geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

رمضان نیکیوں کی بہار کا مہینہ!

April 29, 2019 0 1 min read
Ramadan
Share this:

Ramadan

تحریر : میر افسر امان، کالمسٹ

اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے کہ”اے ایمان والو،تم پر روزے فرض کر دیے گئے، جس طرح تم سے پہلے انبیاء کے پیروں پر فرض کیے گئے تھے۔ اس سے توقع ہے کی تم میں تقویٰ کی صفت پیدا ہو گی”(ابقرة:١٨٣) اس سے معلوم ہوا کہ روزے ایمان لانے والو، یعنی مسلمانوں پر فرض کیے گئے ہیں۔جس طرح اس سے پہلے کے انبیاء کے امتوں پر فرض کیے گئے تھے۔ اس سے توقع کی جاتی ہے کی تم میں تقویٰ کی صفت پیدا ہو گی یعنی تم پکے مسلمان بن جائو گاتقویٰ کا مفہوم ایک صحابی نے معلوم کیا تو کہا گیا کہ تم کبھی کھیتوں کے درمیان پکڈنڈی سے گزرے ہو۔ تم اپنا پلو سمیٹ کر جھاڑیوں سے سے گزرتے ہو۔نا۔یہی بات ہے کہ دنیا میں اپنے آپ کو گنائوں سے بچا کر زندگی گزارنا کا نام تقویٰ ہے۔اسلام ساری تعلیمات بتدریج نافظ کی گئی ہے اس طرح روزے بھی مکہ سے مدینہ میں ہجرت کے اٹھارہ مہینے بعد فرض کیے گئے ۔رسولۖاللہ نے ابتداء میں مسلمانوں کو صرف تین روزے ہر مہینے میں رکھنے کی ہدیات فرمائی تھی۔ پھر جب ٢ ہجری میں رمضان کے روزوں کا حکم جب قرآن میں نازل ہوا تو اتنی ریایت رکھی گئی کہ کہ جو لوگ روزے کو برداشت کرنے کی طاقت رکھتے ہوں اور پھر بھی روزہ نہ رکھیں تو وہ ہر روزے کے بدلے ایک مسکین کو کھانا کھلا دیا کریں ۔بعد میں دوسرا حکم نازل ہوا اور عام ریایت منسوخ کر دی گئی صرف مریض، مسافر اور حاملہ یا دودھ پلانے والی عورت اور ایسے بڈھے لوگوں کے لیے جن میں روزے کی طاقت نہ ہو ان کے لیے اس ریایت کو برقرار رکھا گیا۔ تقویٰ کی صفت کے علاوہ قرآن میں ایک مقصد یہ بھی بیان ہوا ہے کہ ” اور جس ہدایت سے اللہ نے تمیں سرفراز فرمایا ہے، اس پر اللہ کی کبریائی کا اظہار و اعتراف کرو اور شکر گزار بنو” (البقرة:١٨٥ ) اس سے معلوم ہوا کہ انسان اس دنیا میںاللہ کا شکر گزار بندہ بن کر رہے اور دوسروں کو بھی شکر گزار بننے میں مدد گار ہو۔ اس کاکام اللہ کے دین کو اللہ کی زمین پر نافظ کرنے کا م ہے اور اس کا بہترین ذریعہ روزہ ہے۔

حضرت ابو ہریرہ کی حدیث ہے کہ رسولۖ اللہ فرمایا کہ ”رمضان میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں” مطلب کہ جتنی نیکیاں کر سکتے ہو کرتے چلے جائو جنت کے دروازے تمہارے کھلے ہوئے ہیں ۔اگر صدقہ کے دروازے سے جنت میں داخل ہو سکتے ہو تو صدقہ و خیرات کرو، اگر روزے کے دروازے ،تلاوت کے دروازے سے، اگر برائیوں سے اجتناب کے دروازے سے پہنچ سکتے ہو تو پہنچو ۔فرمایا کہ” جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں” اس کا مطلب یہ ہے کہ رمضان کے مہینے میں انسان برائیوں سے بچتا ہے اور زیادہ سے زیادہ نیکیوں کی طرف مائل ہوتا ہے اس لیے جہنم کے دروازے بند ہوتے ہیںفرمایاکہ” شیاطین باندھ دیے جاتے ہیں” کیونکہ رمضان کے مہینے میں نیکیاں فروغ پاتی ہیں ہر طرف نیکیوں کی بہار ہوتی ہے اس لیے شیطان کی کارفرمائی رک جاتی ہے تمام مسلمان روزے میں ہوتے ہیں اللہ کی طرف رجوع کا ایک ماحول پیدا ہوتا ہے اس لیے شیطان کا حملہ ناممکن ہو جاتا ہے اس لیے کہ شیطان بندھ جاتے ہیں۔

