی لارڈ

April 28, 2019 0 1 min read
Yes My Lord
Share this:

Yes My Lord

تحریر : ممتاز ملک.پیرس

ابھی دو تین روز پہلے کی بات ہے ۔ مجھے پاکستان میں اپنے بینک سے سٹیٹمنٹ چاہیئے تھی۔ میرے بھائی کے ذریعے معلوم ہوا کہ میں وہاں کے مینیجر یا نمائندے کو ایک ای میل کر دوں تاکہ ان کے پاس ثبوت رہے کہ میری اجازت سے میرے بھائی کو میری بینک سٹیٹمنٹ دی گئی ہے۔ میں نے انہیں میل کر دی۔ اگلے روز میرے بھائی نے بتایا کہ بینک کے نمائندے نے فرمایا ہے کہ ملک صاحب باجی نے میل اردو میں کر دی ہے، وہ نہ ہم سے پڑھی جاتی ہے نہ ہی سسٹم اسے قبول کر رہا ہے سو باجی سے کہیئے کہ اسی درخواست کو یا انگلش میں میل کر دیں یا پھر رومن اردو میں ایک میل کریں۔ ?

میں حیران پریشان رہ گئی کہ یا اللہ میں نے جس ملک میں میل بھیجی ہے وہ پاکستان ہی ہے ؟

کیا واقعی اس کی قومی زبان اردو ہی ہے ؟

اگر یہ جواب مجھے اردو میل کے بدلے میں امریکہ، فرانس ، چین اور جاپان سے آتا تو نہ مجھے حیرت ہوتی نہ ہی افسوس ۔۔

مگر دکھ ہوا تو اسی بات پر کہ میرے ملک میں ، میرے لیئے بنائے گئے سسٹم میں ، میری ہی زبان کے لیئے کوئی جگہ نہیں ہے ، کوئی قبولیت نہیں ہے ۔

کیا اس گونگی قوم کے لیئے(جو کرائے کی زبان کے حصول کے لیئے پاگل ہوئی جاتی ہے)ترقی کے دروازے کھلیں گے؟

یہ چاند پر کمندیں ڈالے گی؟

یہ دنیا کو اپنا مدعا ان کی زبان میں ترجمہ کر کے سنائے گی ؟

میں نے میل تو انگلش میں کر دی، لیکن نیچے انہیں ان کی اس اعلی کارکردگی پر ایک شاباش بھی بھیج دی کہ

(مجھے یہ جان کر شدید افسوس ہوا کہ آپ اردو میں لکھی ہوئی میری میل نہیں سمجھ سکتے۔)

(شاباش پاکستان)

حکومت پاکستان کی وہ کون سے گھنٹی بھائی جائے جو اسے اس ملک کی حمیت کا احساس دلائے ؟ جس کا جو جی چاہتا ہے وہ وہی زبان سیکھے ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ لیکن پاکستان کی قومی زبان اردو ہے اور اسی کو ہماری تعلیمی ، دفتری اور قانونی زبان بھی ہونا چاہیئے۔ یہ شکایت ہم کس ملک میں جا کر جمع کرائیں کہ دنیا میں ایک ملک ہے پاکستان، جس کی اشرافیہ اور اسٹیبلشمنٹ مل کر اپنی ہی قوم کو پھتو بنانے کے لیئے ایک غیر ملکی زبان کو آلہ بنائے ہوئے ہیں ۔ جو ہمیں ہماری ہی زبان بولنے نہیں دیتی ، لکھنے نہیں دیتے ، پڑھنے نہیں دیتی ، ہمارا ہی ملک کہ جس میں میں دس فیصد سے بھی کم تعداد اپنی من مانیاں کرنے کے لیئے نوے فیصد قوم کو گونگا بہرہ اور احمق بنا کر انہیں ڈگڈگی کا بندر بنائے ہوئے ہیں ۔ خدا کے لیئے کوئی آو اور ہمارے گونگے پن کا علاج کرو ۔

ہمارے سب سے بڑے انسانی حق کو ہمیں دلاو۔ درخواست انگلش میں ، شاباش انگلش میں ، سبق انگلش میں ، امتحان انگلش میں ، بولنا اردو اور مقامی زبان میں اور سوچنا اپنی زبان میں لیکن لکھنے کا حکم انگریزی میں ۔ اور سامنے والا انگریزی میں بات نہ کرے یا نہ کرنا چاہے تو اسے گردن اکڑا کر یوں دیکھنا جیسے کوئی بڑا ہی لارڈ صاحب اپنے کسی جوتے صاف کرنے والے کو دیکھتا ہے ۔ جبکہ وہ خود کو لارڈ سمجھنے والا اصل میں خود ٹیڑھا منہ کر کے آقائی زبان بول کر اس کے کتے نہلانے والے ٹاوٹوں اور غلاموں کی روایات کی یاد تازہ کر رہا یے اور یہ اعلان کر رہا ہے کہ

یس مائی لارڈ

یس مائی لارڈ

یس مائی لارڈ
Mumtaz Malik

تحریر : ممتاز ملک.پیرس

Share this:
Imran Khan - Xi Jinping
Previous Post وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات و علاقائی امن پر بات چیت
Next Post اللہ نے عطاء کردہ نعمت واپس لے لی
Allah

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.