geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہسپانوی انتخابات: قومی تشخص میں عوامیت پسندی کا رجحان

April 29, 2019 1 1 min read
Spain Election
Share this:

Spain Election

کاتالان (جیوڈیسک) اسپین میں اٹھائیس اپریل کے انتخابات کا نتائج سے واضح ہے کہ ایک مرتبہ پھر مستحکم حکومت کی تشکیل ممکن نہیں۔ سوشلسٹ پارٹی نے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں لیکن وہ تنہا حکومت قائم نہیں کر سکتی۔

کاتالان علیحدگی پسندی کے تناظر میں اٹھائیس اپریل کے الیکشن میں ہسپانوی ووٹرز کا ردعمل واضح اور بھرپور تھا۔ انتخابی نتائج سے ظاہر ہوا کہ عوام نے قوم پرستی کے رویے کو مستحکم کیا ہے۔ ووٹرز نے کاتالان حکومت کے غیر قانونی انداز میں اسپین سے علیحدگی کو بھرپور جواب اپنے ووٹ ڈال کر دیا ہے۔ علیحدگی پسندی کے خلاف عوام نے سوشلسٹ پارٹی سمیت سبھی سیاسی جماعتوں کے موقف کی تائید کی ہے۔

قوم پرستی کی نئی تازہ لہر نے سبکدوش ہونے والے وزیراعظم پیدرو سانچیز کو بھی دباؤ میں رکھا ہوا تھا۔ انہوں نے بھی انتخابی مہم کے دوران کاتالونیا کی مبینہ آزادی کے خلاف بھرپور آواز بلند کی تھی۔ قبل از وقت الیکشن میں عوامیت پسند جماعت نے سانچیز کو ’غدار‘ تک کہا۔

اٹھائیس اپریل کے انتخابات میں ملکی اتحاد، مادروطن، قومی احساس تفاخر جیسے رویوں کو عوامی ٹرن آؤٹ نے کسی حد تک تقویت دی۔ انتخابات پر چھائی جذباتیت کا سب سے زیادہ فائدہ عوامیت پسند انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت واکس پارٹی کو ہوا۔

بیرنڈ ریگرٹ کے مطابق واکس نامی سیاسی جماعت علیحدگی پسندی، خواتین کے حقوق، مہاجرت، سماجی برداشت اور کشادہ دلی کے بارے میں مرکزی دھارے کی پارٹیوں سے علیحدہ موقف رکھتی ہے۔ اس جماعت کے ووٹروں کو یقین ہے کہ لاطینی امریکا کو فتح کرنے والے ہسپانوی فوجی کمانڈروں اور آمر فرانسیسکو فرانکو نے ہی ’اسپین کو عظیم بنایا تھا۔

مہاجرین مخالف واکس پارٹی کو دس فیصد عوامی ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ یورپی ممالک پولینڈ، ہنگری، اٹلی اور آسٹریا میں دائیں بازو کی سیاسی جماعتیں عوام مقبولیت حاصل کرتے ہوئے اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں، اور ان جماعتوں کے سیاسی نعرے بعض یورپی اقوام کے مرکزی دھارے کی سیاست کا حصہ بن چکے ہیں۔ ہسپانوی الیکشن میں بھی عوامیت پسند کے رجحان کو عوامی تائید حاصل ہوئی ہے اور یہ اس کا ثبوت ہے کہ اسپین کو بھی دائیں بازو کی سیاست گرفت میں لے سکتی ہے۔

ڈی ڈبلیو کے تبصرہ نگار کے مطابق انتخابات سے یہ بھی واضح ہوا کے ہسپانوی قوم واضح طور پر منقسم ہے اور سیاسی استحکام دور دور تک دکھائی نہیں دے رہا۔ قدامت پسند سیاسی جماعت پیپلز پارٹی، جس نے عوامیت پسند پارٹی واکس کی مقبولیت میں اضافہ کیا، اب وہ بھی دائیں بازو کی جانب جھکنے لگی ہے۔ لبرل سیاسی جماعتیں بغیر کسی مثبت فیصلے کے ہیں۔ بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کا ممکنہ اتحاد حکومت سازی کی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اب اسے نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے علاقائی پارٹیوں کی حمایت پر تکیہ کرنا پڑے گا۔

بیرنڈ ریگرٹ مزید لکھتے ہیں کہ سیاسی تقسیم کی ہسپانوی معاشرت کے ملکی اقتصاد اور سماجیات پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے اور یہ معاشی ترقی کی رفتار کو سست کر سکتی ہے۔ انتخابی نتائج ایک طرف، مگر یہ بھی درست ہے کہ اسپین کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ بیروزگاری کی شرح میں کمی ہوئی ہے لیکن ابھی بھی یہ بہت زیادہ ہے۔ ہسپانوی عوام کی بھاری اکثریت یورپی یونین کی حامی ہے۔ یہ صورت حال یکسر تبدیل ہو سکتی ہے اگر اقتصادی صورت حال میں مزید بہتری پیدا نہیں ہوتی۔

Share this:
Labor Day
Previous Post ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات…!
Next Post پی ٹی ایم کو جتنی چھوٹ لینی تھی لے لی، اب وقت ختم ہو گیا: ترجمان پاک فوج
Major General Asif Ghafoor

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.