ایک حدیث میں ہے کہ ” رسولۖ اللہ نے فرمایا جنت کے آٹھ دروزوں میں ایک دروازہ ریان ہے” مراد کہ وہ دروزہ جو سیراب کرنے والا ہے۔ اس کی مثال اس طرح ہے کہ ایک آدمی پوری طرح اللہ کے احکاما ت پر عمل کرتا ہے لہٰذا اس کو اللہ پورا اجر دے گامگر ساتھ ساتھ وہ آدمی فیاضی، سخاوت،انفاق فی سبیل اللہ اور جہاد فی سبیل اللہ میں بھی مصروف رہتا ہے لہٰذا وہ ان نیکیوں کی وجہ سے بھی ریان دروازے سے جنت میں داخل ہو گا۔

ایک حدیث میں ہے کہ ” رسولۖاللہ نے فرمایا جن آدمیوں نے ایمان اور احتساب کے ساتھ روزے رکھے اس کے پہلے کے گناہ معاف کر دیے جائیں گے” بندہ اگر بنیادی طور پر اللہ تعالیٰ کا وفادار ہے اور جان بوج کر اس کے مقابلے میں استکبار اور سرکشی والا نہیں تو اگر اس سے کسی وقت کوئی قصور سرزد ہو جاتا ہے اور اس قصور کے بعد وہ پھر خدا کے دربار میں نماز کے لیے حاضرہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو اپنی مغفرت سے محروم نہیں کرے گا کیونکہ وہ ٹھوکر تو کھا گیا مگر اپنے رب سے بھاگا نہیں ۔اس بنا پر کہا گیا ہے کہ جس نے ایمان اور احتساب کے ساتھ روزے رکھے اس کے پہلے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔

حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ” رسولۖ اللہ نے فرمایااللہ تعالیٰ فرماتا ہے کیونکہ روزہ میرے لیے ہے اورمیں ہی اس کی جزا دوں گا”کیونکہ باقی ساری عبادات ظاہری فعل ہے جو نظر آتے ہیں لیکن روزہ ایک مخفی فعل ہے جو نظر نہیں آتا جو فقط آدمی اور اس کے رب کے درمیان ہوتا ہے اس لیے اللہ روزے دار کو بے حساب اجر دے گا۔

حضرت ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ” رسولۖاللہ نے فرمایا رمضان میں اللہ کی طرف سے ایک ایسی رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے جو اس رات کی بھلائی سے محروم رہا وہ بس محروم ہی رہ گیا”اس سے مراد لیلةالقدر ہے یعنی وہ رات کس میں قرآن نازل ہوا جیسا کی قرآن میں ہے کہ”ہم نے اس قرآن کو شب قدر میں نازل کیا ہے۔ اور تم کیا جانو کی شب قدر کیا ہے۔ شب قدرہزار مہینوں سے بہتر ہے”(القدر: ١تا٣)ہزار سے مراد بڑی کثرت ہے وہ رات جس میں قرآن نازل ہوا ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے ۔انسان کی بھلائی کے لیے صرف اس ایک رات میں جو بھلائی کا کام ہوا وہ ہزار مہینوں میں بھی نہیں ہوا۔ جس نے اس رات میں عبادت کا اہتمام کیا اس نے اللہ کا شکر ادا کیا۔ جس نے عبادت نہیں کی وہ محروم رہ گیا۔

گو کہ حکومت وقت رمضان آڈر کے ذریعے رمضان کے احترام کا انتظام کرتی رہتی ہے۔ پھر بھی اگر مسلمانوں کی بستیوں میں روزے کے اثرات کا امتحان لیناہوہے تو اس کو مثا ل سے اس طرح سمجھنا چاہے کہ سکتہ کے مریض کا آخری اِ متحا ن اس طرح کیا جاتا ہے کہ اس کی ناک کے پاس آئینہ رکھتے ہیں۔ اگر آئینہ پر کچھ دُھندلاہٹ پیدا ہو تو سمجھتے ہیں کہ ابھی جان باقی ہے،ورنہ اس کی زندگی کی آخری اُمید بھی منقطع ہو جاتی ہے۔اِ سی طرح مسلمانوں کی کسی بستی کا تمہیں امتحان لینا ہو تو اسے مضان کے مہینے میں دیکھو۔ اگر اس مہینے میں اس کے اندر کچھ تقویٰ،کچھ خوفِ خدا، کچھ نیکی کا اُبھارکا جذبہ نظر آئے تو سمجھو ابھی زندہ ہے اور اگر اس مہینے میں نیکی کا بازار سرد ہو، فسق و فجور کے آثار نمایاں ہو، اور اسلامی حس مردہ نظر آئے تو انًاللہِ وَ اِنًا اِلیہ راجعون پڑھ لو۔اس کے بعد زندگی کا کوئی سانس مسلمان لے لیے مقدر نہیں ہے۔سید ابوالاعلیٰ مودودی۔

اللہ سے دعاء ہے کہ اللہ مسلمانوں کو رمضان سمیت ساری عبادات پر سچے دل سے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ دنیا اور آخرت میں سرخ رو کرے۔مسلمان ملکوں میں اسلامی نظام زندگی کا نفاذ ہو۔ امن امان ہو دہشت گردی ختم ہو۔ایک دوسرے کا احترام ہو۔دکھوں کی ماری امت مسلمہ کو سکون نصیب ہو۔آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان، کالمسٹ

Share this:
Imran Khan
Previous Post غیرت قومی کی واپسی تک
Next Post بستر مرگ
Death

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.